Tag: فیفا

  • فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

    فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

    لاہور: مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔

    پاکستان میں گزشتہ 2 سال سے زائد عرصے سے جاری فٹ بال کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ حکومت اور فیڈریشن میں رسہ کشی نے فٹبال کی عالمی تنظیم کو پاکستان کی رکنیت معطل کرنے پر مجبور کردیا۔

    فیفا کا کہنا ہے کہ فیڈریشن میں حکومتی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان میں فٹبال کا کنٹرول تسلیم شدہ باڈی کی حوالگی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

    فیفاکے مطابق جب تک پاکستان فٹبال فیڈریشن میں سیاسی مداخلت بند نہیں ہوتی اس کی فیفا میں رکنیت بحال نہیں کی جائے گی۔

    معطلی کے بعد پاکستانی کھلاڑی، کوچز اور دیگر اسٹاف کسی بھی عالمی سطح کی سرگرمی میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے۔ قومی فٹبال ٹیم فیڈریشن اورحکومتی جھگڑے کے سبب پہلے ہی 2 سال سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکی ہے۔

    اس سے قبل فٹبال ورلڈ 2018 کا ٹرافی ٹور بھی پاکستان کو مل گیا تھا۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی تاہم اگر تب تک فیفا کی پابندی ختم نہ ہوئی تو ٹرافی ٹور بھی منسوخ کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب فٹبال فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹرافی حاصل کرنے والا واحد ملک ہے لہٰذا حکومت فٹبال کے مفاد میں اپنی مداخلت ختم کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے برطانیہ اور جنوبی کوریا کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

    فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے برطانیہ اور جنوبی کوریا کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

    زیورخ: فیفا نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے غیر قانونی طریقہ استعمال کرنے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ برطانوی شہزادے ولیمز اور سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی کرپشن اسکینڈل میں سامنے آیا ہے۔

    فیفا ایتھکس کمیٹی کے سابق سربراہ مائیکل گارشیا نے اپنی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 2018 اور 2022 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول کے لیے برطانیہ اور جنوبی کوریا نے گٹھ جوڑ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سازش میں ملوث نکلے۔ برطانوی شہزادہ ولیم بھی میزبانی کے حصول کے لیے سازش میں شریک تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی کے لیے ڈیوڈ کیمرون نے جنوبی کوریا سے ووٹ مانگا اور بدلے میں ورلڈ کپ 2022 کے لیے جنوبی کوریا کو حمایت کا یقین دلایا تھا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیفا کے ایک نمائندے کی ملکہ سے ملاقات کروانے کی بھی کوشش کی گئی تھی تاکہ میزبانی کے لیے مدد مل سکے۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا نے الزام کو مسترد کردیا ہے۔


  • ارجنٹائن کےاسٹار فٹبالرمیسی پرعائد 4میچوں کی پابندی ختم

    ارجنٹائن کےاسٹار فٹبالرمیسی پرعائد 4میچوں کی پابندی ختم

    زیورخ:فیفا نے ارجنٹائن کےاسٹارفٹبالر لیونل میسی پرعائد چارمیچزکی پابندی ختم کردی۔

    تفصیلات کےمطابق فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نےارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی پرعائد چارمیچز کی پابندی ختم کرتے ہوئےانہیں انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

    ارجنٹائن کےاسٹارفٹبالر لیونل میسی نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر فیفا کی اپیل کمیٹی نے ناکافی ثبوت پر پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ختم کردیا۔


    فٹبال اسٹارمیسی کے 500 گول کا ہدف مکمل


    خیال رہےکہ اسپینش فٹبال لیگ کے ایک اہم میچ میں میسی نے روایتی حریف ریال میڈرڈ کے خلاف 2 گول کر کے 500 گول کرنے کا ہدف مکمل کر لیا تھا۔


    امپائر سے بدتمیزی، میسی پر چار میچز کی پابندی عائد


    یاد رہےکہ میسی پرالزام تھا کہ 23اپریل کوچلی کےخلاف ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں انہوں نےامپائر کے ساتھ بدتمیزی کی اور میچ ریفری اور آفیشلز کی رپورٹ کے تناظر میں ارجنٹینا کےاسٹار پر پابندی عائد کی تھی۔

    واضح رہےکہ پابندی کےباعث29مارچ کو میسی بولیویاکےخلاف کوالیفائرکامیچ نہیں کھیل سکےتھےاوراس میچ میں ارجنٹائن کو شکست ہوئی تھی لیکن اب وہ بقیہ کوالیفائنگ میچوں میں اپنےملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔

  • آلودگی کی وجہ سے بھارت میں ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں

    آلودگی کی وجہ سے بھارت میں ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی خطرناک سطح اور اسموگ کے باعث نئی دہلی میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا مقام تبدیل کر سکتی ہے۔

    بھارت میں فیفا کے حکام کے مطابق نئی دہلی میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی ہے۔ اس سطح میں گزشتہ برس دیوالی کے تہوار کے بعد مزید اضافہ ہوگیا جب ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آتش بازی کی گئی۔

    بھارتی فیفا حکام کے مطابق میچ کا حتمی شیڈول فی الحال طے نہیں کیا گیا، تاہم نئی دہلی کی فضائی آلودگی فیفا کے زیر غور ہے۔

    مزید پڑھیں: فضائی آلودگی دماغی بیماریاں پیدا کرنے کا باعث

    یاد رہے کہ سنہ 2013 میں فیفا نے اعلان کیا تھا کہ اگلے فٹبال انڈر 17 ورلڈ کپ کا میزبان ملک ممکنہ طور پر بھارت ہوسکتا ہے۔ اگر فیفا اپنے وعدے پر قائم رہا تو ٹورنامنٹ نئی دہلی سمیت 6 شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

    حکام کے مطابق گزشتہ برس آلودگی کی سطح میں دیوالی کے بعد خطرناک اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ صورتحال اور بھی تشویش ناک ہوجاتی ہے کیونکہ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر میں ہوگا اور اسی ماہ دیوالی کا تہوار بھی منایا جائے گا۔

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں ہر سال فضائی آلودگی کے باعث 11 لاکھ افراد موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں آلودگی کے باعث اموات کی دوسری سب سے بڑی شرح ہے۔

    چین 155 لاکھ افراد کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں فضائی آلودگی کی سطح اس وقت خطرناک سطح کو پہنچ گئی تھی جب بھارتی پنجاب میں دیہاتیوں نے بڑی مقدار میں فصلوں کو جلایا تھا۔ جلائی گئی فصلوں کے دھوئیں سے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان کا شہر لاہور بھی زہریلی اسموگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔

    انہی دنوں بھارت کو تاریخ کی بدترین فضائی آلودگی کے باعث دارالحکومت کے 1800 پرائمری اسکولوں میں بھی 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کرنا پڑا تھا۔

    مزید پڑھیں: زہریلی اسموگ سے کیسے بچا جائے؟

    اس سے قبل گزشتہ برس برازیل میں منعقد ہونے والے ریو اولمپکس 2016 میں بھی ماہرین کھلاڑیوں کی صحت کے بارے میں تشویش کا شکار تھے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ریو ڈی جنیرو کا پانی اس قدر آلودہ ہے کہ صرف تین گھونٹ سے زائد پانی بھی جسم میں جانے کی صورت میں کھلاڑی مختلف بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں۔

    ان کے مطابق ریو کے پانی میں کھلاڑیوں کے لیے نقصان دہ وائرسوں کی تعداد اس مقدار سے 1.7 ملین دگنی ہے جو امریکا اور یورپ میں خطرناک تصور کی جاتی ہے۔ یہاں پائے جانے والے بیکٹریا کو ’سپر بیکٹریا‘ کے درجہ میں رکھا جاتا ہے۔

    یہی صورتحال فضائی آلودگی کی تھی۔

    ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ فضائی اور آبی آلودگی کے باعث ریو میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے گیسٹرو میں مبتلا ہونے کا سخت خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا تھا کہ ریو ڈی جنیرو کسی صورت اس قسم کے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔

  • کرسٹیانورونالڈودنیا کے بہترین کھلاڑی قرار

    کرسٹیانورونالڈودنیا کے بہترین کھلاڑی قرار

    زیورخ : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پہلے بہترین فیفا فٹبال ایوارڈز میں کرسٹیانو رونالڈو کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی اور فرانس کے اینٹونیو گریزمین سے فیفا کا پہلا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    7

    سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 31 سالہ رونالڈو نے لیونل میسی اور گریزمین کو شکست دی۔

    8

    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے اس سے قبل بیلن ڈی اور کے ساتھ مل کر سال 2016 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جاتا تھا۔

    untitled-1

    یاد رہے کہ ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےگزشتہ ماہ دسمبر میں بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

    6

    بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکہ کی کارلی لوئڈ کو ملا۔

    3

    لیسٹر کے کلوڈیو سنیری کو مردوں کے بہترین کوچ کا ایوارڈ ملا جبکہ خواتین کی کوچ کا ایوارڈ سلویانیڈ کو دیا گیا۔

    2

    واضح رہے کہ گذشتہ چھ سالوں سے بہترین فٹ بال کھلاڑی کو فیفا کے بیلن ڈی اور کےایوارڈ سے نوازا جاتا رہا ہے۔تاہم گذشتہ سال فیفا نےاپنا ایوارڈ متعارف کرایا۔

  • سال2014 کا بہترین فٹبالرکون ہوگا؟ فیصلہ ہونے والا ہے

    سال2014 کا بہترین فٹبالرکون ہوگا؟ فیصلہ ہونے والا ہے

    زیورخ : فیفا نے پلیرآف دی ائیر کے لئے تین کھلاڑیوں کو نامزد کردیا ہے۔ سال کا بہترین فٹبالر کون ہوگا اس خوش  نصیب کے نام کا اعلان بارہ جنوری کو کیا جائے گا۔

    مقابلہ ارجٹنائن کے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈاور جرمن گول کیپر مینوئل نوائیر کے درمیان ہوگا۔چا ر مرتبہ فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے لیول میسی مسلسل آٹھویں مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں جبکہ گزتشہ سال کے بہترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل چوتھی مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے کے قریب پہنچے ہیں۔

    ادھر جرمن گول کیپر نوائیر دوہزار چھ کے بعد اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے پہلے گول کیپر ہیں۔ رونالڈو کے ایوارڈ جیتنے سے قبل میسی نے لگا تار تین سال یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    میسی اس سال کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور وہ ایک فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ فیفا پلئیر آف دی ائیر کا اعلان بارہ جنوری کو زیورخ میں ہو گا۔