Tag: فیفا ورلڈ کپ 2018

  • فیفا ورلڈ‌ کپ 2018 کا بڑا اپ سیٹ، میکسیکو نے دفاعی چیمپین جرمنی کو ٹھکانے لگا دیا

    فیفا ورلڈ‌ کپ 2018 کا بڑا اپ سیٹ، میکسیکو نے دفاعی چیمپین جرمنی کو ٹھکانے لگا دیا

    ماسکو: میکسیکو نے عالمی چیمپین جرمنی کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2018 کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے چوتھے روز عالمی چیمپین جرمنی اور میکسیکو کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

    ماہرین جرمنی کو فیورٹ قرار دے رہے تھے، مگر میکسیکو کی ’’انڈر ڈاگ‘‘ ٹیم نے جرمنی کو ٹھکانے لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ میکسیکو کی جانب سے 35 ویں منٹ میں ہارونگ لوزینو نے خوب صورت گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

    واضح رہے کہ ماضی میں میکسیکو کے ساتھ ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ سن 2014 میں بھی عالمی چیمپین اسپین کو اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سربیا بہ مقابلہ کوسٹاریکا

    قبل ازیں گروپ ای کے میچ میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

    میچ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیموں نے ایک دوسرے کی پوسٹ پر متواتر حملے کیے، 56 ویں منٹ میں سربیین کپتان الیگزینڈر کولاراو نے میچ کا اکلوتا گول اسکور کیا۔

    الیگزینڈر کولاراو نے فری کک خوب صورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو میچ کے آخر تک قائم رہی۔

    گروپ ای کے دیگر دو ٹیمیں برازیل اور سوئٹزرلینڈ آج ہونے والے آخری میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ ماہرین سوئٹرزلینڈ سے اچھی مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: چیچن مداحوں‌ کا مصری سپراسٹار کے لیے انوکھا تحفہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 گول سے برابر

    فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین اور پرتگال کا میچ 3-3 گول سے برابر

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے دن اسپین اور پرتگال کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج روس میں منعقد فٹبال کے عالمی مقابلے کے گروپ بی میں اسپین اور پرتگال مدمقابل آئیں تاہم میچ فتح یا شکست کے بغیر تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

    پرتگال کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی طرف سے تینوں گول خود ہی داغے لیکن پھر بھی ٹیم فتح نہ سمیٹ سکی۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے اور ایران کا فاتحانہ آغاز


    علاوہ ازیں آج ہی دن کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے دیگر دو میچز میں یوروگوائے اور ایران نے فاتحانہ آغاز کیا، میچز میں یوروگوائے نے مصر کو شکست دے دی، جب کہ ایران نے مراکش کو ہرا کر فتح اپنے نام کرلی۔

    خیال رہے کہ آج گروپ اے میں مصر اور یوروگوائے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، مصر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کھیل کے آخری لمحات میں ہونے والے شان دار گول کے باعث یوروگوائے فاتح قرار پایا۔

    واضح رہے کہ گروپ اے میں شامل روس اور سعودی عرب گذشتہ روز مدمقابل آئے تھے، اس یک طرفہ میچ میں‌ روس نے پانچ سفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: عالمی میلے کا رنگا رنگ آغاز، روس کے ہاتھوں سعودی عرب کو شکست

    فیفا ورلڈ کپ 2018: عالمی میلے کا رنگا رنگ آغاز، روس کے ہاتھوں سعودی عرب کو شکست

    ماسکو: کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی میلے فیفا ورلڈ‌ کپ 2018 کا آغاز ہوگیا، افتتاحی میچ میں میزبان روس نے سعودی عرب کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اولین میچ میں روسی ٹیم نے سعودی عرب کی ناتجربہ کار ٹیم کو پانچ صفر سے ہارا دیا.

    میچ کی ابتدا ہی سے روسی ٹیم غالب نظر آئی اور پے در پے حملے کر کے سعودی عرب کی دفاعی لائن کو تہس نہس کر دیا۔ 12 ویں منٹ میں غازینسکی نے روس کی جانب سے پہلا گول داغا۔

    روس کی جانب سے دوسرا گول چیری شیف نے کیا، دوسرے ہاف میں زیوبا، چیری شیف اور گولوون نے شان دار گول اسکور کرکے روس کی جیت پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی۔ آخری دو گول میچ کے اختتامی لمحات میں ہوئے۔

    سعودی ولی عہد

    جہاں‌ ورلڈ کپ 2018 کا اولین میچ  ہونے کے باعث روس اور سعودی عرب کے مقابلے کو خصوصی اہمیت حاصل تھی، وہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    وہ میچ کے دوران روسی صدر ولادی میر پوٹن اور فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کے ساتھ بیٹھے نظر آئے، اس دوران دونوں میں مصافحہ اور خوش گوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصے سے محمد بن سلمان میڈیا سے دور تھے، جس کے باعث ان کی وفات کی افواہیں گردش کرنے لگیں، ان کے سامنے آنے کے بعد ان افواہوں نے دم توڑا۔

    شام کے ایشو پر سعودی عرب اور روس کے شدید اختلافات کے پیش نظر بھی یہ منظر خصوصی اہمیت کا حامل تھا۔

    افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

    فٹبال کے 21 ویں عالمی میلے کے آغاز سے قبل مختصر رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں‌ روس کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔ 15 جولائی تک جاری رہنے والے عالمی کپ میں 64 میچز کھیلے جائیں گے.

    ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں برطانوی سنگر رابی ولیمز اور روس کی ایڈا نے ماحول گرمایا.

    بعد ازاں ٹیموں کے جھنڈے میدان میں لائے گئے، عالمی کپ کے میسکوٹ زابی واکا اور پھر برازیلین لیجنڈ رونالڈو نے شائقین کو خوش آمدید کہا.

    2010 کے عالمی کپ کی فاتح اسپین کے کپتان کیسی آس اور معروف روسی ماڈل نٹالیا وڈیا نووا نے 6 کلو وزنی 18 قیراط ٹرافی کی رونمائی کی، جس کے حصول کے لئے 32 ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی.

    روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے تقریریں‌ کی، جس کے بعد مقابلے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: میگا ایونٹ کا آغاز آج ہوگا، رنگا رنگ تقریب سجے گی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: میگا ایونٹ کا آغاز آج ہوگا، رنگا رنگ تقریب سجے گی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: میگا ایونٹ کا آغاز آج ہوگا، رنگا رنگ تقریب سجے گی

    ماسکو: انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلے کے آغاز آج ہوگا، میزبان ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں‌ منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آغاز میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں، پہلا مقابلہ میزبان ٹیم روس اور سعودی عرب کے مابین ہوگا۔

    فیفا ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کے لئے شان دار آتش بازی اور نامور فن کاروں کی پرفارمینس کا اہتمام کیا گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق پانچ سو سے زائد ڈانسرز اور پرفارمرز تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

    برطانوی گلوکار روبی ولیمز آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب میں ورلڈ کپ 2018 کا آفیشل گانا بھی پیش کیا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب ماسکو کے لوزنکی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ 

    14 جون کو شروع ہونے والا یہ عالمی مقابلہ 15 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں سنہری ٹرافی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کریں گی، جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفع کرے گی۔

    یہ مقابلے روس کے گیارہ شہروں کے 12 اسٹییڈیمز میں ہوں گے، میسی، رونالڈو، نیمار، مولر، ہیزارڈ، صالح، پوگبا جادو جاگئیں گے، ایک اندازہ کے مطابق کروڑوں افراد ان مقابلوں کو ٹی وی اسکرین سے براہ راست دیکھیں گے۔


    فیفا ورلڈ‌کپ 2018: آفیشل گیت نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ‌کپ 2018: آفیشل گیت نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    فیفا ورلڈ‌کپ 2018: آفیشل گیت نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    ماسکو: روس میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آفیشل گیت Live It Up نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی.

    تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے روس میں منعقدہ ورلڈ کپ کا آفیشل گیت ریلیز کر دیا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے شان دارردعمل ملا ہے.

    گذشتہ روز ریلیز ہونے اس گیت کو فقط یوٹیوب پر پچاس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں. دیگر سائٹس پر بھی اسے بڑی تعداد میں دیکھا اور شیئر کیا گیا.

    اس میگا ایونٹ کے آفیشل گیت کو آواز دی ہے کہ معروف گلوکار نکی جیم نے، جن کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں‌ ہیں.

    گانے کی ویڈیو میں‌ معروف امریکی اداکار ول اسمتھ اور برازیل کے معروف فٹبالر رونالڈینیو نے پرفارم کیا ہے، گیت کو شائقین اور سامعین کی جانب سے خاصا سراہا گیا ہے.

    فٹ بال کا یہ عالمی میلہ 14 جون سے روس میں شروع ہوگا، ایونٹ کے بخار نے پوری دنیا کو لپیٹ میں‌ لے لیا ہے، آج روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے بھی مہمان کھلاڑیوں اور پرستاروں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا.

    اس عالمی میلے میں‌ دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہیں، جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا، میسی، رونالڈو، نیمار جیسے میگا اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ان مقابلوں‌کو دنیا میں بھر میں‌ریکارڈ تعداد میں دیکھا جائے گا.


    ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مداحوں‌ کے لیے خوش خبری، اب فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے روس کے ویزے کی ضرورت نہیں

    مداحوں‌ کے لیے خوش خبری، اب فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے روس کے ویزے کی ضرورت نہیں

    ماسکو: اب فٹ بال کے مداح بغیر کسی ویزے کے روس جا کر فٹ بال کے عالمی مقابلے سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فٹ بال کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ 14 جون کو روس میں منعقد ہوگا، جسے لاکھوں افراد براہ راست اور کروڑوں ٹی اسکرینز کے ذریعے دیکھیں گے.

    مداحوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ اب وہ ویزے کی جھنجھٹ کے بغیر روس کا سفر کرسکیں گے، فیفا کی ویب سائٹ کے مطابق اگر کسی مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اورفین آئی ڈی موجود ہو، تو اسے روس جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا کی یہ آئی ڈی ایک شناختی کارڈ کا کام دے گی، جس پر تصویر اور رجسٹریشن نمبر درج ہوں گے۔

    فین آئی ڈی کے ذریعے روس کے اندر ورلڈ کپ کے لیے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں پر مفت سفر کیا جا سکتا ہے، فین آئی ڈی فارم آن لائن بھرا جاسکتا ہے.

    یاد رہے کہ عالمی فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹکٹس قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ ان ٹکٹس کی قیمت 105 ڈالر سے لے کر 1450 ڈالر تک متعین ہے۔

    یاد رہے کہ روس میں‌ ہونے والے مقابلے میں دنیا کی بہترین ٹیموں سنہری ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں‌ گی. جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی.


    میسی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں، فلسطینیوں کی اپیل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔