Tag: فین کو بے جا دیوانگی

  • بگ باس فاتح منور فاروقی کے فین کو بے جا دیوانگی مہنگی پڑ گئی!

    بگ باس فاتح منور فاروقی کے فین کو بے جا دیوانگی مہنگی پڑ گئی!

    بگ باس کے نئے فاتح منور فاروقی کے فین کی بے جا دیوانگی اسے مہنگی پڑ گئی، پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے متنازع ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور اقبال فاروقی کے مداح کو پولیس نے غیرقانونی طور پر ڈرون اڑانے پر گرفتار کرلیا ہے۔ منور نے شو جیتنے کے بعد اپنے آبائی شہر ڈونگری، ممبئی کے دورے پر تھے کہ یہ مداح ڈرون اڑاتا پایا گیا۔

    پولیس نے ڈرون کیمرہ آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جو بگ باس کے فاتح کی آمد کے مناظر کو ڈرون کے ذریعے فلم بند کررہا تھا۔

    اس دوران لوگوں کا بہت بڑا ہجوم منور فاروقی کے استقبال کے لیے موجود تھا جو اپنی ٹرافی کے ہمراہ وہاں آئے تھے۔ انھوں نے مداحوں کے لیے ہوا میں اپنی ٹرافی بھی لہرائی تھی۔

    ممبئی پولیس نے منور کے جس مداح کے خلاف شکایت درج کی ہے اس کی شناخت ارباز یوسف خان نامی سے ہوئی ہے۔

    ممبئی پولیس کے کانسٹیبل نتن شندے جو کہ اس وقت پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھا اس نے تھانے کو اس بابت مطلع کیا۔

    پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور ڈرون کو ضبط کرتے ہوئے ایف آئی بھی درج کی کیوں کہ وہاں حکومت سے ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ منوری فاروقی نے بگ باس سیزن 17 میں ساتھی فائنلسٹ ابھیشیک کمار، منارا چوپڑا اور انکیتا لوکھنڈے کو شکست دیتے ہوئے فتح حاصل کی تھی۔