Tag: فیول ایڈجسٹمنٹ

  • جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

    جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

    اسلام آباد : نیپرا نے جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑااضافہ کردیا، جس سے صارفین پر 153 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کردیا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    جون کی ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین پر 153 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جون میں 36 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 36روپے 20 پیسےمیں پڑی۔

    دستاویز کے مطابق مارچ میں 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی گئی تھی جبکہ جون 2022 میں فرنس آئل سے 10.48 فیصد بجلی پیداکی گئی۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ مئی میں فرنس آئل سے بجلی 33روپے67پیسے فی یونٹ اور اپریل میں بجلی 28روپے19 پیسے فی یونٹ میں پڑی تھی۔

    جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی11روپے10 پیسےفی یونٹ تک مہنگی کی گئی جبکہ کے الیکٹرک 11روپے 10پیسے اور باقی ملک کیلئے بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کی۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

    فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

    اسلام آباد: کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں یکمشت فی یونٹ 11 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔

    یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیپرا میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کردہ ملک میں بجلی کے بنیادی یکساں ٹیرف کی درخواست پر سماعت کے دوران اتھارٹی نے واضح طور پر اشارہ کیا کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں 16 گنا اضافہ ہوا ہے، یہ قیمت صارف ہی ادا کرے گا۔

    بجلی کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ صارف ادا نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ نیپرا

    وفاقی حکومت کی دائر کردہ درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے، حکومت بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھائے گی۔

    رواں ماہ جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے، اگست میں بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، جب کہ اکتوبر میں بجلی 91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھائی جائے گی۔

  • نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرا دی، کے الیکٹرک کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی

    نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرا دی، کے الیکٹرک کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی

    اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرا دی، کے الیکٹرک کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، یہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    نیپرا نے کہا کے الیکٹرک نے 11.34 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، لیکن ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اے مد میں 9.42 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

    نیپرا نے مزید کہا کہ اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے 5.27 روپے چارج کیا گیا تھا، جو 1 ماہ کے لیے تھا، مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 4 روپے 15 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

    کے الیکٹرک حکام نے درخواست میں بتایا کہ کے الیکڑک نے 380 ارب روپے وصول کرنے ہیں، مئی میں پی ایل ایل کے کنٹریکٹرز ڈیفالٹ کر گئے تھے۔

    کراچی والوں کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 5 روپے 27 پیسے کا اضافہ

    نیپرا ہیڈ آفس میں درخواست کی سماعت کے دوران نیپرا کے ممبر رفیق شیخ نے سوال کیا کہ کے الیکڑک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں نہیں لے رہا؟ سستی بجلی نہ لینے کی منطق ہمیں سمجھ نہیں آئی۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کے الیکڑک کو سستی بجلی لینے کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

    نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں مارچ کی نسبت ایل این جی 50 فی صد، فرنس آئل 38 فی صد مہنگا ہوا، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 52 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، کورنگی پلانٹ میں ڈیزل کی قلت سے 47 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی

    فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی

    اسلام آباد: فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک بار پھر بجلی فی یونٹ 7روپے 90 پیسے مہنگی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 7روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے مطابق اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

    ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

    چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں فیول پرائس بڑھنے سے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں اضافہ ہوا، اگر سستی نیوکلیئر توانائی حاصل نہ ہوتی تو ٹیرف بہت زیادہ بڑھانا پڑتا۔

    سی پی پی اے حکام کے مطابق درآمدی کوئلے اور ایل این جی قیمت بہت بڑھ گئی ہے، ایک سال قبل 8 ڈالر والی ایل این جی اب 42 ڈالر پر مل رہا ہے، ایل این جی مہنگی ہونے کے باوجود اسپاٹ میں دستیاب بھی نہیں۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل چند قابل تجدید توانائی منصوبوں کو 7 روپے فی یونٹ ٹیرف کی کوشش کی تھی، سی پی پی اے نے کہا کہ پہلے ہی کیپیسٹی ٹریپ ہے مزید بجلی نہ پیدا کی جائے، اگر سی پی پی اے مخالفت نہ کرتی تو آج سستی قابل تجدید توانائی حاصل ہوتی۔

    سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) حکام نے کہا دو سال پہلے مستقبل کا تو کسی کو معلوم نہیں تھا، جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگو مل رہے ہیں، موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، اس لیے طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگو کینسل کر دیا گیا۔

    سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ 6 سات روپے والی بجلی کے پلانٹس چلوانے پر نیپرا کی مخالفت کی گئی تھی، اللہ کا واسطہ ہے اب درآمدی فیول پر پلانٹس نہ لگائیں۔

    سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ضروری ہے کہ مقامی کوئلے کے استعمال کو فروغ دیا جائے، ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے سماعت کے دوران کہا کہ پاور سیکٹر میں اصل حل طلب مسئلہ گورننس کا ہے، سیکٹر سے بدانتظامی دور کی جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

  • کے الیکٹرک: نومبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

    کے الیکٹرک: نومبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

    کراچی: کے الیکٹرک نے نومبر کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے مہینے میں کی جانے والی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس پر نیپرا کی جانب سے عوامی سماعت 3 جنوری کو ہوگی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس عوامی سماعت میں جولائی تا ستمبر 2021 میں ہونے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر بھی سنوائی ہوگی، جب کہ نومبر میں ہونے والی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ درخواست عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے،ایندھن کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثرات نیپرا کے قوانین کے عین مطابق صارفین تک براہ راست منتقل کیے جاتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں ہونے والے اضافے اور اس کے اطلاق کی تاریخ کا تعین نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کی جانب سے 5.182 روپے فی یونٹ اضافے کی درخوست کی گئی ہے، اس اضافے کا اثر یونیفارم ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین پر عمومی طور پر نہیں پڑتا، جب کہ اس مد میں درخواست کردہ اضافے کی وجہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔

  • مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبرٕ

    مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبرٕ

    ماسلام آباد : چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی 62 سے 68 پیسے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے تاہم فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی61پیسےسستی کرنےکی درخواست پرسماعت ہوئی ، سماعت چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کی۔

    اتھارٹی کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ میں8ارب61کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفراہم کی گئی، مارچ میں فی یونٹ بجلی پرفیول لاگت کا تخمینہ 6روپے22پیسےتھا تاہم مارچ میں فی یونٹ بجلی پیداوارپرلاگت5روپے61پیسےرہی۔

    چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا فرنس آئل کااستعمال کیوں کیاگیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بجلی پیداوارمیں گیس کااستعمال کیوں کم رہا، جس پر نیشنل پاورکنٹرول سینٹر نے بتایا تکنیکی مسائل درپیش تھےپلانٹ کوایل این جی کمی آگئی تھی۔

    نیپرانےمارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل کرلی، چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی62سے68پیسےفی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے تاہم نیپرافیصلہ بعدمیں جاری کرے گی۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ، صارفین کے لیے بجلی کس ماہ کتنی مہنگی؟ ہوش رُبا تفصیلات

    فیول ایڈجسٹمنٹ، صارفین کے لیے بجلی کس ماہ کتنی مہنگی؟ ہوش رُبا تفصیلات

    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی 11 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جولائی 2019 کے لیے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.21 روپے مہنگی کی گئی ہے، جب کہ اگست 2019 کے لیے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 75 پیسے مہنگی کی گئی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر 2019 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 30 پیسے مہنگی کی گئی، اکتوبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 10 پیسے مہنگی کی گئی۔

    نومبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے 12 پیسے سستی کی گئی، دسمبر 2019 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 75 پیسے سستی کی گئی ہے۔

    غریب عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

    جنوری 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 94 پیسے مہنگی کی گئی، فروری 2020 کے لیے فی یونٹ بجلی 50 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

    مارچ 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی کی قیمت معمولی کم کی گئی ہے، اپریل کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 78 پیسے کمی کی گئی، مئی 2020 کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 35 پیسے سستی کی گئی۔

    جولائی 2019 اور مئی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ اضافہ اور کمی مارچ کے بلوں میں ہوگی، جب کہ اگست ستمبر 2019 اور فروری اپریل 2020 کا اضافہ اور کمی اپریل کے بلوں میں ہوگی۔

    اکتوبر دسمبر 2019 اور جنوری مارچ 2020 کا اضافہ اور کمی مئی کے بلوں میں ہوگی۔

  • بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

    بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کےبلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کومؤخرکردیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیی ، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے ، جن میں ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ ، پائیدار ترقی کےپروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی گرانٹ ، اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز ایک کے لیے 11ارب 48 کروڑ گرانٹ اور ایس سی اوکےلیے 46کروڑ 42 لاکھ روپےکی گرانٹ شامل ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ شعبہ توانائی پرکورونا کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئےکمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

    ای سی سی نے 200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کےلیےویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری بھی دی اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

  • بجلی ایک روپے 78 پیسے  مہنگی

    بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ ایک روپے اٹھہترپیسے مہنگی کردی ، بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے اٹھہترپیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ، بجلی صارفین پرچوبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے نے کہا جولائی میں ہائیڈل سے 32.53 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد ، مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپراحکام کا کہنا تھا کلہ فرنس آئل سے پلانٹس چلائے جاتے تو5 ارب60 کروڑکی بچت ہوسکتی تھی، بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو ریلیف فراہم کیا جاسکتا تھا۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کوٹ ادوپاورپلانٹ کی کیپسٹی کی تفصیلات فراہم کریں، جس پر ممبرنیپرا کا کہنا تھا کہ میرٹ کیا تھااور کیا تبدیلی کی گئی تفصیلات فراہم کریں، میرٹ آرڈرتبدیل کرنے سے نقصانات ہوتا ہے، اس کی تفصیلات دیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیپرا نے بجلی فی یونٹ 9 روپے سستی کردی تھی، جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملا، کمی کی منظوری جون کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی تھی۔

    خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    کراچی : کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوش خبری سنا دی گئی۔ نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیریف میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کی کمی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ مذکورہ کمی نومبر کے مہینے کیلئےکی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق  بجلی کی پیداواری لاگت میں دو ارب روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نپیرا نے اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں چوہتر پیسے کمی کی تھی۔