Tag: فیول ایڈجسٹمنٹ

  • اہلیان کراچی کیلئے بری خبر: بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    اہلیان کراچی کیلئے بری خبر: بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی : نیپرا نے شہر قائد کے باسیوں پر ایک بار پھر بجلی گرادی، کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد کے الیکٹرک نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا ستمبر 2024 میں کی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

    کے الیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں ایک روپے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 کے لیے درخواست دی تھی۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، جس سے بجلی صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، درخواست جنوری کی فیول پر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

    جس سے بجلی صارفین پر 66ارب 77کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ، نیپرا 23 فروری کو درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ کرے گی تاہم فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ جنوری میں مجموعی طور پر 7ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، پانی سے 11.12 فیصد، ڈیزل سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلے سے 16.51فیصد، درآمدی کوئلے سے 6.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں مہنگے فرنس آئل سے 9.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12.45 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 18.22فیصد اور جوہری ایندھن سے 20.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • بھاری بھر کم بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے اہم خبر

    بھاری بھر کم بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، نیپرا آج سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی دائر درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دی ، جس میں کہا کہ جولائی میں پانی سے 37.18 اور کوئلے سے 14.68 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ فرنس ائل سے 1.98 فیصد اور درامدی ایل این جی سے 19.67 فیصد ، مقامی گیس سے 7.61 فیصد اور جوہری ایندھن سے 14.29فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    جولائی میں 14 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت اٹھ روپے 96 پیسے فی یونٹ رہی، جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6روپے 89 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

  • جون فیول ایڈجسٹمنٹ، ملک میں بجلی 1 روپے 88 پیسے، کراچی کے لیے 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    جون فیول ایڈجسٹمنٹ، ملک میں بجلی 1 روپے 88 پیسے، کراچی کے لیے 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی بنیادی قیمت کے بعد اب ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی باری آ گئی ہے، ماہ جون کے لیے ملک بھر میں بجلی 1 روپے 88 پیسے جب کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گا، جون میں 13 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی، جون کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    جون میں پانی سے 30.14 فی صد، کوئلے سے 17.75 فی صد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 5.43، گیس سے 8.54 فی صد، درآمدی ایل این جی سے جون میں 18.55 فی صد، جوہری ایندھن سے 13.54 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست منظور کرلی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے مہنگی کی گئی تھی، حالیہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

  • بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگ لیا ہے، اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی 3 مئی کو سماعت کرے گی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 22.90 فی صد، کوئلے سے 15.26 فی صد، فرنس آئل سے 0.46 فی صد، مقامی گیس سے 12.66 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 20.42 فی صد، جب کہ جوہری ایندھن سے 22.90 فی صد بجلی پیدا ہوئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ مارچ کے لیے ریفرنس قیمت 8 روپے 71 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی درخواست دائر کر چکی ہے، کے الیکٹرک نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے، کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو ہوگی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کراچی والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنےکی منظوری دی ، جس سے کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب 71 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

    کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ دسمبر میں فرنس آئل کم استعمال کیا گیا، طلب میں کمی کےباعث سسٹم میں بہتری کارجحان رہا۔

    سستی بجلی سسٹم میں شامل نہ کرنے پر ممبر سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کان ترس گئے سننے کیلئےکہ سستی بجلی کا کوئی پلانٹ لے آئے ، صوبے میں جھمپیرسمیت سستی بجلی والےپلانٹس موجودہیں، سستی بجلی والے پلانٹس سے استفادہ نہیں کیا جارہا۔

  • بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خبر

    بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجلی 24 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لئے بری خبر آگئی ، بجلی کی قیمت میں 24 پیسے فی یونٹ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے کی درخواست نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کردی ہے، اضافہ اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔

    سی پی پی اے کی درخواست پر 29 نومبر کو سماعت ہوگی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں10ارب37کروڑ72لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اکتوبرمیں پانی سے29.37 فیصد،کوئلے سے 15.47 فیصد ، مقامی گیس سے12.12فیصد،درآمدی ایل این جی سے17.22فیصد اور جوہری ایندھن سے20.61فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا: کے الیکٹرک

    عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا: کے الیکٹرک

    کراچی: کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہو رہی ہے، کے الیکٹرک نے ایف سی اے میں 4 روپے 62 پیسے کمی کی درخواست کی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ نیپرا کے قواعد کے مطابق سماعت ہونے کے بعد حتمی فیصلہ اور اس کے اطلاق کے متعلق ہدایات دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق ماہانہ فیول چارجز کا انحصار عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے، جون کے مہینے کے مقابل ماہ ستمبر میں سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی میں 36 فی صد اور آر ایل این کی قیمت میں 13 فی صد کمی پیش آئی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے باعث صارفین کو فائدہ منتقل کیا جائے گا۔

    بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

    دوسری طرف نیپرا سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کر دی ہے، اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    یہ کمی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس سے کراچی کے صارفین کو 7 ارب 84 کروڑ 40 روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے  ایک اور بڑا جھٹکا

    فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا

    اسلام آباد : ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاوہ دیگر علاقوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    دیگر علاقوں میں بجلی بیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چھبیس اکتوبر کو ہوگی، اضافہ ستمبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہوگی۔

    سی پی پی اے نے بجلی بیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ،اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگا گیا ہے۔

    نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

    سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ ستمبر میں پانی سے 34.20، کوئلے سے 11.25 فیصد ، فرنس آئل سے 8.39 اور مقامی گیس سے 9.36 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    درخواست کے مطابق ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 14.14 فیصد ، جوہری ایندھن سے 17.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    ستمبر میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی ، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی ، ستمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    گذشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بل میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

  • بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس چارجز کی وصولی : نیپرا نے جواب جمع کرادیا

    بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس چارجز کی وصولی : نیپرا نے جواب جمع کرادیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی مد میں چارجز کی وصولی سے متعلق کیس میں نیپرا نے جواب جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی مد میں چارجز کی وصولی سے متعلق کے الیکٹرک کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    حافظ نعیم الرحمان اپنے وکیل ایڈوکیٹ سیف الدین کے ہمراہ پیش ہوئے، دوران سماعت نیپرا نے جواب جمع کرادیا ۔

    نیپرا نے عدالت میں کہا کہ پبلک ہیئرنگ کے بعد قانون کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگائے گیے، پبلک ہیئرنگ میں درخواست گزار حافظ نعیم نے بھی حصہ لیا ، حال ہی میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4.87 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نیپرا نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی سے کے الیکٹرک کے صارفین کو سات ارب روپے کا ریلیف ملے گا، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے فیصلہ کے تیس دن کے دوران اعتراض کیا جاسکتا تھا۔

    جس پر وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ نیپرا کا جواب حقائق کے منافی ہے ، کے الیکٹرک نے کئی سو صفحات کا جواب دیا ہے، جائزہ لینے کا موقع دیا جائے۔

    حافظ نعیم کی فیول ایڈجسٹمنٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست پر عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کردی۔

    کے الیکٹرک اور نیپرا کا جواب دیگر فریقین کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔