Tag: فیفا کے مستعفی صدر

  • فیفا کے مستعفی صدر سیپ بلاٹر کے جانشین کا انتخاب 16 دسمبر کو ہونے کا امکان

    فیفا کے مستعفی صدر سیپ بلاٹر کے جانشین کا انتخاب 16 دسمبر کو ہونے کا امکان

    زیورخ : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مستعفی صدر سیپ بلاٹر کے جانشین کا انتخاب سولہ دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

    کرپشن اسکینڈل نے فیفا کی بنیادیں ہلادیں، سیپ بلاٹر کی مین وکٹ گرگئی، بلاٹر کی فیفا میں سترہ سال کی حکمرانی کا سورج غروب ہوا، بلاٹر کا جانشین کون ہوگا، فیصلہ رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

    نئے صدر کے انتخاب کیلئے دو سو نو ایسوسی ایشن کے ممبران کو دوبارہ ووٹنگ کیلئے سوئٹزرلینڈ بلایا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا کے نئے صدر کیلئے ووٹنگ سولہ دسمبر کو ہوگی، جس کا حتمی فیصلہ جولائی میں ہوگا، مسلسل پانچویں مرتبہ فیفا کے صدر منتخب ہونے کے چار روز بعد سیپ بلاٹر کرپشن اسکینڈل کے باعث عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    کانگریس کے دوبارہ اجلاس تک بلاٹر اپنے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہیں گے، سیپ بلاٹر انیس سو اٹھانوے میں پہلی بار فیفا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

    فیفا کے دوبارہ صدراتی انتخاب میں اردن کے پرنس علی بن الحسین، مائیکل پلاٹینی، شیخ سلمان بن ابراہیم، لوئس فیگو اور دیگر اہم شخصیات کے حصہ لینے کا امکان ہے۔