Tag: فیفا ورلڈکپ 2018

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے میسی کو گھر بھیج کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے میسی کو گھر بھیج کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

    کر لی

    ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ناک آﺅٹ مرحلے میں دو سابق چیمپینز ٹکرائے، جس میں فتح فرانس کے نام ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج عالمی مقابلے کے پہلے ناک آﺅٹ میچ میں میسی کی ارجنٹینا اور گریزمین کی فرانس مدمقابل آئیں۔

    پہلے ہاف میں ارجنٹینا کی دفاعی لائن کی غلطی کی وجہ سے فرانس کی پینالٹی مل گئی، جس پر گریزمین نے گول کیا۔ البتہ پہلے ہی ہاف میں ڈی مریا نے خوبصورت گول داغ کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

    دوسرے ہاف کے اوائل میں دونوں ٹیموں نے تیز کھیلا کھیلا۔ پہلے ارجنٹینا نے برتری حاصل کی، مگر جلد ہی فرانس نے برتری برابر کر دی۔

    بعد ازاں کلیان مابیے نے دو خوبصورت گول داغ کر اسکور 4-2 کر دیا، جس کے بعد ارجنٹینا نے آخری لمحات میں ایک گول ضرور اسکور کیا، مگر اب واپسی ناممکن تھا۔

    میچ کے ارجنٹیا کی دفاعی لائن کی خامیاں عیاں ہوگئیں، جس کے کھلاڑی فرانسیسی فارورڈز کو مارک کرنے میں ناکام رہے۔

    ناک آﺅٹ مرحلے کے اس پہلی شکست کے بعد میسی کی ارجنٹینا کا ورلڈ کپ 2018 میں سفر تمام ہوا، ناقدین کا خیال ہے کہ یہ میسی کا آخری ورلڈ کپ ہے اور وہ مزید عالمی مقابلوں میں شاید نظر نہ آئیں۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: کیا سپر اسٹار میسی اور لیجنڈ میراڈونا کے تعلقات کشیدہ ہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: کیا سپر اسٹار میسی اور لیجنڈ میراڈونا کے تعلقات کشیدہ ہیں؟

    فیفا ورلڈ کپ 2018: کیا سپر اسٹار میسی اور لیجنڈ میراڈونا کے تعلقات کشیدہ ہیں؟

    ماسکو:ارجنٹینا کے سپراسٹار لائنل میسی ورلڈ کپ کے آغا ز سے میڈیا کی توجہ کا محور تھے، مگر اب ان کے مقابلے میں میراڈونا زیادہ خبریں بٹور رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کئی برس قبل ریٹائر ہونے والے میراڈونا نے خبروں کی دوڑ میں میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔اس کی وجہ ان کی شرارتیں اور چلبلا پن ہے۔

    یاد رہے کہ لائنل میسی آئس لینڈ کے خلاف پینالٹی ضایع کرنے کے باعث تنقیدی خبروں کی زینت بن گئے تھے، کروشیا کے خلاف عبرت ناک شکست کے بعد تنقید میں شدت آگئی۔

    نائیجیریا کے خلاف ایک کٹھن مقابلے کے بعد وہ اپنی ٹیم کو بہ مشکل سیکنڈ راﺅنڈ تک پہنچا سکے۔

    البتہ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان سے زیادہ ان کے سابق کوچ اور 1986 میں ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جتوانے والے میراڈونا خبروں پر چھائے ہوئے ہیں۔

    میراڈونا کی فن کاریاں

    آئس لینڈ سے ہونے والے میچ میں میراڈونا کے شدید جذباتی انداز نے کیمرا مین اور فوٹو گرافروں کو خاصا مصروف رکھا۔

    کروشیا سے شکست کو منظر کرنے کے لیے بھی اخبارات اور ویب سائٹس نے میراڈونا کی تصاویر پر انحصار کیا۔ میچ کے بعد انھوں نے ٹیم انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ ان کی فوری کھلاڑیوں سے ملاقات کروائی جائے۔

    سینٹ پیٹرزبرگ میں نائیجیریا سے ہونے والے مقابلے میں تو حد ہی ہوگئی، انھوں نے کچھ مداحوں کے اصرار پر ایک ایسا بینر تھاما، جس میں وہ ایک سینٹ کے روپے میں نظر آرہے تھے۔

    ارجنٹینا کے پہلا گول پر انھوں نے جنونی انداز میں جشن منایا، مگر دوسرے ہاف میں شور شرابے کے باوجود سوئے ہوئے نظر آئے، ارجنٹینا کے دوسرے گول کے بعد انھوں نے نازیبا اشارے بھی کیے، پھر خبر آئی کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

    کیا میسی میراڈونا سے ملتے ہیں؟

    میراڈونا ثانی کہلانے والے میسی کی کیریر کے ابتدا میراڈونا نے بھرپور حمایت کی تھی۔ ورلڈ کپ 2010 میں میراڈونا ارجنٹینا کے کوچ تھے، مگر ٹیم کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں چار صفر سے ہار گئی۔

    اس شکست کے بعد دونوں کے رشتے میں دراڑ آگئی، میراڈونا نے بعد میں کہا کہ میسی ان کی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

    ایک انٹرویو میں میسی نے بتایا کہ انھوں نے 2010 سے اب تک میراڈونا سے بات نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ میراڈونا کی اپنی زندگی ہے، اور میری اپنی۔ کیوں کہ ہم ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے، تو ہمارا رشتہ تو بہت اچھا ہے۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: ارجنٹینا اور کروشیا نے اپنے میچز جیت لیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈکپ 2018، فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا برازیل اورکوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کرے گا

    فیفا ورلڈکپ 2018، فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا برازیل اورکوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کرے گا

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ میں برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا کرے گا، فیفا نے 15 سالہ بیٹے احمد رضا کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کرے گا، برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ آج شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

    فیفا نے فٹبال بنانے والے پاکستانی کے بیٹے احمد رضا کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔

    احمد رضا کے والد شبیر احمد خود سیالکوٹ میں فٹ بال بناتے ہیں اور ان کا خاندان تین نسلوں سے فٹ بال کی سٹچنگ کا کام کرتا آیا ہے۔

    دوسری جانب روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج مزید 2 میچز ہوں گے، دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی نائجیریا اور آئس لینڈ کی ٹیموں کے درمیان رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں گروپ ای کی سربیا اورسوئزرلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ فٹبال برائے دوستی کا سفیربن گیا


    یاد رہے  پاکستانی نوجوان سارنگ بلوچ کو فٹبال برائےدوستی کا سفیر  مقرر کیا گیا تھا ، سارنگ بلوچ نے ماسکو میں  شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔

    فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو فیفا ورلڈکپ کی تقریب میں جھنڈا لہرانے کیلئے دعوت دی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ2018 میں پاکستانی فٹبال استعمال ہو رہے ہیں جبکہ اس سے قبل 2014 میں بھی سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹ بال استعمال کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈکپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے

    فیفا ورلڈکپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے

    ماسکو : روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے، کوسٹاریکا کا مقابلہ سربیا ، جرمنی کا میکسیکو اور برازیل کا ٹاکرا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کا سلسلہ جاری ہے، فیفا ورلڈکپ میں آج 3میچ کھیلے جائیں گے، آج کھیلے جانے والے میچز میں گروپ سی کی ٹیم کوسٹا ریکا اور سربیا کا ٹکراؤ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے دوپہر سامارا میں ہوگا۔

    دوسرے میچ میں عالمی چیمپیئن جرمنی اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے میکسیکو کیخلاف ماسکو میں میدان میں اترے گی، جرمن کھلاڑی اوزل شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

    تیسرے اور آخری میچ میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ٹیم برازیل کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ روسٹیو آن ڈان میں رات دس بجے ہوگا، نیمار جونیر برازیل کو چھٹی مرتبہ چیمپیئن بنانے کے خواہشمند ہیں۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں فرانس، ڈنمارک، کروشیا کو کامیابی ملی جبکہ ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا مقابلہ برابر ثابت ہوا۔

    سابق عالمی چیمپیئن فرانس نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دےدی، دوسرے میچ میں ارجنٹائن اور آئس لینڈ مدمقابل آئے، میسی کا جادو حریف ٹیم پر چل نہ سکا اور اعصاب شکن مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

    گروپ سی کے میچ میں ڈنمارک نے پیرو کو ایک صفر سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، چوتھے اور آخری میچ میں گروپ ڈی کے میچ میں کروشیا نے نائجیریا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔