Tag: فیفا ورلڈ کپ 2018

  • فیفا ورلڈ کپ کے دوران دو کروڑ سے زائد سائبر حملے ہوئے: ولادی میر پیوٹن

    فیفا ورلڈ کپ کے دوران دو کروڑ سے زائد سائبر حملے ہوئے: ولادی میر پیوٹن

    ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوران روس کو دو کروڑ پانچ لاکھ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹ بال عالمی کپ کی میزبانی کرتے ہوئے روس پر بے پناہ سائبر حملے کیے گئے۔

    تاہم روسی صدر نے سائبر حملوں کے پیچھے موجود ذمہ دار ممالک یا افراد کے بارے میں تفصیل بتانے سے گریز کیا، انھوں نے گزشتہ روز سیکورٹی اداروں سے ملاقات کرتے ہوئے سائبر حملوں کے بارے میں بتایا۔

    سائبر حملوں کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، خیال رہے کہ فٹ بال عالمی کپ کا انعقاد 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں ہوا۔

    ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں کو ناکام بنانے کی وجہ یہ تھی کہ وہ پہلے ہی سے ہائی الرٹ تھے، ذمہ دار اداروں نے بر وقت آگاہی، بہترین تجزیے اور کام یاب آپریشنز کے لیے پوری طاقت کا استعمال کیا۔

    فیفا 2018: فرانس دوسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا، کروشیا کو شکست

    واضح رہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے روس پر متعدد بار الزامات عائد کیے جا چکے ہیں کہ اس نے انھیں سائبر حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کا فائنل میچ کروشیا اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، اس مقابلے میں فرانس نے بیس سال بعد دوسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ جیتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈکپ: تیسری پوزیشن کے لیے آج انگلینڈ اوربیلجیئم مدمقابل ہوں گے

    فیفا ورلڈکپ: تیسری پوزیشن کے لیے آج انگلینڈ اوربیلجیئم مدمقابل ہوں گے

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ دوہزاراٹھارہ میں تیسری پوزیشن کے لیے آج انگلینڈ اور بیلجئیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے لیے درمیان کانٹے درا مقابلے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 میں تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    بیلجیئم کے خلاف اہم میچ میں انگلینڈ کو ایک بار پھر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیری کین سے امیدیں وابستہ ہیں جبکہ دوسری جانب بیلجیئم کے ایڈن ہیزرڈ ہیں۔

    فیفا ورلڈکپ کے اعدادوشمار پرنظر ڈالی جائے تو اب تک ایونٹ میں ہونے والے 62 میچوں میں 161 اسکور ہوچکے ہیں جس میں فی میچ گول اوسط .26 رہا۔

    ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے تک سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز بیلجیئم کو حاصل ہے جس نے ایونٹ میں 14 گول اسکور کیے۔

    فٹبال ورلڈ کپ 2018: کروشیا فائنل میں پہنچ گیا

    خیال رہے کہ 12 جولائی کو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فٹبال ورلڈکپ کے پہلےسیمی فائنل میں آج فرانس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا

    فٹبال ورلڈکپ کے پہلےسیمی فائنل میں آج فرانس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا

    سینٹ پیٹرز برگ: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے اور ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

    روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    فرانس کو آج کے میچ میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

    دوسری جانب بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے فائنل میں جیت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے ساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔

    مایہ ناز کھلاڑی ایڈن ہیزرڈ کے مطابق برازیل کی ٹیم کو کوارٹرفائنل میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2018 کے دوسرے سیمی فائنل میں کل انگلینڈ کا مقابلہ ناقابل شکست کروشیا سے ہوگا۔


  • فیفا ورلڈ کپ 2018: سنسنی خیز سیمی فائنلز کا آغاز ہوا چاہتا ہے

    فیفا ورلڈ کپ 2018: سنسنی خیز سیمی فائنلز کا آغاز ہوا چاہتا ہے

    ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ‌ کپ 2018 کے سیمی فائنلز کا آغاز کل ہونے جارہا ہے، جن میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے بڑے مقابلے کل شروع ہوں گے، پہلا میچ بیلجیم اور اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور کروشیا ٹکرائیں گے۔

    چاروں ٹیموں کے مداحوں کی بڑی تعداد روس پہنچ گئی ہے، تجزیوں، تبصروں کے ساتھ ساتھ پیش گوئیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    تجزیہ کار فرانس اور انگلینڈ کو فائنلسٹ قرار دے رہے ہیں، البتہ کروشیا اور بیلجیم بھی حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    فٹ بال کا یہ عالمی میلے، جس کی ابتدا میں ٹیموں کے تعداد 32 تھی، اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، 28 ٹیمیں روس سے گھر لوٹ چکی ہیں۔

    یاد رہے کہ فرانس 1999 میں فٹ بال چیمپین بن چکا ہے، انگلینڈ بھی ماضی میں ایک بار سنہری ٹرافی اٹھا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ بیلجیم برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا، جب کہ فرانس نے یوروگوائے کو ٹھکانا لگایا تھا۔ دیکھنا یہ ہے کہ پہلا سیمی فائنل کس کے نام رہتا ہے۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا


  • فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا

    فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ سوئیڈن کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں انگلینڈ نے بڑی فتح اپنے نام کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مقابلے میں سوئیڈن انگلینڈ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے.

    یاد رہے کہ سوئیڈن سوئٹرزلینڈ، جب کہ انگلینڈ کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔

    دونوں یورپی ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی تھی، میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دwسرے کے گول پوسٹ پر پے درپے حملے کیے۔

    جلد انگلینڈ کی ٹیم نے غلبہ پا لیا۔ 30 ویں منٹ میں ایک خوب صورت پاس کو ہیری میگییور نے نیٹ میں دھکیل دیا۔

    دوسرے ہاف میں سوئیڈن نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی، مگر اس عمل سے اس کی دفاعی لائن میں دراڑ پڑ گئی اورڈیلی نے ہیڈ پر گول داغ کر اسکور دو صفر کر دیا۔

    سوئیڈن نے واپسی کی سرتوڑ کوشش کی، مگر کامیابی نہیں ملی اور یوں سابق چیمپین انگلینڈ نے ایک طویل عرصے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ کلی طور پر یورپی ٹیموں کے نام رہا ہے اور دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والی تمام ٹیمیں ٹورنامینٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: آخر عظیم کھلاڑی کیوں‌ ناکام ہوئے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے یوروگوائے کی چھٹی کر دی، سیمی فائنل میں رسائی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے یوروگوائے کی چھٹی کر دی، سیمی فائنل میں رسائی

    ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں یورپ نے جنوبی امریکا پر اپنی برتری ثابت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج عالمی مقابلے میں سابق عالمی چیمپین فرانس اور پانچ عشروں قبل عالمی کپ اٹھانے والی یوروگوائے مدمقابل آئیں۔

    یاد رہے کہ فرانس ارجنٹینا، جب کہ یوروگوائے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی تھیں، فرانس گریزمین، جب کہ یوروگوائے کا انحصار سواریز پر تھا۔

    پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا، مگر دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم غالب آگئی، ریفیل ویران نے گول داغ کرفرانس کو برتری دلا دی۔

    یوروگوائے نے کھیل میں واپسی کی کوشش کی، مگر گریزمین کی ایک سیدھی شاٹ کو روکنے میں یوروگوائے کے گول کیپر کی ناکامی کا خمیازہ ایک اور گول کی صورت نکالا۔

    نوئے منٹ کے اختتام پر فرانس فاتح ٹھہرا۔ اب فرانس کا مقابلہ برازیل اور بیلجیم کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: کوارٹر فائنلز کے بڑے مقابلے آج شروع ہوں گے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم اور تیونس نے اپنے میچز جیت لیے

    فیفا ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم اور تیونس نے اپنے میچز جیت لیے

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج کھیلے جانے والے میچز میں بیلجیئم اور تیونس نے میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج بیلجیئم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جبکہ تیونس اور پاناما کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

    بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بیلجیئم نے مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا جبکہ دوسری جانب تیونس کی ٹیم نے پاناما کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

    اس کھیل کے بعد گروپ جی سے بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں، فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنلز میں بیلجیئم کا مقابلہ جاپان جبکہ انگلینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔


    فیفا ورلڈ‌ کپ 2018: کولمبیا اور جاپان کے مداحوں‌ کے لیے خوش خبری


    قبل ازیں آج گروپ ایچ میں‌ کولمیبا سینگال، جبکہ پولینڈ جاپان کے مدمقابل آئی، دونوں ہی میچ انتہائی اہم تھے۔

    میچ میں دونوں‌ ٹیموں‌ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، سینگال کی دفاعی لائن کولبمیا کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتی رہیں، مگر آخر کار کولمبیا گول کرنے میں کامیابی رہی، کولمبیا نے برتری میچ کے آخر تک برقرار رکھی، یوں‌ چھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مرحلے تک رسائی پا لی۔

    بعد ازاں گروپ ایچ ہی کے ایک مقابلے میں جاپان اور پولینڈ مدمقابل آئیں، میچ میں جاپان کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا، جس کے پاس چار پوائنٹس تھے، مگر پولینڈ نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا، پولینڈ کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی، جو آخر تک برقرار رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ‌ کپ 2018: کولمبیا اور جاپان کے مداحوں‌ کے لیے خوش خبری

    فیفا ورلڈ‌ کپ 2018: کولمبیا اور جاپان کے مداحوں‌ کے لیے خوش خبری

    ماسکو: روس میں‌ جاری فٹ بال کے عالمی مقابلے میں آج دو اہم میچز ہوئے، جن کے بعد آخری افریقی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق آج گروپ ایچ میں‌ کولمیبا سینگال، جب کہ پولینڈ جاپان کے مدمقابل آئی، دونوں ہی میچ انتہائی اہم تھے۔

    سینگال کی امیدوں کا چراغ بجھ گیا

    کولمبیا کے خلاف سینگال کی نسبتاً کمزور ٹیم چار پوائنٹ کے ساتھ میدان میں اتری، اسے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کے لیے فقط میچ ڈرا کروانا تھا، جب کہ کولمبیا کے لیے جیت لازمی تھی.

    میچ میں دونوں‌ ٹیموں‌ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سینگال کی دفاعی لائن کولبمیا کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتی رہیں، مگر آخر کار کولمبیا گول کرنے میں کامیابی رہی.

    کولمبیا نے برتری میچ کے آخر تک برقرار رکھی. یوں‌ چھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مرحلے تک رسائی پا لی.

    اس سے قبل براعظم جنوبی امریکا سے تعلق رکھنے والی برازیل، ارجنٹینا اور یوروگوائے نے بھی ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے.

    جیت جو پولینڈ کے کام نہیں آئی

    گروپ ایچ ہی کے ایک مقابلے میں جاپان اور پولینڈ مدمقابل آئیں. میچ میں جاپان کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا، جس کے پاس چار پوائنٹس تھے، مگر پولینڈ نے شان دار کھیل کا مقابلہ کیا.

    پولینڈ کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی، جو آخر تک برقرار رہی.

    گو گروپ میں جاپان اور سینگال، دونوں‌ کے پاس چار چار پوائنٹ تھے، مگر فیرپلے کی بنیاد پر جاپان اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا.


    فیفا ورلڈ کپ 2018: کیا سپر اسٹار میسی اور لیجنڈ میراڈونا کے تعلقات کشیدہ ہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: روزوں کی وجہ سے مصری کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوئی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: روزوں کی وجہ سے مصری کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوئی

    قاہرہ: قومی فٹ بال ایسوسی ایشن مصر کے صدر ہانی ابو ریدہ نے کہا ہے کہ مصری ٹیم کے کھلاڑیوں نے روزے رکھے جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فٹ بال ایسوسی کے صدر کے کہنے کے باوجود مصری کھلاڑیوں نے روزے توڑنے سے انکار کیا اور رمضان کے پورے روزے رکھے۔

    ہانی ابو ریدہ نے کہا کہ روس میں ورلڈ کپ سے قبل رمضان کے روزوں کی وجہ سے مصری ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئیں، فٹ بال ٹیم نے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، خیال رہے کہ روزے مصر کے پہلے میچ سے ایک دن قبل ہی ختم ہوئے تھے۔

    ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق مصر اپنا پہلا میچ یورا گوئے کے ساتھ اس لیے ہار گیا تھا کیوں کہ ٹیم ایک دن قبل ہی تمام روزے رکھ کر فارغ ہوئی تھی، کھلاڑی روزوں کے اثرات کی زد میں تھے۔

    خیال رہے کہ مصر یورا گوئے کے ساتھ اپنا پہلا میچ ہی نہیں بلکہ گروپ کے سارے میچز ہار گیا تھا، جن میں ورلڈ کپ کے میزبان ملک روس اور سعودی عرب کے ساتھ میچز بھی شامل ہیں۔

    ابو ریدہ کا کہنا تھا کہ کئی عرب ملکوں کی فٹ بال ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کو روزے نہیں رکھنے دیے تھے، کیوں کہ روزوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہونا یقینی تھا۔

    فٹ بال کی تاریخ‌ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپین جرمنی ورلڈ کپ سے باہر


    روس سے شکست کے بعد مصری ٹیم کے کوچ ہیکٹر کوپر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ابو ریدہ نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کو اب نئے کوچ کی بھی تلاش ہے، ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی کوچ ہاروی رینارڈ سے اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی، خیال رہے کہ وہ مراکش ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مصر کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2018 میں اپنا ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے، مصری ٹیم کو لیور پول فٹ بال کلب میں کھیلنے والے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح غالی کی بھی خدمات حاصل تھیں لیکن وہ بھی مصر کے لیے کوئی میچ نہیں جتوا سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دینا کے بہترین فٹ بالر کی پینالٹی روکنے والا خانہ بدوش ایران کا ہیرو بن گیا

    دینا کے بہترین فٹ بالر کی پینالٹی روکنے والا خانہ بدوش ایران کا ہیرو بن گیا

    ماسکو: تہران میں بے گھری کا کرب سہنے والے خانہ بدوش گول کیپر دنیا کے بہترین فٹ بالر کی پینالٹی روک کر ایران کے ہیرو بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر علی رضا بہرانوند نے روس کے شہر ماسکو میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ بی کے آخری میچ میں دنیا کے بہترین فٹ بالر کی پینالٹی روک کر سب کو حیران کر دیا۔

    مور ڈویا اسٹیڈیم میں پرتگال اور ایران کے درمیان ہونے والے میچ میں ایرانی دفاعی کھلاڑی کی طرف سے ڈی کے اندر غلطی پر پرتگال کو پینالٹی کک ملی، کک دنیائے فٹ بال کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لگائی۔

    دنیا کے بہترین فٹ بالر کی پینالٹی روکنے پر تہران میں فٹ پاتھوں پر سونے والے بے گھر علی رضا ایران کے ہیرو بن گئے، ان کا یہ کارنامہ دنیائے فٹ بال میں ان کو نمایاں کرنے کا بھی سبب بن گیا۔

    فیفا ورلڈکپ 2018، فٹبال بنانے والے پاکستانی کا بیٹا برازیل اورکوسٹاریکا کے میچ کا ٹاس کرے گا


    علی رضا بہرانوند کا تعلق ایران کے ایک خانہ بدوش گھرانے سے ہے، جنھیں بارہ سال کی عمر میں والد کی طرف سے اس کی فٹ بال سے جنون کی شدید مخالفت کی وجہ سے گھر چھوڑنا پڑا تھا۔

    چار سال قبل تہران کے آزادی ٹاور کے قریب ایک فٹ بال کلب کے باہر سونے کی وجہ سے راہ گیروں نے 19 سالہ علی رضا کے سامنے سکے بھی ڈالے، جنھیں بھوک کی شدت کی وجہ سے انھیں قبول کرنا پڑا۔

    ایرانی گول کیپر علی رضا بہرانوند فٹ بال کھیل میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے تہران منتقل ہوئے، اخراجات کے لیے پیزا کی دکان پر کام اور سڑکوں پر گاڑیاں بھی دھونی پڑیں، آخر کار انھیں نفتِ تہران فٹ بال کلب نے گول کیپر رکھ لیا جس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔