آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فین پیج نے اس سال آسٹریلیا کی بہترین کاکردگی کے باوجود اسے ٹیم کے لیے خوفناک سال قرار دیا ہے۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فین پیج ’آسیز آرمی‘ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین ٹیم کی فتح کے بعد ایک دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔ ٹوئٹ میں انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کی جیت کا جشن طنز کرتے ہوئے منایا گیا ہے۔
فین پیج ’آسیز آرمی‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’آسٹریلوی کرکٹ کے لیے یہ سال بہت خوفناک رہا۔‘
انھوں نے بھارت، انگلینڈ اور پاکستان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’آسٹریلین ٹیم ایشز ہار گئی کیونکہ انگلینڈ نے اس سیریز میں اخلاقی طور پر فتح حاصل کی تھی۔ پھر آسٹریلین ٹیم ورلڈ کپ ہار گئی کیونکہ کاغذ پر بھارتی ان سے زیادہ بہترین تھی۔‘
پیج نے مزید لکھا کہ ’اب کینگروز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہار چکے ہیں کیونکہ محمد حفیظ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان بہتر ٹیم تھی۔‘
What a terrible year for Australian cricket 😪
They lost the Ashes because England won it morally. They lost the World Cup because India were the best team on paper. Now they've lost the Test series against Pakistan because M Hafeez claims Pakistan were the better team.… pic.twitter.com/x2SpP21iXb
— Aussies Army🏏🦘 (@AussiesArmy) December 30, 2023
واضح رہے کہ اس سال ایشیز سیریز میں شکست کے باوجود انگلش بیٹر ہیری بروک نے بیان دیا تھا کہ اگر ہم سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتے تو ایشیز میں اخلاقی فتح ہماری ہوتی۔
آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد محمد کیف کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا کہ آسٹریلیا بہتر ٹیم تھی کیوں کہ کاغذ پر بھارت کی ٹیم ان سے بہت بہترین تھی۔
اب دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیط نے بیان دیا ہے کہ پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا سے بہتر کرکٹ کھیلی۔
فین پیج ’آسیز آرمی‘ نے ان بیانات کے تناظر میں پاکستان، انگلینڈ اور بھارت کی شکست پر طنزیہ ٹوئٹ کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔