Tag: فیملی

  • فیملی سائز کم کرنا اب قومی ترجیح ہونی چاہیے، مصطفیٰ کمال

    فیملی سائز کم کرنا اب قومی ترجیح ہونی چاہیے، مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فیملی سائز کم کرنا اب قومی ترجیح ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کا بڑھتا ہوا تناسب نیشنل کرائسز بن چکا ہے، ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ تشویشناک ہے، پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پانچ سال بعد ہم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور پاکستان جلد آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شرح پیدائش پاکستان میں ہے۔

    وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ملک کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کر رہا ہے، تعلیم، صحت اور روزگار کا نظام بوجھ برداشت نہیں کر پا رہا، ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیملی سائز کم کرنا اب قومی ترجیح ہونی چاہیے، شرح پیدائش 3.6 سے کم کر کے 2.0 پر لانا ناگزیر ہے، آبادی کے پھیلاؤ نے قومی منصوبہ بندی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-3rd-anti-polio-drive-of-this-year/

  • ’محبت سب فتح کر لیتی ہے‘ سیف پر حملے کے بعد کرینہ کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

    ’محبت سب فتح کر لیتی ہے‘ سیف پر حملے کے بعد کرینہ کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

    اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان پر حملے کے بعد جاری تنازعہ کے درمیان محبت اور فیملی کے ہمراہ جشن منانے سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کردی ہے۔

    بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد اب مثبت طریقے سے اپنی لائم لائٹ زندگی میں واپس لوٹ رہی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے محبت اور خاندان سے متعلق پیغام لکھا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے، منفی چیزوں کو پسِ پشت ڈال کر خوشی کو گلے لگانا، اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ محبت اور خاندان کا جشن منا رہی ہوں، محبت سب فتح کر لیتی ہے‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی یہ تصاویر ان کے کزن کی مہندی نائٹ کی ہے جس میں وہ اپنی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ پہنچی جہاں اداکارہ کا لک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    بیبو نے تقریبِ میں کافتان ڈریس کا انتخاب کیا، سبز رنگ کے اس جوڑے پر فلورل پرنٹ کیا گیا جنکہ نیک لائن پر بھاری ایمبورائڈری کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا یہ ڈریس بھارتی معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی کلیکشن کا حصہ ہے۔

    کرینہ کپور جب وینیو پر پہنچی تو ممبئی میں پاپرازیوں نے انہٰیں پوز دینے کو کہا، اداکارہ نے اندر جانے سے پہلے گرمجوشی سے مسکراہٹ کے ساتھ پاپرازی کا استقبال کیا اور ہاتھ جوڑے۔

  • اداکار فردوس جمال کا اپنی فیملی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا

    اداکار فردوس جمال کا اپنی فیملی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا

    پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کا اپنی فیملی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ طلاق میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

    اداکار فردوس جمال نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں وہ اپنے بچوں اور اہلیہ سے علیحدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر جذباتی ہوگئے۔

    میزبان نے سوال کیا کہ وہ اہل خانہ کو چھوڑ کر بھائی کے ساتھ رہ رہے ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اہل خانہ کو نہیں چھوڑا، خون کے رشتے کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتے جسے کوئی بھی آکر پھاڑ دے‘۔

    اداکار نے کہا کہ ’میری اولاد اور میری اہلیہ  میرے وجود کا حصہ ہیں، بچوں سے کوئی ناراضی نہیں ہے، اگرچہ اہلیہ سے تھوڑا بہت شکوہ ہے لیکن اس کے باوجود میں ان سے الگ نہیں کیوں کہ انسان اپنوں سے الگ نہیں ہوسکتا‘۔

    فردوس جمال نے کہا کہ ’میری اہلیہ نے میری بڑی خدمت کی، میرے بچوں کی بہترین تربیت کی، مجھے تاحال اہلیہ کے خلع لینے کا علم نہیں اور نہ ہی میں اہلیہ سے علیحدگی کے حق میں ہوں، اگر اہلیہ کو بھی مجھ سے خلع لینی ہوتی وہ کب کی لے چکی ہوتیں، 4 بچوں کی موجودگی میں طلاق جیسی چھچھوری حرکتیں کرنا اچھا نہیں لگتا ‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے ویڈیو بیان میں والدہ کے 35 سال بعد خلع لینے کی تصدیق کی تھی جس پر فردوس جمال کی جانب سے خلع کی تردید کی گئی تھی۔

  • سارہ علی خان کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل

    سارہ علی خان کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے تصاویر شیئر کیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ دبئی کی مختلف جگہوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    اداکار فلک شبیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’میں اور میری، ماشاءاللہ‘ لکھا اور  ایموجیز بھی بنائیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    اس کے علاوہ گلوکار فلک شبیر نے بیٹی کے ساتھ مزید تصاویر شیئر کیں جس میں عالیانہ کو دبئی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    فلک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’عالیانہ کی اسٹائلسٹ سارہ خان ہیں‘ ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    فلک اور سارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • ورلڈکپ2019: کرکٹرز کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی

    ورلڈکپ2019: کرکٹرز کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوران کرکٹرز کو اپنی فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ورلڈکپ کے میں کھلاڑیوں کو چوتھے میچ کے بعد فیملی کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد کھلاڑی اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

    پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوران کھلاڑیوں پر فیملی کو ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی تھی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرکٹرز نے بورڈ کو فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جبکہ دیگر ٹیموں کے رجحان کو بھی دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا۔

    پی سی بی کے مطابق بھارت سمیت دیگر ٹیموں کو بھی ورلڈکپ کے کچھ حصے کے لیے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔

    وارم اپ میچ، افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ 24 مئی کو افغانستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔