راولپنڈی : لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزاسنائی دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزاسنادی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسر کو فوجی اہلکاروں کوبغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزاسنائی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قیدکی سزاسنائی گئی اور ان کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے میجر ریٹائرڈ عادل راجہ اورکیپٹن ریٹائرڈحیدررضامہدی کابھی کورٹ مارشل کیاگیاتھا اور دونوں کوبالترتیب14اور12سال قیدبامشقت اورعہدہ ضبط کرنےکی سزاسنائی گئی تھی۔