Tag: فیلڈنگ کوچ

  • محمد مسرور پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    محمد مسرور پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور ساؤتھ افریقا کیلئے محمد مسرور کو بطور فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد مسرور کو جیسن گیلسپی کی سفارش پر ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، محمد مسرور نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کے لئے فیلڈنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر مسرور کے کوچنگ طریقہ کار سے بہت متاثر ہوئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق یہ محمد مسرور کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلا فل ٹائم کوچنگ اسائنمنٹ ہے، البتہ محمد مسرور پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

    محمد مسرور 2018 میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں اسٹیو رکسن کے اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں، کل کراچی سے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے پہلے مرحلے میں آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

    قومی اسکواڈ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نسیم شاہ بابر اعظم اور حارث روف سمیت اسکواڈ کے سات ارکان میلبرن پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کراچی سے آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

    ’’رضوان تیر نہیں ایٹم بم مارے گا‘‘، باسط علی کا دلچسپ تبصرہ

    پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • فیلڈنگ کوچ نے پاکستانی ٹیم کو خیر باد کہہ دیا

    فیلڈنگ کوچ نے پاکستانی ٹیم کو خیر باد کہہ دیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے  اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن جون نے اپنی نجی اور خاندانی مصروفیات کے باعث پی سی بی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں توسیع سے معذرت کرلی۔

    دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے قبل فیلڈنگ کوچ نے چیئرمین پی سی بی اور کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی تھی کہ اب وہ مزید اپنے امور سرانجام نہیں دے سکیں گے۔

    اسٹیورکسن پی سی بی پر واضح کرچکے ہیں کہ سرفراز الیون کے حالیہ دوروں کے بعد وہ ٹیم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے لہذا جلد از جلد فیلڈنگ کے لیے نیا کوچ تلاش کرلیا جائے۔

    واضح رہے کہ اسٹیورکسن 2016 سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اُن کا معاہدہ جون  2018 میں ختم ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن ورلڈ کپ تک کام کرنے پر آمادہ

    فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن ورلڈ کپ تک کام کرنے پر آمادہ

    ایڈیلیڈ : قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ گرانٹ لوڈن نے ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

    واضح رہے کہ  قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کا گزشتہ روز تین سینئیر کھلاڑیوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے پی سی بی کو مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد نے فیلڈنگ کوچ سے بدتمیزی کی۔ بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے تین کیچز ڈارپ کیے۔

    جس کے بعدگرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپورپریکٹس کرائی تو سینرپلیئرز نے فیلڈنگ کوچ پر چڑائی شروع کردی تھی۔

    گرانٹ لوڈن نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئےعہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔

    قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے گرانٹ لوڈن سے بات کرکے انہیں کام کرنے کے لئے رضامند کرلیا ہے۔ گرانٹ لوڈن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے جبکہ میگا ایونٹ کے بعد پی سی بی سے نئی شرائط پر بات چیت کی جائے گی۔