Tag: فیچر متعارف

  • واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان، نیا دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان، نیا دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے چیٹ میڈیا ہب نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تصاویر، ویڈیوز، جفس، ڈاکیومنٹس اور لنکس ایک ہی جگہ پر نظر آئیں گے۔

    واٹس ایپ کی تازہ معلومات شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ ’ویبیٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ ویب کے لیے ایک نیا فیچر تیار کر رہا ہے جس کا نام "چیٹ میڈیا ہب” ہے۔

    اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ آپ کو ہر چیٹ میں الگ الگ جا کر تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس، لنکس وغیرہ تلاش نہ کرنے پڑیں۔ بلکہ یہ سب چیزیں ایک ہی جگہ پر جمع کر دی جائیں گی تاکہ آپ انہیں آسانی سے دیکھیں اور مینج کر سکیں۔

    چیٹ میڈیا ہب ایک نیا سیکشن ہوگا جو واٹس ایپ ویب کی سائیڈبار میں شامل کیا جائے گا۔ ویب کلائنٹ میں سائیڈ بار میں ایک نیا بٹن ہوگا، جس پر کلک کرنے سے یہ میڈیا ہب کھل جائے گا۔ مذکورہ فیچر کی بدولت تمام میڈیا فائلز ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گی، چاہے وہ کسی بھی چیٹ سے شیئر کی گئی ہوں۔

    اگر آپ کو یاد ہے کہ آپ نے کوئی تصویر یا فائل کسی کو بھیجی تھی، لیکن آپ کو یہ یاد نہیں کہ وہ کس چیٹ میں تھی، تو آپ کو اب ہر چیٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بس "میڈیا ہب” کھولیں اور وہاں سے وہ چیز آسانی سے ڈھونڈ لیں۔

    فی الحال یہ فیچر ابتدائی مرحلے میں ہے اور بیٹا ورژن میں بھی دستیاب نہیں, واٹس ایپ نے اس کی حتمی ریلیز کی کوئی تاریخ تو نہیں دی، تاہم امکان ہے کہ یہ جلد ہی عام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

  • ٹک ٹاک کی جانب سے والدین کیلیے کارآمد فیچر متعارف

    ٹک ٹاک کی جانب سے والدین کیلیے کارآمد فیچر متعارف

    معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر بہتر طریقے سے نظر رکھ سکیں گے۔

    اس فیچر کی بدولت نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ والدین کے کنٹرول اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ نئے کنٹرولز اور ویلنیس ٹولز ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی اور اسکرین ٹائم کی ذمہ دارانہ حدود کے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔

    یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے نئے کنٹرولز اور ویلنیس ٹولز اور آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے ان کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

    1) ٹائم اَوے شیڈولنگ : اس فیچر کے ذریعے والدین اب خاص اوقات جیسے کہ اسکول کے اوقات، سونے کا وقت یا ویک اینڈز کے دوران بچوں کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا سکتے ہیں۔ بچے ان سے اضافی وقت کی درخواست کر سکتے ہیں لیکن حتمی منظوری والدین کے پاس ہی ہوگی۔

    2) ٹین نیٹ ورک ویزیبلٹی : اب والدین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا بچہ کس کو فالو کر رہا ہے یا کون اسے فالو کر رہا ہے، اور کن اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے؟ اس طرح یہ آن لائن معاملات کے بارے میں کھلے مکالمے  ہوسکیں۔

    3) فعال رپورٹنگ الرٹس : اگر کوئی نو عمر صارف ایسا مواد رپورٹ کرتا ہے جو ٹک ٹاک کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہو، تو وہ ایک قابل اعتماد شخص کو مطلع کر سکتا ہے، چاہے وہ فیملی پیرنگ فیچر آن بھی نہ ہو۔

    ٹک ٹاک نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے ونڈ ڈاؤن فیچر متعارف کرایا ہے تاکہ رات گئے تک مسلسل اسکرولنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

    رات 10 بجے کے بعد، "For You” فیڈ میں سکون بخش موسیقی اور نوٹسز دکھائے جائیں گے جو نوجوانوں کو لاگ آؤٹ کرنے کی ترغیب دیں گے۔ اگر وہ دیکھتے رہیں، تو بار بار یاد دہانیاں ظاہر ہوں گی، تاکہ سوچ سمجھ کر اسکرین استعمال ان کی عادت بنے۔

    انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس میں گائیڈڈ میڈیٹیشن ایکسرسائزز بھی شامل کی جائیں گی، جو نیند کے بہتر معیار سے متعلق تحقیق کی بنیاد پر تیار کی جائیں گی۔

  • انسٹا گرام صارفین خوش ہوجائیں، سب سے بہترین فیچر متعارف

    انسٹا گرام صارفین خوش ہوجائیں، سب سے بہترین فیچر متعارف

    کیلیفورنیا : انسٹا گرام کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بلیک میل ہونے سے بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا نے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرا دیئے، اس سلسلے میں انسٹا گرام نے زبردست فیچر متعارف کرکے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو بلیک میل ہونے سے بچانا ہے۔

    کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب مشکوک اکاؤنٹس کے لیے انسٹاگرام پر نوجوانوں کو نشانہ بنانا مشکل بنایا جا رہا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ مشتبہ اکاؤنٹس سے درخواستوں پر تحقیق کرکے انہیں سپیم فولڈرز میں بھیج دیا جائے گا یا کمپنی کی طرف سے مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔

    انسٹاگرام ایک الرٹ پر بھی کام کر رہا ہے جو نوجوانوں کو کسی مشکوک اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغام کے بارے میں متنبہ کرے گا۔ اس میں بتایا جائے گا کہ یہ پیغام کسی دوسرے ملک سے بھیجا گیا ہے۔

    اسی طرح اگر کوئی مشکوک اکاؤنٹ پہلے سے ہی کسی نوجوان کو فالو کر رہا ہے تو اسے نوجوانوں کے فالورز کی فہرستیں اور اکاؤنٹس دیکھنے سے روک دیا جائے گا جو اسے پوسٹس میں ٹیگ کرتے ہیں۔

    تاہم میٹا نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسے مشکوک اکاؤنٹس کا تعین کیسے کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر اور دوستوں کی فہرست وغیرہ جیسے مختلف عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔

  • تھریڈز نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

    تھریڈز نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

    تھریڈز انتطامیہ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی، اہم فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ایک اور سہولت میسر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں لوکیشن ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پوسٹس میں کسی لوکیشن کا اضافہ کرسکیں گے، یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر انسٹا گرام کے لوکیشن ٹیگنگ سے ملتا جلتا ہے۔

    جس کسی صارف کی جانب سے تھریڈز میں لوکیشن تک رسائی دی جائے گی تو آپ ٹیگ کی گئی لوکیشن کے اردگرد موجود مقامات کی فہرست دیکھ سکیں گے۔ آپ خود بھی کسی مقام کو سرچ کرسکیں گے۔

    کمپنی کے مطابق لوکیشن شیئرنگ کو استعمال کرکے صارفین کو ان کے قریبی مقامات کے پیش نظر رکھ کر زیادہ بہتر مواد دکھایا جائے گا۔

    اس فیچر سے تھریڈز سرچ کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو ابھی صارفین کی توقعات میں پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔

    یہ تبدیلی اس وقت بھی کمپنی کے لیے اہم ثابت ہوگی جب تھریڈز میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا۔

    مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور پھر اس پلیٹ فارم میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا۔

  • انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف

    انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف

    انسٹاگرام نے حال ہی میں آڈیو ٹریکس کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا خصوصی فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین اب ایک ہی ریل میں ایک سے زیادہ موسیقی کے ٹریک شامل کر سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ٹیک جائنٹ نے اس اپ ڈیٹ کا اعلان خود پلیٹ فارم پر کیا اور بتایا کہ ریلز میں ملٹی آڈیو ٹریکس کی خصوصیت صارفین کو ایک ریل میں 20 تک ٹریک شامل کرنے کی اجازت دے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس خصوصیت کے بارے میں پلیٹ فارم پر بتایا کہ آپ ایک ہی ریل میں 20 تک آڈیو ٹریک شامل کر سکتے ہیں، جو آپ کو اپنے مواد کے ساتھ زیادہ تخلیقی آزادی فراہم کرے گا۔

    اس زبردست نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارف کو ریل ایڈیٹر میں ایڈ ٹو مکس آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

    انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

    اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے ،جو وہ چاہتا ہے۔

    یوں کمبائنڈ ٹریک کو اسی کریٹر سے منسوب کر دیا جائے گا، تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

    انسٹا گرام کے مطابق ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کریٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزیدبڑھائے گی اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں گے۔

    اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کیلئے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر متعارف

    انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر متعارف

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے مطابق اب صارفین ریلز (مختصر ویڈیوز) میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

    مذکورہ کمپنی نے گزشتہ روز اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کرسکتے ہیں، جس کے لیے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو ‘ایڈ ٹو مکس’ کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔

    Instagram

    انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔

    انسٹاگرام کے مطابق کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

    ‘انسٹا گرام’ کے مطابق ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں جو ان کے اور ان کی آڈینس کے لیے موزوں ہوں۔

    اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کے لیے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • واٹس ایپ نے ویڈیو کال کرنے والوں خوشخبری سنادی

    واٹس ایپ نے ویڈیو کال کرنے والوں خوشخبری سنادی

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنے والے صارفین کیلئے میٹا انتطامیہ نے نیا فیچر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید آسان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

    apps

    رپورٹس کے مطابق نئی اسپیکر اسپاٹ لائٹ اپڈیٹ ویڈیو کال پر بات کرنے والے صارف کو خود بخود نمایاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے انہیں اسکرین پر پہلے ظاہر کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم نے ویڈیو کال پر شرکاء کی تعداد 32 افراد تک بڑھا دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ایپ پر میٹا لو بِٹ ریٹ (ایم لو) کوڈیک فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد پرانی ڈیوائس میں کال کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

    یہ سہولت انسٹا گرام اور میسنجر کالز کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے اور اب اس کو واٹس ایپ پر بھی جاری کیا جا رہا ہے، یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گی۔

    ویڈیو کال

    واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک ایسا کارآمد فیچر بھی متعارف کروا رہا ہے جس سے ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

    واٹس ایپ میں ڈیٹا ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے چیٹ بیک اپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے صارفین کو کلاؤڈ سروسز جیسے گوگل ڈرائیو یا آئی کلاؤڈ میں ڈیٹا بیک اپ بنانا پڑتا ہے مگر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

    اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ میں ٹرانسفر چیٹ ہسٹری نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس میں چیٹ ڈیٹا کو ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کی مدد لی جائے گی۔

  • واٹس ایپ وائس میسج سے متعلق نیا فیچر، صارفین کی بڑی مشکل حل

    واٹس ایپ وائس میسج سے متعلق نیا فیچر، صارفین کی بڑی مشکل حل

    کیلیفورنیا : میٹا کی دنیا بھر میں مقبول ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

    اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب اپنے اسٹیٹس پر ایک منٹ کی طویل وائس نوٹ بھی شیئر کر سکیں گے، مذکورہ اپ ڈیٹ سے قبل صارفین اسٹیٹس پر صرف 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کر سکتے تھے جس کو کرنے کے لیے اسٹیٹس کے خانے میں جا کر مائیکرو فون کے بٹن کو دبا کر رکھنا ہوتا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بالکل ایسا ہی ہوگا جیسے چیٹس میں وائس نوٹ بھیجتے وقت کرتے ہیں، ریکارڈ کرنے کے بعد اگر آپ کا اسٹیٹس پر وائس نوٹ لگانے کا ارادہ بدل جائے تو آپ اسے سلائیڈ کرکے کینسل بھی کرسکتے ہیں۔

    واٹس ایپ کی جانب سے چند روز میں انٹر فیس کو مکمل طور پر تبدیل کرنے سمیت کئی نئے فیچرز اور اپ ڈیٹس متعارف کروائی جاچکی ہیں جن کا بنیادی مقصد صارفین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

    واٹس ایپ اپڈیٹ کرکے نیا ورژن استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر ایک منٹ طویل آڈیو پیغامات ریکارڈ اور شیئر کر سکتے ہیں جس سے بغیر کسی رکاوٹ کے مزید تفصیلی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار ممکن ہوجائے گا۔

    کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے اور صارفین کو ان کی ڈیوائسز پر یہ فیچر موصول ہونا شروع ہوگیا ہے۔

  • فون کی اسٹوریج : واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت

    فون کی اسٹوریج : واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت

    باہمی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے۔

    اس فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے موبائل فون کی اسٹوریج کو بچا جاسکیں گے، اب صارفین ایسی تصاویر اور ویڈیوز سے اپنے فون کی اسٹوریج کا تحفظ کرسکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی درجنوں چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کسی بھی صارف کے فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

    واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی اسٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح اسٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    آل، ان ریڈ اور گروپس نامی یہ فلٹرز سے آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کون سے کانٹیکٹ، چینلز یا گروپ واٹس ایپ کی اسٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

    اس فیچر کے لیے سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینیج اسٹوریج میں جائیں، جہاں آپ مختلف اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں۔

    وہاں آپ ان فلٹرز کو اسٹوریج ڈیٹیلز کے نیچے دیکھ سکیں گے اور ہر انفرادی اکاؤنٹ یا گروپ کے آگے لکھا ہوگا کہ اس کی میڈیا فائلز نے فون اسٹوریج کو کتنا بھرا ہے۔

    عموماً چینلز اور گروپس کی جانب سے زیادہ بڑی میڈیا فائلز کو پوسٹ کیا جاتا ہے جن سے فون کی اسٹوریج تیزی سے بھرتی ہے۔

    یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

  • گوگل کا نیا آڈیو ایموجیز فیچر متعارف

    گوگل کا نیا آڈیو ایموجیز فیچر متعارف

    کیلیفورنیا : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا آڈیو ایموجیز فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر آڈیو ایموجی کی شکل میں متعارف کرایا جا رہا ہے جسے عام صارفین جلد استعمال کر سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیچر گوگل بائی فون ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے اور ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے مذکورہ فیچر میں صارفین کو 6 مختلف ساؤنڈ ایفیکٹس دستیاب ہوں گے جن کو کسی فون کال کے دوران پلے کرنا ممکن ہوگا۔

    Google

    ان ایموجیز میں تالی بجانے (applause)، روتا ہوا چہرہ (sad trombone) اور FACE with Tears of Joy سمیت دیگر ایموجیز کو آڈیو کی شکل میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

    اگر آپ ابھی اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فون بائی گوگل ایپ کے بیٹا ورژن پر سائن اپ کرلیں۔

    اس فیچر کو استعمال کرنا بھی کافی آسان ہے، بیٹا ٹیسٹر بننے کے بعد گوگل پلے اسٹور پر جاکر فون بائی گوگل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔

    Android Phones اس کے بعد کسی کو فون کریں اور پھر نئے آڈیو ایموجی بٹن پر کلک کریں جو فون ڈائلر بٹن کے اوپر نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے 6 آڈیو ایموجی آئیکون نظر آئیں گے۔

    اس کے بعد اپنی پسند کے کسی ایموجی پر کلک کریں اور اس سے متعلق آڈیو چند سیکنڈ تک پلے ہوگی جبکہ ایک فل اسکرین اینیمیشن بھی نظر آئے گا۔ ایموجی کی آواز آپ کے ساتھ ساتھ فون سننے والے کو بھی سنائی دے گی۔

    خیال رہے کہ اس فیچر کو دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ استعمال کرنا بہتر ہوگا، سنجیدہ گفتگو کے دوران یہ ایموجیز کافی برے محسوس ہوں گے۔