Tag: فیفا ورلڈ کپ

  • ’سعودی عرب میں 2034 کا فیفا ورلڈ کپ بہت اچھا ہوگا‘

    ’سعودی عرب میں 2034 کا فیفا ورلڈ کپ بہت اچھا ہوگا‘

    نیو کاسل یونائیٹڈ فٹبال کلب کے  کوچ نے سعودی عرب میں 2034 کا فیفا ورلڈ کپ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق نیو کاسل یونائیٹڈ فٹبال کلب کے کوچ و مینجر ایڈی ہاوے نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ 2034 منعقد ہونے سے یہ ایونٹ اچھی طرح منظم ہونے کی توقع ہے۔

    کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی سے دستبرداری کے فیصلے کے  بعد فیفا سے توقع ہے کہ واحد درخواست دہندہ کے طور پر سعودی عرب کی میزبانی کا اعلان کرے گا۔

    کوچ کا کہنا تھا کہ نیو کاسل فٹبال کلب کے اکثریتی حصص سعودی عرب کے ادارے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہیں اور ہماری ٹیم کو تربیتی کیمپوں کے لیے وہاں جانے کا تجربہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ریاض اور جدہ کے دوروں میں ہم نے منفرد  تجربات حاصل کئے ہیں، ہم سعودی عرب کے دورے کے دوران جہاں بھی گئے ہماری بہت اچھی دیکھ بھال کی گئی یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہاں منعقد ہونے والا ورلڈ کپ کیسا رہے گا اور یہ واقعی ایک اچھا ایونٹ ہو گا۔

    قبل ازیں نیو کاسل کلب نے سینٹ جیمز پارک میں ستمبر میں کوسٹاریکا اور جنوبی کوریا کے خلاف سعودی عرب کے دو بین الاقوامی دوستانہ مقابلوں کی میزبانی بھی کی ہے۔

  • قطر کا وزیٹرز کے لیے بڑا اعلان

    قطر کا وزیٹرز کے لیے بڑا اعلان

    دوحہ: قطر نے وزیٹرز کے لیے ھَیّا کارڈ کی میعاد میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے شائقین کو ایک اور سہولت دے دی ہے، اب ھَیّا کارڈ رکھنے والے شائقین قطر میں مزید ایک سال تک وزٹ کر سکیں گے کیوں کہ کارڈ کی میعاد 24 جنوری 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔

    کارڈ کا اطلاق فیفا ورلڈ کپ کے دوران استعمال ہونے والے ھَیّا کارڈ کی تمام اقسام کے حاملین پر ہوگا۔

    وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ قطر سے باہر موجود ورلڈ کپ شائقین اور منتظمین حیا کارڈ کے ساتھ اب 24 جنوری 2024 تک ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

    قطری وزارت داخلہ کے مطابق کارڈ ہولڈرز کو درج ذیل شرائط کے تحت 24 جنوری 2024 تک قطر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی:

    آن لائن ھَیّا پورٹل کے ذریعے منظور شدہ ہوٹل ریزرویشن یا فیملی یا دوستوں کے ساتھ رہائش کا ثبوت، قطر پہنچنے پر کم از کم 3 ماہ کے لیے ویلڈ پاسپورٹ، اور ملک میں قیام کی مدت کے لیے ویلڈ ہیلتھ انشورنس، اور ریٹرن ٹکٹ۔

    توسیع کے تحت قطر جانے ھَیّا کارڈ ہولڈرز کو درج ذیل سہولیات حاصل ہوں گی:

    ’ھَیّا ود می‘ فیچر جو ھَیّا کارڈ ہولڈرز کو خاندان کے 3 افراد یا دوستوں کو مدعو کرنے کی اجازت دیتا ہے، قطر میں ایک سے زیادہ بار داخلے کا اجازت نامہ، ریاستی بندرگاہوں کے ذریعے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے ای گیٹ سسٹم کا استعمال، کسی قسم کی فیس درکار نہیں۔

  • فٹبال ورلڈکپ جیتنے والی ارجنٹینا ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی

    فٹبال ورلڈکپ جیتنے والی ارجنٹینا ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی

    بیونس آئرس:فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم اپنے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فاتح میسی ارجنٹینا اپنے وطن واپس پہنچ گئی ہے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج ارجنٹینا میں فاتح ٹیم کی آمد کے باعث ایام تعطیل ہے جس کی وجہ سے صبح سویرے ہی بڑی تعداد میں مداح ائیرپورٹ پہنچ گئے۔

    لائنل میسی کے ہزاروں مداح ٹیم کا ویلکم کرنے کیلئے ایئرپورٹ پر موجود ہیں، اس کے علاہ ارجنٹینا میں عوام اپنے ہیروز کا گرمجوشی سے استقبال کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    شہر کے مختلف مقامات پر جشن کا سماں ہے، چھوٹے بڑے سب ہی ارجنٹینا کے عالمی چمپئین بننے پر خوشی سے نہال ہیں۔

    اسٹار لائنل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا دفاعی چیمپئن فرانس کو پینلٹی ککس پر 4 کے مقابلے میں دوگول سے شکست دے کر چھتیس سال بعد تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنا ہے۔

  • کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئیں

    کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئیں

    دوحا: بالی ووڈ کی معروف پرانی اداکارہ کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے قطر پہنچ گئیں، انہوں نے اسٹیڈیم سے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

    معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

    وہ اس وقت قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہیں جہاں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا سیمی فائنل دیکھا۔

    اپنے کیپشن میں انہوں نے اسے بہترین تجربہ قرار دیا۔

    کرشمہ نے اسٹیڈیم میں اپنی تصاویر اور وہاں ہونے والی مختلف پرفارمنسز کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں۔

    خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے جہاں عام شائقین کی بڑی تعداد اس وقت قطر میں موجود ہے، وہیں دنیا بھر کے سلیبرٹیز بھی ورلڈ کپ دیکھنے پہنچے ہیں۔

    کئی بھارتی و پاکستانی اداکار مختلف وقت میں قطر پہنچے اور فٹبال کا میچ دیکھا۔

  • فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے فرانس سے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

    فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے فرانس سے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

    فیفا ورلڈ کپ کے آخری کواٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ ٹیم کے کپتان میچ برابر کرنے کا موقع ضائع کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں فرانس کے دو گول کے مقابلے میں انگلش ٹیم صرف ایک گول کر سکی تھی، میچ کے 84 ویں منٹ میں انگلش ٹیم کے کپتان ہیری کین کو میچ کے دوران پینلٹی شوٹ ملا مگر وہ گول نہ کر سکے۔

    قطر کے البیت سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان نے فرانس کے خلاف پہلا گول بھی پینلٹی شوٹ پر کر کے اسکور برابر کیا تھا۔

    ہیری کین نے میچ کے 54 ویں منٹ میں اسکور کیے گئے گول کے ذریعے انگلینڈ کے وینے رونی کے 53 گول کا ریکارڈ برابر کیا۔

    ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری کین نے کہا کہ بطور کپتان میں اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں کہ میں نے پینلٹی ضائع کی، یہ اب آسان نہیں۔

    کپتان ہیری کین نے انگلش ٹیم کے کوچ گیرتھ سوتھگیٹ نے اپنی ٹیم کے کھیل کو بہترین قرار دیا تاہم کہا کہ میچ جیتنے کا اہم موقع ضائع کر دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فرانس جیسی بڑی ٹیم کے خلاف ہم نے بہت زبردست کھیل پیش کیا گیا۔

    فٹ بال ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل جیتنے والی فرانس کا ٹیم کا سیمی فائنل میں مقابلہ مراکش سے ہو گا جس نے پرتگال کو شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

  • مراکش کی تاریخی کامیابی پر میدان میں جذباتی مناظر، ویڈیو وائرل

    مراکش کی تاریخی کامیابی پر میدان میں جذباتی مناظر، ویڈیو وائرل

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مراکش کی پرتگال کے خلاف تاریخی کامیابی پر میدان میں جشن منانے اور جذباتی مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

    عالمی فٹبال کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے فیورٹ ٹیم پرتگال کو 1-0 سے شکست دی، مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے شاندار گول اسکور کیا۔

    مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئے گول کو پرتگال برابر نہ کرسکا۔

    پرتگال کی شکست کے ساتھ ہی میدان میں موجود مداح خوشی سے جھوم اٹھے تو کئی مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی میں آبدیدہ ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    اس سے قبل بھی مراکش کے کھلاڑی اشرف حکیمی کی تصاویر وائرل ہوگئی تھی وہ میچ جیتنے کے بعد بھاگتے ہوئے والدہ کے پاس پہنچے تھے اور ان سے دعائیں لیں۔

    مراکش کے کھلاڑی سفیان بوفال کی والدہ کے ساتھ میدان میں رقص بھی کیا جس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ مراکش کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ اور فرانس کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • فیفا ولڈ کپ: اپ سیٹ شکست پر نیمار جونئیر اسٹیڈیم میں آبدیدہ ہوگئے

    فیفا ولڈ کپ: اپ سیٹ شکست پر نیمار جونئیر اسٹیڈیم میں آبدیدہ ہوگئے

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں نیمار کی برازیل کو کل اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پرا جس کی وجہ سے وہ اسٹیڈیم میں ہی آبدیدہ ہوگئے۔

    دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا مد مقابل آئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔

    مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیرکسی گول کےبرابرتھا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اضافی وقت میں کیا، جس کے بعد فیصلہ پیلنٹی کارنر پر ہوا۔

    https://twitter.com/shoaibA21211051/status/1601277475316969474?s=20&t=mnJS0WtncbL8R0xI8v3wxA

    بعد ازاں کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر2-4سے کامیابی حاصل کی، اسی فتح کے ساتھ کروشیا مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جاپہنچی جبکہ برازیل ایونٹ سے باہر ہوئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر متوقع شکست پر برازیلی کھلاڑی زاروقطار رو دئیے جبکہ کئی کھلاڑی افسردگی کے عالم میں میدان میں لیٹ گئے۔

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمار گراؤنڈ میں زارو قطار رو رہے ہوئے ہیں۔ ساتھی کھلاڑی کے تسلی کے بعد بھی وہ کافی دیر تک گراؤنڈ میں روتے رہے جسے دیکھ کر ان کے مداحوں سے سوشل میڈیا پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

  • فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل: پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کا ٹاکرا آج کروشیا سے ہوگا

    فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل: پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کا ٹاکرا آج کروشیا سے ہوگا

    دوحہ: فیفا کوارٹر فائنل میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کا ٹاکرا کروشیا سے ہوگا، یہ میچ قطر ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    کل دوسرا کوارٹر فائنل مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان الہتمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    اتوار 11 دسمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں البیت اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

  • فیفا ورلڈ کپ: برازیل کے تیسرے گول کے بعد کوچ کی ڈانس ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈ کپ: برازیل کے تیسرے گول کے بعد کوچ کی ڈانس ویڈیو وائرل

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو ہرا کا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

    جیت کے جشن کی خوشی میں برازیل کے کوچ ٹائٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ رقص کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی کا جشن منایا۔

    کھیل کے 29 ویں منٹ میں جب ریکارلیسن ڈی اینڈریڈ نے برازیل کی جانب سے تیسرا گول کیا تو کھلاڑیوں کے ساتھ برازیلی کوچ ٹائٹ بھی رقص کرتے ہوئے نظر آئے اور ان کی یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

    https://twitter.com/Saintudunze1/status/1599857568381566977?s=20&t=Kmxpdk6iJOX8cBamlt5SSA

    پری کواٹر فائنل میں برازیل کی جانب سے ونی جونیئر، نیمار، ریکارلیسن ڈی اینڈریڈ اور لوکس پاکوئٹا نے ایک ایک گول کیا۔

    واضح رہے کہ کل کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ میں نیمار کی برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

  • سعودی فٹ بال کھلاڑیوں سے متعلق کوچ کا بیان

    سعودی فٹ بال کھلاڑیوں سے متعلق کوچ کا بیان

    فیفا ورلڈ کپ میں سعودی ٹیم کے کوچ ایروی رینارڈ نے کہا ہے کہ سعودی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قومی ٹیم کے کوچ ایروی رینارڈ نے قطر ورلڈ کپ کے دوران میچز میں سعودی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو کھل کر سراہا۔

    فرانسیسی کوچ ایروی رینارڈ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے سعودی سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    انھوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے یاد گار لمحے ان کے ذہن میں محفوظ رہیں گے، ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ایک تاریخی میچ کھیلا تھا تاہم بعد میں پولینڈ اور میکسیکو سے سعودی ٹیم ہار گئی۔

    یاد رہے کہ فرانسیسی کوچ ایروی رینارڈ 2019 سے سعودی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں، اس سے قبل وہ مراکشی ٹیم کے کوچ رہے، جس نے روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    ایروی رینارڈ کی سربراہی میں سعودی ٹیم نے اب تک 39 میچ کھیلے ہیں، جن میں 20 میچ جیت چکی ہے، 10 میچوں میں نتیجہ برابر رہا جب کہ 9 میچوں میں ٹیم ہار گئی تھی۔