Tag: فیضان شیخ

  • بہن کے نکاح کے وقت اچانک کیا محسوس ہوا؟ فیضان شیخ کیفیت بیان کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے

    بہن کے نکاح کے وقت اچانک کیا محسوس ہوا؟ فیضان شیخ کیفیت بیان کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے

    بہنوں کی رخصتی کے وقت بچھڑنے کی وجہ سے بھائیوں کے جذبات قابو سے باہر ہوجاتے ہیں، کچھ ایسا ہی فیضان شیخ سے ساتھ بھی ہوا۔

    بہن بھائی کا رشتہ بہت خوبصورت ہوتا ہے، جس کی کوئی بہن یا بھائی نہیں وہ اس جذبے کی نوعیت اور کییفت کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکتے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیضان شیخ نے اپنی بہن کے نکاح کے دن کے حوالے سے خود پر گزرنے والی کیفیات کا ذکر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میری ایک ہی بہن ہے لیکن زندگی میں کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ اس کی شادی والے دن میرے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ میں خود دوسروں کا مذاق اڑایا کرتا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ بہن کے نکاح کے وقت سب کچھ نارمل تھا مجھے ذمہ داری دی گئی تھی کہ نکاح کے وقت دلہن سے ایجاب و قبول کرواؤں، جب میں نکاح کے کاغذات لے کر اُس پاس گیا اور پیپر پر لکھی ہوئی عبارت پڑھنے لگا تو میری زبان گنگ ہوگئی۔

    فیضان شیخ نے بتایا کہ مجھے اچانک ایسا لگا کہ جیسے کوئی میرا دل یا میرا کلیجہ نکال کر لے جا رہا ہے، جب مجھ سے بولا نہ گیا تو بڑے بھائی نے کہا کہ یہ پیپر مجھے دو لیکن ان سے بھی الفاظ ٹھیک طرح ادا نہیں ہو پارہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہی حال شادی والے دن رخصتی کے وقت بھی ہوا کہ ہم بھائیوں نے بے اختیار پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کردیا، یہ چیز خود میرے لیے بھی حیران کن تھی کہ میں تو ایسا نہیں تھا مجھے کیا ہوا؟

  • رابعہ کلثوم کی فیضان شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    رابعہ کلثوم کی فیضان شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار  فیضان شیخ اور ان کی بہن رابعہ کلثوم کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنے بھائی فیضان شیخ کے ہمراہ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بھارت کے مشہور گانے ’ نینو والے نے‘ گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رابعہ کلثوم فیضان شیخ نامور پاکستانی اداکار، اور  رشتے کے اعتبار سے  بہن بھائی ہیں, واضح رہے کہ یہ دونوں باصلاحیت اداکار  معروف تجربہ کار اداکارہ پروین اکبر کے بچے ہیں۔

    دونوں بہن بھائیوں نے تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور میڈیا انڈسٹری میں خود کو باصلاحیت افراد کے طور پر قائم کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رابعہ کلثوم نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو بنائی تھی تاہم انہوں نے وہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹادی تھی۔

    جس کی وجہ اداکارہ نے بتایا تھا ویڈیو نے ایک بہت بڑا مسئلہ پیدا کیا اور اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پتہ نہیں کیوں؟ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ مذہبی مواد کی وجہ سے ایک مسئلہ بن گیا اور تھوڑا سا متنازعہ ہو گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسی چیزیں بہت خطرناک ہو جاتی ہیں اس لیے ہم نے جان بوجھ کر اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ہٹا دیا۔

  • ’لگتا ہے اس سال بھی ہماری شادی نہیں ہوگی‘

    ’لگتا ہے اس سال بھی ہماری شادی نہیں ہوگی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں فیضان شیخ اور عروبا مرزا کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ (فرحان)، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر (رخسانہ) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

    ’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فرحان، انو سے کہتے ہیں کہ ’مجھے کیا پتا تھا کہ اماں اتنا سب کچھ سوچے بیٹھی ہیں۔‘ انو کہتی ہیں کہ ’تو اب کیا ہوگا۔‘

    فرحان کہتے ہیں کہ ’پتا نہیں کیا ہوگا اور یہ جو اماں نے اتنی بڑی لسٹ ممانی کو لکھوائی ہے اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ اس سال کیا اگلے سال بھی ہماری شادی نہیں ہوسکتی۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’میری تو سمجھ میں یہ نہیں آرہا اب ہوگا کیا، لیکن تم پریشان نہیں ہو، میں کوشش کررہا ہوں۔‘

    دوسری جانب انو کی والدہ کہتی ہیں کہ ’بس اب انو کی شادی کرنی ہے رخسانہ نے تو اپنی لمبی چوری پلاننگ بنادی ہے، اس سے تو صاف ظاہر ہے نہ اس کے گھر کے معاملات طے ہونے ہیں اور نہ وہ تاریخ لینے آئے گی۔‘

    وہ کہتی ہیں کہ تم انو کو شادی کے تحفے میں گھر دے دو، تم تینوں بھائیوں کی اکلوتی بہن ہے، اتنا تو اس کا حق بنتا ہے۔‘ جنید کہتے ہیں کہ ’جی میں اس معاملے پر کل ہی فراز (دوست) سے بات کرتا ہوں۔‘

    انو کی والدہ کہتی ہیں کہ ‘اس کام کو جلد سے جلد کرو میں انو کو اپنے گھر کا ہوتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں۔‘

    کیا انو اور فرحان کی شادی ہوجائے گی؟ کیا فرحان کی والدہ شادی میں کوئی رکاوٹ ڈالیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

  • ’بھائی کے دوست کو مجھ سے محبت ہوگئی تھی‘

    ’بھائی کے دوست کو مجھ سے محبت ہوگئی تھی‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی رابعہ کلثوم نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ کہانی سنادی۔

    شوبز خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ رابعہ کلثوم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’ایک شادی کی تقریب میں بھائی کے دوست کو مجھ سے محبت ہوگئی تھی پھر انہوں نے شادی کے لیے والدہ کو راضی کرنا شروع کردیا تھا۔‘

    انہوں نے بتایا کہ ’ریحان صرف امی کے ساتھ ہی گھوم رہے ہوتے تھے ان ہی کے ساتھ باتیں کرتے تھے آج بھی امی اور ان کی دوستی بہت اچھی ہے۔‘

    رابعہ کلثوم نے بتایا کہ ’کچھ ہی دنوں کے بعد ریحان نے کہا کہ ہم شادی کرلیتے ہیں پھر وہ اپنی فیملی کو لے کر آئے اور ہماری بات پکی ہوگئی تھی۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بھائی کی شادی جنوری میں ہوئی تھی اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہماری شادی طے ہوگئی تھی۔‘

    ایک سوال کے جواب میں رابعہ نے کہا کہ ’والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں انڈسٹری میں کام کروں۔‘

    انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والدہ جس وقت سے انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اس وقت اس شعبے میں لڑکیوں کا کام کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا اسی لیے ان کے دل میں ڈر تھا کہ انہوں نے جن چیزوں کا سامنا اپنے زمانے میں کیا ان سے میری بیٹی کو بھی گزرنا پڑے گا۔

    رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ ہر کام کرنے والی عورت کے مختلف تجربات ہوتے ہیں کسی کے مثبت تو کسی کے منفی، اگر اس نظریے کو لے کر بات کریں تو میں اپنی والدہ کے فیصلے سے متفق ہوں کیونکہ اس وقت فیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔