Tag: فیصل کریم کنڈی

  • کسی بھی وقت مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف لے سکتا ہوں، گورنر کے پی

    کسی بھی وقت مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف لے سکتا ہوں، گورنر کے پی

    پشاور(20 جولائی 2025): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے کسی بھی وقت مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف لے سکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد میٹنگ کال کی ہے، کوشش ہے آج یا کل مخصوص نشستوں کے ارکان سےحلف لے لیں۔

    فیصل کنڈی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد میٹنگ کال کی ہے، حلف برداری ہوجائے گی اور کل سینیٹ الیکشن بھی ہوجائے گا، 2008 میں بھی ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بلامقابلہ الیکشن کرائے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/cj-phc-nominate-governor-kp-oath-taking-20-july-2025/

    انہوں نے کہا کہ میں بھی ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بلامقابلہ الیکشن کرائے تھے، اگر ان کے امیدوار بات نہیں مان رہے تو ایم پی اے کیسے مانیں گے، مقابلہ ہوا تو کوشش کرینگے 5 کے بجائے 6 سینیٹ نشستیں جیتیں۔

    گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ کےپی کے مخصوص نشستوں کے ارکان سے آج یا کل حلف ہوجائےگا، سینیٹ الیکشن کل اپنے وقت پر ہوگا، ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد کسی بھی وقت حلف لے سکتا ہوں، سینیٹ الیکشن سے پہلے مخصوص نشستوں کے ارکان سےحلف لے لوں گا۔

    واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے ہونے والا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی کر دیا گیا۔

    کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن شیر علی آفریدی نے کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

  • سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے: فیصل کریم کنڈی

    سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے: فیصل کریم کنڈی

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔

     خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ  کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو رکھا  جائے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ رکھ دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں جمعے کے روز منعقد ہوا تھا۔

  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات

    پشاور : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی ، گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا پی ٹی آئی میں کیا ہورہا؟۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں گورنرہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ہوئی ، تقریب حلف برداری سے پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10منٹ رہی، ملاقات میں دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

    گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا پی ٹی آئی میں کیا ہورہا؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا ان سے ہمدردی ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ جس پر وزیراعلیٰ کے پی مسکراتے رہے۔

    دوسری جانب گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ اور گورنر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں شیر افضل مروت سمیت کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، گورنر ہاؤس کی جانب سے من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

  • فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی  پر این آر او لینے کا الزام

    فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی پر این آر او لینے کا الزام

    پشاور : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے پی ٹی آئی پر این آر او لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف این آر او کے لیے مولانا اور اچکزئی سمیت سب کے پاؤں پڑ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکرات صرف ڈرامہ ہیں،تحریک انصاف مذکرات نہیں چاہتی، تحریک انصاف سنجیدہ نہیں ہے صرف این آر او چاہتی ہے ، یہ این آر او کےلیےہر کسی کے پاؤں پڑرہی ہے۔

    گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی مولاناکیخلاف بات کررہےہیں اورچیئرمین پاؤں پڑ رہےہیں، تحریک انصاف پہلے دو رنگی چھوڑ دے پھر بات کرے۔

    انھوں نے کہا کہ این آراوملنےوالانہیں،عدالتوں سے ہی انصاف ملے گا، اگر پی ٹی آئی سمجھتی ہے ان کے کرتوت ایسے نہیں توضمانت مل جائےگی ورنہ سزاہوگی۔

    پیکا قانون کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی پی نے پیکا ایکٹ کو سپورٹ کیا ہے لیکن میڈیاکی آزادی کاحق بنتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ذمہ داری بنتی ہےکہ فیک نیوزنہیں ہونی چاہئیں، فیک نیوز سے سالہا سال کردار کشی کی جاتی ہےاوربعدمیں کچھ بھی نہیں ہوتا، سالہاسال کردارکشی کے بعد صرف ایک چھوٹی سی معذرت کی جاتی ہے۔

  • علی امین گنڈا پور نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے: فیصل کریم کنڈی

    علی امین گنڈا پور نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے: فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات سنے ہیں، جس کے باس کوئی دلیل نہ ہو تو آئیں بائیں شائیں باتیں کرتا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مینڈیٹ نہ دے تو کیا صوبائی سطح پر معاہدے ہونگے، پہلے بھی انہوں نے جرگہ بھیجا تھا جنہوں نے دہشتگردوں کو آباد کرایا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، ریاست جب تک اجازت نہیں دے گی وفد بھیجنے کا فائدہ نہیں ہوگا، اگر آپ صوبہ نہیں سنبھال سکتے تو آپ وفاق سے فوج طلب کرلیں، اگر وفاق آپ کو فوج نہیں دیتی تو پھر بات ہوگی کیوں نہیں دے رہی۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم کا 25 کلو میٹر روڈ ہے، صوبائی حکومت اپنی رٹ قائم نہیں کرسکی، انہوں نے کابینہ کا اجلاس تک نہیں بلایا، یہ امن چاہتے ہی نہیں ہیں، وفاقی حکومت نے اپنے وفود پہلے بھی افغانستان بھیجے ہیں۔

    گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی فلمی ڈائیلاگ بولتے ہیں،کبھی آپ کے پیچھے تو کبھی میرے پیچھے، پہلے کہتے تھے کہ پیسے نہیں ملتے اب انہیں کرپشن سے ہی نجات نہیں مل رہی، وفاق نے کےپی کو پیسے دیے جو کرپشن کی نذر ہوگئے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے دو روپ ہیں، اندر بیٹھے ہوں تو اچھے بچوں کی طرح ہوتے ہیں، یہ باہر آکر ریمکس گانے لگا دیتے ہیں، یہ بتاتے ہیں میری مجبوری ہے، 6 گھنٹے غائب بھی ہوتے ہیں، چائے پی کر باہر آجاتے ہیں 12 ضلع گھوم لیتے ہیں، جو وزیر اعلیٰ 12 ضلع گھوم کر آرہا ہو اور پھر بھی چھپ رہا ہو تو اس فلم کا نام کیا رکھیں؟

    https://urdu.arynews.tv/sharmila-farooqui-lashed-the-government/

  • گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، فیصل کریم کنڈی

    گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد : گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آوور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کے انٹرویو کے حوالے سے گفتگو کی اور اسی سلسلے میں کچھ سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

    ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے ایک بندہ جب جھوٹ بولے تو پھر کیا کرسکتے ہیں، میں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔

    میں نے اجلاس میں سوال اٹھایا تھا کہ اب تک پولیس کو کیوں اپ گریڈ نہیں کیا گیا، کے پی حکومت کو 500ارب ملے جو عیاشیوں اور دھرنے کی نذر ہوگئے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، وہ اس دن میٹنگ سے اٹھ کر سگریٹ پینے چلے گئے تھے۔

    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق سے پولیس اپ گریڈ کرنے کے پیسے ملے جو انہوں نے کھالیے۔

    خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے روزانہ پیسے طلب ہے لیکن جو پیسے ملے ہیں وہ کہاں خرچ کیے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی

    فیصل کریم کنڈی وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو پیسے دھرنوں کے لیے نہیں پولیس کے لیے ملے تھے۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں وزیراعظم سے گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، گنڈا پور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں علی امین گنڈا پورمیں کہا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے ساتھ سخت گفتگو ہوئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں سخت گفتگو کی ساری باتیں رکھیں، میں نے چھبیس نومبرسے متعلق بات کرنا تھی، اسحاق ڈارمیٹنگ میں موجود تھے،انہوں نے معاملہ اٹھایا تو میں نے تمام باتیں کردیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے وفاقی فنڈز سے متعلق غلط بیانی کی تو میں نے انہیں ٹوکا، وہ کہنے لگے مجھے گفتگو سے نہ روکیں، میں نے کہا گورنر کے پی گفتگو کرلیں تو اجلاس میں شریک ہوجاؤں گا پھر میں اٹھ کر چلا گیا۔

  • بشریٰ بی بی اصل وزیراعلیٰ ہیں،  وہی حکومت چلارہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

    بشریٰ بی بی اصل وزیراعلیٰ ہیں، وہی حکومت چلارہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

    پشاور : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اصل وزیراعلیٰ ہیں وہی حکومت چلا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی باتیں سن کرافسوس ہوا، وہ کہہ رہی ہیں پارٹی قیادت ڈی چوک میں چھوڑکرچلی گئی تھی۔

    گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں بھاگنا ان کا کام نہیں، بھاگ تو آپ گئیں، بشریٰ بی بی اصل وزیراعلیٰ ہیں وہی حکومت چلارہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میرے گاؤں کے بندے کو پریشان کیا ہوا ہے، مختلف بیانات دے رہے ہیں، میرے پڑوسی ہیں آوازیں آتی ہیں، صوبے میں لگی آگ بجھائیں نہ کہ اسلام آبادمیں جاکرآگ لگائیں۔

    فیصل کریم کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےصوبہ دہشت گردوں کو ٹھیکوں پردیا ہوا ہے ، وزیراعلی ٰنالائق اور نکمے ہیں جوکہہ رہے دہشت گردی کی جنگ میں صوبے کو کچھ نہیں ملا۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعلی ٰکہتے ہیں میں نے گولہ بارود خریدنا ہے، وفاق پرحملہ کرنے کیلئے، سول نافرمانی کی تحریک پہلے بھی شروع کی گئی تھی لیکن پھر خود ہی ختم کر دی، اس بار بھی یہی ہوگا جب گرم پانی نہیں ملے گا تو ختم کر دیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں: فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں: فیصل کریم کنڈی

     گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے میں ایک ہی کافی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختون فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہمسایہ ممالک سے ہمارے خلاف دہشت گردی ہورہی ہے، ہمیں چاہیے دہشت گردی پر قابو پائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 12 کالجز بند ہو گئے ہیں، صوبائی حکومت نے کےپی میں کبھی لا اینڈ آرڈر کی بات نہیں کی، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے، آج دیکھتے ہیں کتنے لوگ صوابی میں جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وی سی کی تعیناتی کے اختیارات واپسی کےعلاوہ بھی عشق کےامتحاں ہیں اور پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں۔

  • خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، گورنرکےصوبائی حکومت کیخلاف سخت بیانات میں ن لیگ کی خواہش شامل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی میں مسلم لیگ ن کا بھی کردار ہے، گورنر کے صوبائی حکومت کیخلاف سخت بیانات میں ن لیگ کی خواہش شامل تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر بنوانےمیں ن لیگ کی شخصیات کا بھی کردار تھا کیونکہ ن لیگ کے چند رہنما خیبرپختونخوا حکومت کےخلاف بیان بازی چاہتےتھے۔

    ذرائع کے مطابق تلخی دیکھ کر اہم وفاقی وزیر اورآزاد سینیٹر نےگورنرخیبرپختونخواسےرابطہ کیا، وفاقی وزیر نے گورنر کو خیبرپختونخوا حکومت سےماحول ٹھنڈا رکھنےکا پیغام دیا، پیغام سے پہلےوفاقی وزیر کی صدر آصف زرداری سےبھی بات ہوئی تھی۔

    خیال رہے گورنرکےپی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےایک دوسرے کیخلاف سخت بیانات دیئے تھے.

    علی امین گنڈاپور کی گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

  • اپنی اوقات میں رہو،  علی امین گنڈا پور  کی  فیصل کریم کنڈی کو وارننگ

    اپنی اوقات میں رہو، علی امین گنڈا پور کی فیصل کریم کنڈی کو وارننگ

    پشاور : وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اوقات میں رہو، گورنرہاؤس کو ورثہ قرار دے کر دو کمروں میں منتقل کردوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وارننگ دے رہاہوں گورنرکاآئینی عہدہ ہے،سیاسی باتوں سے پرہیزکریں،اس بار جواب نہیں دے رہا اگر جواب دیا تو پھرشکوہ نہیں کرنا۔

    علی امین کا کہنا تھا کہ اس بار چھوڑ رہا ہوں،دوبارہ نہیں چھوڑوں گا، آپ کی گاڑی کا تیل میرے بجٹ سے جاتا ہے، گورنر ہاؤس آپ کی ملکیت نہیں ہے، ایسانہ ہو میں اسے عوام کیلئے کھول دوں۔

    وزیراعلیٰ کے پی وارننگ دی کہ گورنرہاؤس کو ورثہ قرار دے کرعجائب گھر بنادوں گا، دو کمروں میں منتقل کردوں گا، اس بارمعاف کر رہا ہوں دوبارہ معاف نہیں کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگردوبارہ بیان دیاتوکہوں گااس کوہٹاؤ یہاں سے، اپنی اوقات میں رہو، تم گورنر ہو سیاست تمہارا کام نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ میں کھڑا ہوگیا تو تم ایک لیٹر پرنوٹیفائی ہوئے ہو،ایک لیٹرپرڈی نوٹیفائی ہوجاؤ گے، تمہاری یہی حیثیت ہے صرف ایک لیٹر، تم غیرقانونی گورنر ہو،اس بار چھوڑ رہا ہوں، آئندہ نہیں چھوڑوں گا۔

    یاد رہے گورنر خبیر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ کے گورنر ہاؤس پر قبضہ سے متعلق بیان پر کہا تھا کہ گورنر ہاؤس پر قبضہ کرنا ہے تو آ جاؤ خود کو آزما لو، اسلام آباد میں بھاگنے کیلیے ہائی وے مل گیا تھا لیکن یہاں نہیں ملے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کی طرف دیکھا تو سڑکوں پر گھسیٹوں گا، علی امین کو باور کرواتا ہوں بد معاشوں سے ڈیل کرنا مجھے آتا ہے۔