Tag: فیصل کریم کنڈی

  • پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایسے ایسے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، جو کبھی بڑے انقلابی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 9مئی کا افسوسناک اورسیاہ دن تھا، 9مئی سرکاری املاک، فوجی تنصیبات کوجلایا گیا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات میں جوبھی ملوث ہیں ان کو قرار واقعی سزادی جائے، ہم نے اس قسم کی سیاست پاکستان میں نہیں دیکھی۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران نے بھی 9 مئی کے شرپسندانہ واقعات کی مذمت کی، پیپلزپارٹی نے موجودہ صورتحال پر مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ خواتین اور بچوں کو ڈھال بنایا، آصف زرداری نے کہا عمران خان نہ سیاستدان ہیں نہ پی ٹی آئی کوئی پارٹی۔

    فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کےایسے لوگوں نے رابطے کیے جن کے نام سن کر لگےگا بڑےانقلابی تھے لیکن پیپلز پارٹی نےکہہ دیا ہےابھی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جو لوگ نومئی کے واقعات میں ملوث ہیں اُن کیلئے ہماری پارٹی میں سرخ دائرہ ہے، پی پی آج بھی مذاکرات پریقین رکھتی ہے لیکن پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو نومئی کا واقعہ نہیں ہوتا۔

    9 مئی کے واقعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے سے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی یہ کام کرنا ہے، 9مئی کو جو ہوا جس نے کیا ان کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے، سیاست میں احتجاج سمیت سارےآپشن ہوتے ہیں مگر ایسی سیاست پہلے نہیں ہوئی۔

    فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے لوگوں کو اکسایا بعد میں کہا ہم اس میں ملوث نہیں، پہلے نہ ملوث ہونے کا کہا گیا پھر غائبانہ نمازِجنازہ ادا کرائی گئی۔

    عمران خان کی نیب میں پیش نہ ہونے پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کل بھی عمران خان نیب میں پیش نہیں ہوئے پھر شام کو ڈرامہ رچایہ کیا گیا، اگر آپ عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے تو گرفتار تو ہوں گے۔

  • ‘عجیب تحریک ہے پولیس اعلان کر رہی ہے ‘ہے کوئی گرفتاری دینے والا”

    ‘عجیب تحریک ہے پولیس اعلان کر رہی ہے ‘ہے کوئی گرفتاری دینے والا”

    اسلام آباد: ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عجیب تحریک ہے پولیس اعلان کر رہی ہے’ہے کوئی گرفتاری دینے والا’۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا لیڈربنتے ہو تو خود میں لیڈر جیسےمعیارپیدا کرو، لیڈر خود گھر میں چھپ جائے تو کارکنوں کا گھبرانا بنتا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عجیب تحریک ہےپولیس اعلان کر رہی ہے”ہے کوئی گرفتاری دینے والا ” اور رضاکارانہ گرفتاری دینے والےآزادی کی بھیک نہیں مانگتے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ زمان پارک لاہور میں کرائے پر جیل جانے والوں کی بھرتی جاری ہے۔

    خیال رہے جیل بھرو تحریک کے تیسرے روز پی ٹی آئی کے لیڈرز سمیت 80 سے 90 کارکنوں نے گرفتاریاں دے دیں۔

    کمیٹی چوک سب سے پہلے سابق ایم پی اے فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دی جبکہ زلفی بخاری،صداقت عباسی اور سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی ، سابق ایم پی اے صداقت عباسی بھی گرفتاری دینے والوں میں شامل ہیں۔

  • ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کی پوری کوشش ہوگی، فیصل کریم کنڈی

    ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کی پوری کوشش ہوگی، فیصل کریم کنڈی

     اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کی پوری کوشش ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوڑی کی ایم کیوایم دھڑوں کو ملانےکی کوشش اچھی بات ہے۔

    فیصلہ کنڈی نے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پرصرف ایم کیوایم نہیں پی پی کوبھی اعتراض تھا،حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سےنچلی سطح کےمسائل حل ہوتے ہیں۔

  • آج متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم آئے گا، رہنما پیپلزپارٹی کا دعویٰ

    آج متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم آئے گا، رہنما پیپلزپارٹی کا دعویٰ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم آئے گا، ہمارے ایک سو اٹھتر ارکان ایوان میں موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اراکین راہ فرارکی کوشش کررہے ہیں اور اسپیکرکی جوکچھ عزت ہے وہ بھی گنوا دیں گے۔

    فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے ایک سو اٹھتر ارکان ایوان میں موجودہیں، اورموجود رہیں گے، آج متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعظم آئے گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ممبران کی بے توقیری کر رہے ہیں ، کرکٹ کی زبان میں سمجھا رہے ہیں ہم ڈبل سنچری کریں گے

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا ہے میں آخری بال تک کھیلوں گا ، آج ضرور ووٹنگ ہوگی ورنہ ان کے خلاف توہین عدالت ہو گی۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر 176 نے غداری کی ہے تو ان پر آرٹیکل6 لگے ، ورنہ وزیراعظم، صدر اوراسپیکر پرآرٹیکل 6 لگایا جائے۔

  • پیپلز پارٹی نے وزیر توانائی کا اقامہ جاری کر دیا

    پیپلز پارٹی نے وزیر توانائی کا اقامہ جاری کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا اقامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے خیبر پختون خوا کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے عمر ایوب کا اقامہ جاری کر دیا، انھوں نے بتایا کہ عمر ایوب متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر رہے ہیں۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کے اقامے کی مدت 2016 سے 2019 تک تھی، عمر ایوب کے پاس انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کا اقامہ تھا۔

    انھوں نے کہا عمر ایوب نے الیکشن کمیشن میں اقامہ ظاہر کیا ہے لیکن سرمایہ کاری نہیں بتائی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں فیصل کریم کنڈی نے عمر ایوب کو آڑے ہاتھوں لیا، انھوں نے کہا عمر ایوب اگر ذاتیات پر جائیں گے تو ہم بھی جائیں گے، لندن میں اپنی پراپرٹی کا جواب عمر ایوب نے نہیں دیا، بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن عمر ایوب کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا۔

    ان کا کہنا تھا وفاقی وزیر اسمبلی میں بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن سوالات کا جواب نہیں دیتے، حکومت سے کوئی بھی سوال پوچھا جائے تو ایک ہی جواب آتا ہے این آر او نہیں دینا۔