Tag: فیض آباد آپریشن

  • حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق زاہد حامد کے استعفے کے بعد حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، 6 نکاتی معاہدے پر5 افراد کے دستخط ہیں۔

    ذرائع کے مطابق معاہدے پروزیرداخلہ احسن اقبال ، سیکریٹری داخلہ، خادم حسین رضوی اورپیرافضل قادری اورمحمد وحید نور کے بھی دستخط موجود ہیں۔

    وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ فوجی نمائندے کی موجودگی میں کیا گیا جس پرمیجرجنرل فیض حمید کے دستخط بھی موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک زاہد حامد کے خلاف کوئی فتویٰ جاری نہیں کرے گی۔

    ذرائع نے معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ راجا ظفرالحق رپورٹ 30 دن میں منظرعام پر لائی جائے گی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    معاہدے کے مطابق دھرنے کے تمام گرفتارکارکنوں کو 3 دن میں رہا کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمات بھی ختم کیے جائیں گے، تحریک لبیک کے قائدین کی نظربندیاں ختم کردی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنےکے خلاف آپریشن سےمتعلق انکوائری بورڈ تشکیل دیا جائے گا، بورڈ معاملات کی چھان بین کر کے ذمےداروں کا تعین کرے گا۔

    دھرنےکے اختتام تک ہونے والےنقصانات کا ازالہ وفاقی، صوبائی حکومت کرے گی جبکہ حکومت پنجاب سے متعلق جن نکات پراتفاق ہوا ان پرمن وعن عمل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوران کےنمائندہ خصوصی کی کاوشوں سے طے پایا۔


    وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی


    واضح رہے کہ وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے رضا کارانہ طور پراپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں ناکام حکومت استعفیٰ دے، طاہرالقادری

    عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں ناکام حکومت استعفیٰ دے، طاہرالقادری

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت عقیدہ ختم نبوت اور عوام کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے چنانچہ فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔

    وہ لاہور میں اپنے مرکزی دفتر میں رہنماؤں سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے، علامہ طاپر القادری نے کہا کہ حکومت عوام کا دفاع کرنے اور جان و مال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے اس لیے فوری پر مستعفی ہوجائیں اور مسلمانوں کے ایمان کے بنیادی جز کے تقدس کو پامال کرنے والی حکومت کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔


     طاقت کا استعمال معاملے کا حل نہیں، قبل از وقت انتخابات ضروری ہوگئے ہیں، عمران خان


    علامہ طاہر القادری نے کہا کہ حکومت نے ٹی وی چینل اورسوشل میڈیا پر پابندی لگا دی ہے آخر یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے اور سماجی رابطے کے تمام ذرائع بند کردیئے گئے ہیں۔


     فیض آباد آپریشن: 145 زخمی، 5 افراد جاں بحق


    انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حکومت مزید مسلط رہی تو حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں اس لیے حکومت از خود مستعفی ہو تاکہ کشیدہ حالات پر قابو پایا جا سکے اور ملک میں حالات نارمل ہو جائیں۔

    خیال رہے آج صبح فیص آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں اور اب تک 4 افراد جاں بحق اور 170 افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ مسلم لیگی رہنماؤں چوہدری نثار، زاہد حامد اور جاوید لطیف کے گھروں پر حملے بھی کیئے گئے۔

  • وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں،چوہدری شجاعت

    وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں،چوہدری شجاعت

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں، دانشمندی سےکام نہ لیا گیا توحالات کشیدہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں، دھرنے سے متعلق وزیراعظم خود صورتحال کو مانیٹر کریں۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دھرنا منتظمین سے براہ راست مذاکرات کریں، دانشمندی سے کام نہ لیا گیا تو حالات کشیدہ ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کوموقع پرپہنچ کرمذاکرات کرنےچاہئیں، موجودہ صورتحال کوسنجیدگی سےکنٹرول کرناچاہیے، توجہ دیں ہنگامہ آرائی کسی سانحےمیں تبدیل ہوسکتی ہے۔


    مزید پڑھیں : فیض آباد آپریشن ، جھڑپوں اور پتھراؤ سے درجنوں اہل کاروں سمیت80 افرادزخمی


    اسلام آباد دھرنے کیخلاف پولیس کا بھرپور آپریشن سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس کی شیلنگ سے علاقے کی فضا میں آنسو گیس کے بادل چھا گئے، پولیس کی مرکزی اسٹیج کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    مظاہرین بھرپورمزاحمت کر رہے ہیں، مظاہرین نے پانچ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیوں سمیت ایک بس کو آگ لگادی ہے جبکہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں اور مظاہرین کے شدید پتھراؤ سے درجنوں اہل کاروں سمیت اسی افرادزخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔