Tag: فیفا ورلڈ کپ

  • میچ کی ٹکٹیں حاصل کیے بغیر شائقین قطر کیسے آ سکتے ہیں؟

    میچ کی ٹکٹیں حاصل کیے بغیر شائقین قطر کیسے آ سکتے ہیں؟

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے اگر شائقین کے پاس ٹکٹ نہیں ہے، تو کیا وہ قطر آ سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب قطری انتظامیہ نے اثبات میں دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کی جانب سے فٹ بال کے شائقین کو بڑی سہولت دے دی گئی، فیفا ورلڈ کپ کی قطری انتظامیہ نے کہا ہے کہ میچ کی ٹکٹیں حاصل کیے بغیر بھی شائقین قطر آ سکتے ہیں۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر شائقین کے پاس هیا کارڈ ہے تو وہ بغیر میچ ٹکٹ بھی قطر آ سکے ہیں، هیا کارڈ کی مدد سے قطر میں داخلے کے لیے انھیں ہوٹل بکنگ کے علاوہ 500 قطری ریال جمع کرانے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ هیا کارڈ فیفا ورلڈ کے دوران قطر میں داخلے کے لیے ویزہ کی طرح ہے جس کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلہ بھی ممکن نہیں۔ جن شائقین کے پاس هیا کارڈ کے علاوہ میچ کی ٹکٹیں ہیں، ان سے 500 ریال فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

    انتظامیہ کے مطابق فیس سے 12 سال سے کم عمر بچوں کو استثنیٰ ہے جب کہ میچ کی ٹکٹ خریدنے پر فیس واپس نہیں ہوگی، بری راستے سے آنے والے شائقین کے لیے بھی هیا کارڈ ضروری ہے جس کے بغیر انھیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹرز فائنل کی لائن اپ مکمل

    فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹرز فائنل کی لائن اپ مکمل

     گروپ میچز مکمل ہونے کے بعد آج سے ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہورہا ہے، جس میں ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

    پری کوارٹرز فائنل مرحلے میں پہلا میچ نیدر لینڈز اور امریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں ارجنٹینا اور آسٹریلیا مد مقابل آئیں گے۔

    گزشتہ روز کے کھیل میں فیفا ورلڈ کپ میں دو غیر متوقع نتائج سامنے آئے، جس میں کیمرون نے برازیل کو ایک صفر سے شکست دی اس سے قبل جنوبی کوریا نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

    گروپ جی کے ایک اور میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو دو تین سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

     گروپ ایچ میں یوروگوئے نے گھانا کو دو صفر سے ہرادیا تاہم وہ ناٹ آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچ سکی۔

     اس گروپ سے پرتگال اور جنوبی کوریا نے آخری سولہ میں جگہ بنائی۔

  • فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطری شہریوں نے شاندار مہمان نوازی کی مثال قائم کردی

    فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطری شہریوں نے شاندار مہمان نوازی کی مثال قائم کردی

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطری شہریوں نے شاندار مہمان نوازی کی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تھمامہ اسٹیڈیم کے قریب رہنے والے قطری شہریوں نے جگہ جگہ کھانے پینے کے اسٹالز لگائے اور غیر ملکی مہمانوں کو مفت کھانا تقسیم کیا۔

    قطری شہریوں نے غیر ملکی شائقین فٹبال کو گھر کا بنا کھانا، پھل، کھجور اور قہوہ پیش کیا، اس کے علاوہ اسٹیڈیم کی پارکنگ میں جگہ جگہ روایتی بیٹھک بھی لگائی گئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قطر کے ایک اسٹیڈیم کی ویڈیو کو خوب سراہا گیا تھا، جس میں قطر کی جانب سے شائقین کیلئے انکی نششت پر ایک بیگ رکھا گیا تھا۔

    اس بیگ میں کھجور عطر اور دیگر چیزیں موجود تھی۔

    https://www.youtube.com/watch?v=APFHcpCLcWQ

  • فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا سمیت مزید 3 ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا سمیت مزید 3 ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے مزید چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا جس میں ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

     تفصیلات کے مطابق اے اور بی کے بعد گروپ سی اور ڈی کی بھی پری کوارٹر فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا  نیٹ اسٹار فٹبالر میسی کی ارجنٹینا نے آخری راؤنڈ میچ میں پولینڈ کو یک طرفہ مقابلےکے بعد دوصفر سے شکست دی۔

    میکسیکو نے سعودی عرب کے خلاف دو ایک سے میچ جیتا، لیکن دونوں ہی ٹیمیں سپر سکسٹین کیلئےکوالیفائی نہ کرسکیں۔

    پولینڈ کی ٹیم میچ ہارنے کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

    ادھر گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس کواپ سیٹ شکست تیونس کی ٹیم نےایک صفر سے میدان مار لیا مگر اگلے مرحلےمیں جگہ نہ بناسکی۔

    ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہارنے والی  آسٹریلیا کا شاندار کم بیک مسلسل دوفتوحات سمیٹ کر راؤنڈ آف سکسٹین میں جگہ بنالی، کینگروز نے ڈو آر ڈائی میچ میں ڈنمارک کو ایک صفر سے پچھاڑ دیا۔

  • فیفا ورلڈ کپ: مراکش سے ہارنے کے بعد بیلجیئم میں دنگے

    فیفا ورلڈ کپ: مراکش سے ہارنے کے بعد بیلجیئم میں دنگے

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم کے خلاف مراکش کی دو صفر سے جیت کے بعد برسلز میں شائقین نے ہنگامہ برپا کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے خلاف مراکش کی دو صفر سے فتح کے بعد برسلز میں درجنوں شائقین نے اتوار کو دکانوں کی کھڑکیاں توڑ دیں، آتش بازی کی اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔

    برسلز کی پولیس نے بتایا کہ میچ ختم ہونے سے قبل درجنوں افراد نے پولیس کے ساتھ تصادم کی کوشش کی، جس سے عمومی سکیورٹی متاثر ہوئی، جس کے بعد 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق کچھ شائقین کے لاٹھیوں سے لیس تھے، اور آتش بازی سے صحافی کو بھی نقصان پہنچا، تشدد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میٹرو اسٹیشنوں کو بند اور گلیوں کو سیل کردیا گیا تھا۔

    برسلز کے میئر فلپ کلوز نے ٹویٹ میں کہا کہ میں آج دوپہر کو ہونے والے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پولیس پہلے ہی اس معاملے میں مداخلت کر چکی ہے لہذا میں شائقین کو شہر کے مرکز میں نہ آنے کا مشورہ دیتا ہوں۔

    میئر فلپ کلوز کا مزید کہنا تھا کہ پولیس امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ میں نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فسادیوں کو گرفتار کرے۔

    واضح رہے کہ بیلجیئم میں مراکش نسل کے تقریباً پانچ لاکھ افراد رہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔

  • نیمار جونیئر کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے

    نیمار جونیئر کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے

    قطر: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے شائقین اب عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر نیمار جونیئر کو نہ صرف پیر کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف بلکہ کیمرون کے خلاف بھی ایکشن میں نہیں دیکھ پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے کپتان نیمار جونیئر ہفتہ 3 دسمبر کو کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے، یہ صورت حال فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ٹائٹل فیورٹ برازیل کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔

    اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر ٹخنے کی انجری کے باعث راؤنڈ کے اگلے دو میچز سے باہر ہوئے ہیں، وہ سربیا کے خلاف انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    سپر اسٹار نیمار کو نازک وقت میں چوٹوں کا سامنا کوئی نئی بات نہیں ہے، انھیں ٹخنے کی چوٹ بار بار لگی ہے، تاہم ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ نیمار کی صحت یابی ڈینیلو کی نسبت آسان ہوگی، اس وقت نیمار سے متعلق سب سے بڑی تشویش ان کے ٹخنے کی سوجن اور درد ہے۔

    انجری کے شکار نیمار کے مداحوں کیلیے ایک اور بُری خبر

    سربیا کے خلاف میچ میں جب انھیں انجری ہوئی تو وہ روتے ہوئے میدان سے باہر گئے تھے۔

  • ویڈیو: اسٹیڈیم میں تماشائی نے کاغذ کے ہوائی جہاز سے حیران کر دینے والا گول کر دیا

    ویڈیو: اسٹیڈیم میں تماشائی نے کاغذ کے ہوائی جہاز سے حیران کر دینے والا گول کر دیا

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں فٹبال اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک تماشائی نے کاغذ کے ہوائی جہاز سے حیران کر دینے والا گول کیا ہے۔

    کاغذ کے ہوائی جہاز سے گول کر کے لوگوں کو حیران کرنے والا نوجوان خود بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے، یہ ویڈیو پرانی ہے جو، اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان نے فٹ بال میچ کے ٹکٹ سے ہوائی جہاز بنایا، اور پھر اپنی سیٹ سے اس جہاز کو گراؤنڈ کی جانب اُڑا دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس طرح کاغذی ہوائی جہاز نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان چکر لگایا، اور پھر یو ٹرن لے کر واپس گول کی جانب سفر کیا، وہ حیران کن ہے۔

    عام طور سے کاغذی ہوائی جہاز سے اتنی شان دار ’کارکردگی‘ کی توقع نہیں رکھی جاتی، لیکن اس جہاز نے خاصی تیز رفتاری سے اُڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان سے ہوتا ہوا ’ٹیک آف‘ کر کے بہترین گول کر دیا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا، اور طرح طرح کے کمنٹ بھی کیے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ اب تک کا بہترین گول ہے۔

    ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ میری آنکھوں کو اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ اتنی اونچائی سے کیسے اس نوجوان نے اتنا بہترین گول کر دیا۔

  • سعودی شہزادے کا تمام کھلاڑیوں کو دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی دینے کا اعلان

    سعودی شہزادے کا تمام کھلاڑیوں کو دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی دینے کا اعلان

    سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے پر قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26 قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دیں گے۔

    قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت اس سال کے سب سے بڑے سرپرائز میں سے ایک تھی، جبکہ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔

    سعودی فٹبال کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو متاثر کیا جس کی وجہ سے وہ کھلاڑیوں کو اپنی جیب سے پرتعیش ایوارڈ دیں گے تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کون سا ماڈل حاصل کریں گے لیکن رولز روائس فینٹم کے بنیادی ماڈلز کی قیمت پاکستانی روپے کے مطابق 9 کروڑ روپے ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ میں 2022 کی فیورٹ ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے بعد سعودی ولی عہد نے خوشی سے سجدہ کیا تھا اور ملک میں جشن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • قطر ورلڈ کپ میں‌ پہلا ریڈ کارڈ پانے والے وین ہینسی کی ’کک‘ سوشل میڈیا پر وائرل

    قطر ورلڈ کپ میں‌ پہلا ریڈ کارڈ پانے والے وین ہینسی کی ’کک‘ سوشل میڈیا پر وائرل

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں‌ پہلا ریڈ کارڈ پانے والے وین ہینسی کی ’کک‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی کھلاڑی مہدی تریمی کو سر میں کک مارنے والے وین ہینسی قطر ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ پانے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔

    آؤٹ سائیڈ ایریا میں کھلاڑی کو روکنے کی کوشش ویلز کے گول کیپر وین ہینسی کو مہنگی پڑ گئی، چھیاسی ویں منٹ میں ویڈیو ریفری کی مداخلت پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا گیا۔

    ویلز ایران میچ میں ہینسی مہدی تریمی سے گیند چھیننے کے چکر میں ٹکرا گئے تھے، انھوں نے فٹ بال کو اچھل کر کک ماری جو ایرانی پلیئر کے سر میں لگ گئی۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، اور صارفین کی جانب سے اس پر دل چسپ میم بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔

    وین ہینسی ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے تیسرے گول کیپر ہیں، 2010 میں جنوبی افریقہ بمقابلہ یوراگوئے میں Itumeleng Khune کو ریڈ کارڈ ملا تھا، اور 1994 میں اٹلی بمقابلہ ناروے کے Gianluca Pagliuca کو ریڈ کارڈ ملا تھا۔

  • فیفا ورلڈکپ: نیمار انجری کا شکار، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک

    فیفا ورلڈکپ: نیمار انجری کا شکار، آئندہ میچز میں شرکت مشکوک

    لوسیل: فیفا ورلڈ کپ میں سربیا کے ساتھ میچ کے دوران برازیل فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار انجری کا شکار ہوگئے۔

    میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے پر برازیلین کھلاڑی نیمار کے پاؤں میں موچ آئی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ برازیلین کھلاڑی نیمارکی ایم آرآئی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، تاہم آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں نیمار کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

    ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی نئی پیش رفت ہوتی ہے تو ہم جلد کی اس کی اطلاع دیں گے، فٹنس کا جائزہ لینے سے پہلے کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا، اس لیے اس حوالے سے حتمی جواب ابھی میرے پاس نہیں۔

    واضح رہے کہ سب سے زیادہ عالمی کپ جیتنے کا ریکارڈ رکھنے والی سابق عالمی چیمپئن برازیل نے مدمقابل سربیا کو با آسانی دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔