Tag: فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ

  • صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بھاری بل بھرنے پڑیں گے

    صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بھاری بل بھرنے پڑیں گے

    اسلام آباد : بجلی ایک بار پھر مہنگی کر دی گئی، جس کے بعد صارفین اگلے ماہ مزید بھاری بل بھرنے پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے33 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

    نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی ، اپریل کی فیول پرائس ایدجسٹمنت کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    یاد رہے 2 روز قبل بجلی 3 روپے چھہتر پیسے مزید مہنگی کی گئی تھی، نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے تحت صارفین پر 46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : اضافی وصولیاں : بجٹ سے قبل بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جون کے لیے فی یونٹ ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی جبکہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ، صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

    اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، اس سے قبل نیپرا نے قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

  • بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی، صارفین کے لئے بڑی خبر

    بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی، صارفین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا آج سے بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکیل کمپنیز نے کہا کہ مئی 2022میں جب فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لگایا گیا تب نیپرا کی تشکیل غیر آئینی تھی۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر نیپرا کی تشکیل غیر آئینی ہےتو جج کو اس پر فیصلہ دینا چاہیےتھا، لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے اختیار سےباہرنکل کرفیصلہ دیا جس کو برقراررکھنا ممکن نہیں، ہائی کورٹ کے ججز آرٹیکل 199 پڑھنا بھول جاتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا ہائیکورٹ کاجج یہ کہہ سکتا ہےکہ 500 یونٹ بجلی استعمال پر بل یہ ہوگا؟

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سمیت کوئی بھی عدالت نیپرا کےتکنیکی معاملات نہیں دیکھ سکتی، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نےوہ فیصلہ دیا جس کی درخواستوں میں استدعا ہی نہیں کی گئی تھی، بہتر ہوگا تکنیکی معاملات نیپرا کے سامنے ہی اٹھائے جائیں۔

    جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نیپرا اور ڈسکوزکو ٹربیونل میں معاملہ چیلنج کرنے پرکوئی اعتراض نہیں، سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے آج سے بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمپنیز اور صنعتوں سے ہائی کورٹ کے فیصلے کےبعدواجب الادا رقم نیپراایپلیٹ ٹریبونل کے فیصلے سےمشروط ہوگی۔

    چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے ایک ہزار 90درخواستیں نمٹا دی۔

  • بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شہری کی جان لے گیا

    بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شہری کی جان لے گیا

    فیصل آباد: بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شہری کی جان لے گیا، صدیق مبینہ طور پر طارق آباد سب ڈویژن کے عملہ کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے گلستان کالونی میں بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شہری کی جان لے گیا۔

    شریف پورہ کارہائشی صدیق طارق آبادسب ڈویژن میں دل کادورہ پڑنے سےانتقال کرگیا ، صدیق مبینہ طور پر طارق آباد سب ڈویژن کے عملہ کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہوا۔

    جاں بحق صدیق مزدوری کرتا تھا اور گھر کابل 10 ہزار روپے آنے پر پریشان تھا، بل ٹھیک کرانے کے لئے کئی چکر لگائے مگر بل ٹھیک نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے لاہورہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس منہا کر کے بجلی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • نیپرا نے بجلی  ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

    نیپرا نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ایک روپے 73 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

    نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی صدارت میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 نومبر کو بھی نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس سے بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا، نیپرا حکام کے مطابق یہ اضافہ بھی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ صافین کو رواں ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنی پڑی۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا

    27 ستمبر کو بھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا، جس سے صارفین پر 50 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، یہ اضافہ بھی سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔