Tag: فیچر

  • دوستوں کو آپس میں جوڑے رکھنے کے لیے فیس بک کا شاندار فیچر

    دوستوں کو آپس میں جوڑے رکھنے کے لیے فیس بک کا شاندار فیچر

    کرونا وائرس کی وبا کے دوران مختلف سمجی رابطوں کی ویب سائٹس نے نئے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد صارفین کو اسمارٹ فون سے جوڑے رکھنا ہے تاکہ وہ گھر میں رہیں، ایسا ہی ایک فیچر فیس بک کی جانب سے بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک میسنجر میں ویڈیو کالز یا ویڈیو کانفرنسنگ ٹول رومز استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ اسمارٹ فونز پر ریئل ٹائم میں اکٹھے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

    فیس بک کی جانب سے اس فیچر کا اعلان 14 ستمبر کو کیا گیا۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین سوشل نیٹ ورک کے ویڈیو حب فیس بک واچ سے ویڈیوز اور شوز منتخب کر کے اپنے پیاروں کے ساتھ اکٹھے دیکھ سکیں گے۔

    یہ فیچر اینڈرائیڈ اور ایپل موبائل ڈیوائسز کے صارفین کے لیے دنیا بھر میں متعارف کروایا جارہا ہے۔

    یہ نیا فیچر فیس بک کی جانب سے ویڈیوز کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں اپنا زیادہ وقت ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزار رہے ہیں۔

    فیس بک کے مطابق اس وقت روزانہ 15 کروڑ سے زائد ویڈیو کالز میسنجر پر کی جارہی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے میسنجر روم نامی ٹول متعارف کرایا گیا جس میں 50 افراد کو ویڈیو چیٹ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

    فیس بک واچ ویڈیو حب میں مختصر اور طویل ویڈیوز موجود ہوتی ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے کسی سبسکرپشن کی بھی ضرورت نہیں، بنیادی طور پر یہ حب یوٹیوب کے مقابلے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

    دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ اکٹھے ویڈیو دیکھنے کے لیے میسنجر ویڈیو کال یا میسنجر روم کو اسٹارٹ کر کے اور پھر سوائپ اپ کر کے مینیو میں جا کر واچ ٹوگیدر کو منتخب کرنا ہوگا۔

  • گوگل ڈو کے نئے فیچر سے زوم اور اسنیپ چیٹ کو بڑا جھٹکا

    گوگل ڈو کے نئے فیچر سے زوم اور اسنیپ چیٹ کو بڑا جھٹکا

    نیویارک: گوگل ڈو کے نئے فیچر نے زوم، اسنیپ چیٹ کو ویڈیو کالنگ اور کانفرنسنگ اسپیس میں پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال میں گروپ ویڈیو کالز چاہے وہ دوستوں کے لیے ہو، فیملی کے لیے یا آفس کے لیے ٖضرورت بن چکی ہے اور اس حوالے سے زوم صارفین میں مقبول ہے لیکن اب ڈو کے صارفین ویب یعنیٰ براؤزر پر بھی ڈو گروپ کالز کر سکیں گے اس طرح یہ دیگر ایپس کے مقابلے میں آجائے گا۔

    گوگل کروم پر گروپ کالز کرنے کی سپورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے جس میں ایک نیا لے آٹ بھی دیا جا رہا ہے جس سے آپ ایک وقت میں زیادہ افراد کو دیکھ سکیں گے۔گروپ کال کے لیے لوگوں کو مدعوکرنے کا عمل بھی انوائنٹ لنگ کے ذریعے آسان بنایا جا رہا ہے۔

    ڈو موبائل ایپ میں ایک نئے فیملی موڈ کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین اسکرین پر رئیل ٹائم میں ڈوڈل بناسکیں گے جبکہ ماسکس اور دیگر ایفیکٹس بھی استعمال کر سکیں گے۔ماسکس اور دیگر ایفیکٹس ون آن ون اور گروپ کالز میں دستیاب ہوں گے اور انہیں مدر ڈے ایفیکٹ کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    گوگل نے مارچ میں اپنی ایپ ڈو کے لیے گروپ ویڈیو کال میں لوگوں کی تعداد کی حد 8 سے بڑھا کر 12 کر دی تھی اور اسے 32 تک بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

    گوگل ڈو پروڈکٹ منیجر ہمبرٹو کاسٹانیڈا نے واضح کیا کہ فیملی موڈ میں آپ ویڈیو کالز پر ڈوڈل، تفریحی ایفیکٹس، ماسک اور فلٹر استعمال کر سکیں گے۔

  • واٹس ایپ کا ملٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا ملٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    نیویارک: پیغام رسانی کی مقبول موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت وہ ایک ہی نمبر دو ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ آئے روز صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے، ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین اب ایک ہی آئی ڈی کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے، جیسے موبائل کے علاوہ صارف ویب سائٹ پر بھی بغیر کسی کیو آر کوڈ کے واٹس ایپ استعمال کرسکے گا۔نئے فیچر کے تحت صارف واٹس ایپ موبائل کے بغیر بھی ویب سائٹ کی مدد سے استعمال کرسکے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں زبردست فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ ویب اس وقت صرف چیٹ انٹرفیس کو سپورٹ کرتا ہے جس میں وائس اور ویڈیو کال کا فیچر موجود نہیں ہے البتہ ماہرین ویب پورٹل میں بھی تبدیلیوں پر کام کررہے ہیں۔واٹس ایپ کا نیا فیچر ونڈوز، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کو سپورٹ کرے گا۔

    ماہرین کے مطابق واٹس ایپ پہلے آزمائشی فیچر متعارف کرائے گی جو صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکیں گے، فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

  • ٹویٹر کے ایک اور فیچر پر کام شروع

    ٹویٹر کے ایک اور فیچر پر کام شروع

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اور نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس کے ذریعے اپنے ٹویٹ پر آنے والے ناپسندیدہ جوابات کو چھپانا ممکن ہوگا۔

    ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس نئے فیچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے صارفین کے استعمال کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    یہ نیا فیچر ’ہائیڈ ٹویٹ‘ کا ہوگا جس میں آپ اپنے ٹویٹ پر آنے والے ان جوابات کو جو آپ کے لیے ناگوار اور ناپسندیدہ ہوں گے، چھپا سکیں گے۔

    اس سے قبل ایسے ٹویٹس کے لیے میوٹ، بلاک یا رپورٹ کا آپشن دستیاب تھا۔ چھپائے جانے والے ٹویٹس کو ’ویو ہائیڈ ٹویٹس‘ کے ذریعے دوبارہ دیکھا بھی جاسکے گا۔

    مزید پڑھیں: ٹویٹر نے بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

    ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہونے والی بدمزگیوں اور نفرت انگیز ٹویٹس سے بچا سکے گا۔

    ٹویٹر کی سینیئر پراڈکٹ مینیجر مشل یاسمین کا کہنا ہے کہ ہائیڈ ٹویٹ اور اسے دوبارہ ظاہر کرنے کے فیچر کا مقصد ٹویٹر پر صحت مندانہ بحث و مباحثے کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم گفتگو کا ایک بہتر مقام بن سکے۔

    تاہم ڈیجیٹل صارفین اس فیچر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر ایک اور وار بھی قرار دے رہے ہیں۔

    ٹویٹر کا یہ نیا فیچر کس کے لیے کتنا کارآمد اور کتنا نقصان دہ ثابت ہوگا، یہ اسی وقت معلوم ہوگا جب اس فیچر کو فعال کردیا جائے گا۔

  • ایپل فون لارہا ہے موسیقی کی نئی دنیا

    ایپل فون لارہا ہے موسیقی کی نئی دنیا

    موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف میوزک کلیکشن ایپ شازم اب ایپل موبائل سیٹ کے فیچر ایپل میوزک کا حصہ ہوگی جس کے ذریعے صارفین اپنے من پسند گانوں کو فوری طور پر سرچ کر کے لطف اندوز ہو سکیں گے.

    موبائل بنانے والی معروف کمپنی ایپل نے موسیقی کے دلدادہ صارفین کے لیے معروف میوزک لائبریری ایپلیکشن شازم سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد شازم کی سروس ایپل میوزک اسٹریمنگ کا حصہ بن کر صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی جس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ نغموں کو بآسانی ڈھونڈ پائیں گے.

    ترجمان اپیل فونز کا کہنا ہے کہ شازم ایپلیکیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہو گئی ہے چنانچہ اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے شازم کو ایپل اسٹور میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    خیال رہے میوزک اپلیکیشن شازم اینڈرائیڈ فونز میں بھی کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے اور موسیقی کے دیوانوں کی اولین پسند بھی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اب ایپل موبائل نے بھی اپنے صارفین تک شازم ایپلیکش پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے.

    خیال رہے کہ اس وقت ایپل میوزک کو 27 ملین صارفین استعمال کر رہے ہیں جس کا مقابلہ اسپاٹی فائی لمیٹیٹڈ سے ہے جس کے 60 ملین صارفین ہیں تاہم شاز کی موجودگی سے ایپل میوزک کے صارفین کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی.

    گو ایپل فون نے شازم ایپلیکشن کے لیے اپنے فون کے فیچر میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں تاہم ابھی ان تبدیلیوں کو اپنے صارفین سے خفیہ رکھا ہوا ہے جسے جلد ایک سرپرائز کے طور پر سامنے لایا جائے گا.

    اب دیکھنا یہ ہے کہ موبائل فون کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور میوزک لائبریری میں سے آگے شازم ایپ کا یہ میلاپ صارفین کے دلوں کے تار کو چھیڑ پاتا ہے کہ نہیں اور کیا صارفین اس سہولت کے ذریعے اپنی ماضی کی خوبصورت یادوں کو بہ صورت نغمہ ڈھونڈ پانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا  انہیں‌ ناکامی کا سامنا ہوگا.

     

  • گوگل میپ اب بتائےگا کہ کار کہاں پارک کرنی ہے

    گوگل میپ اب بتائےگا کہ کار کہاں پارک کرنی ہے

    کیلی فورنیا: دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ’گوگل‘ کی میپ سروس اب صارفین کو یاد دلائے گی کہ ان کو اپنی کار کہاں پارک کرنی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گوگل نے انڈورائیڈ صارفین کےلیے اپنی نئی ایپ کا بیٹا ورژن متعارف کروایا ہےجس میں بہت سے نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

    اس ایپ کی جو خاص بات ہے وہ یہ کہ اس کے ذریعے سےکار چلانے والے افراد کو کار پارکنگ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوگی یہ ایپ انہیں بتائے گی کہ کار کہاں پارک کرنی ہے۔

    google-post-1

    اس گوگل میپ سروس کے کارپارکنگ فیچرخصوصیت یہ ہےکہ اس کےذریعےسےصارفین پہلے اپنی پارکنگ کی جگہ کا انتخاب کریں گےاس کےبعد اس جگہ کو اپنی ایپ میں محفوظ کرلیں گےجس کےبعد یہ ایپ انہیں پارکنگ کی جگہ یاد دلاتی رہے گی۔

    google-post-2

    اس طرح کی ملتی جلتی میپ سروس ایپل کمپنی کی جانب سے بھی متعارف کروائی گئی ہےجوخود بخود کار پارک کرنے کی جگہ اپنے پاس محفوظ کرلیتی ہےلیکن اس کےلیے آئی فون اور کار میں بلوٹوت کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔


    مزید پڑھیں:گوگل کی جانب سے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع


    یاد رہےکہ گزشتہ سال گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ، آئی او ایس کے گمشدہ موبائل فونز کو تلاش کرنے کے لیے’مائی اکاؤنٹ‘سروس شروع کی گئی تھی۔

    واضح رہےکہ گوگل میپ ایپ کی پارکنگ سروس کا فیچر ابھی صرف انڈورائیڈصارفین تک محدود ہے۔

  • واٹس ایپ پر اسکرین شاٹ لینے والے ہوشیار

    واٹس ایپ پر اسکرین شاٹ لینے والے ہوشیار

    اگر آپ واٹس ایپ پر اپنے دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس کے اسکرین شاٹ لینے کے عادی ہیں، تاکہ وقت ضرورت دوستوں کو ان کی پرانی گفتگو دکھا کر یاد دلائی جاسکے، تو اب محتاط ہوجائیں کیونکہ اب اس کی خبر اس شخص کو بھی ہوجائے گی جس کی گفتگو کا آپ نے اسکرین شاٹ لیا ہے۔

    واٹس ایپ کے سربراہ جین کوم نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کے اگلے ورژن میں اس فیچر کو شامل کردیا جائے گا جس کے بعد اس شخص کو ایک نوٹی فیکیشن موصول ہوجائے گا جس کی گفتگو کا اسکرین شاٹ لیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا ایک عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا اور 5 فروری سے یہ فیچر تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے بہترین فیچرز

    واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر بلیو ٹک جیسا ہوگا اور اسکرین شاٹ لینے والے شخص کو بھی علم ہوجائے گا کہ اس کے اسکرین شاٹ کا نوٹی فیکیشن بھیج دیا گیا ہے۔

    اپنے آغاز کے ساتھ ہی بہت جلد مقبول ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو سنہ 2009 میں بنایا گیا تھا اور سنہ 2014 میں فیس بک نے اسے خرید لیا تھا۔

  • واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت متعارف

    واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت متعارف

    معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ یہ سہولت پہلے بھی موجود تھی لیکن وہ صرف اینڈرائڈ صارفین کو دستیاب تھی۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد صارفین واٹس ایپ کے ذریعہ ویڈیو کالز بھی کر سکیں گے۔ اس سے قبل صارفین کو ٹیکسٹ اور وائس کالز کی سہولت میسر تھی۔ یہ فیچر جب اپ ڈیٹ کردیا جائے گا تو بہت آسانی سے وائس کالز کی طرح ہی استعمال کیا جاسکے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے یہ فیچر ٹیسٹنگ کے طور پر صرف اینڈرائڈ صارفین کو فراہم کیا تھا۔ ٹیسٹنگ فیچر استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے بار بار کال منقطع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی تھیں۔

    اب اس فیچر کو بہتر کر کے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

    whatsapp-2

    انتظامیہ کے مطابق صارفین کی جانب سے طویل عرصہ سے اس فیچر کا مطالبہ کیا جارہا تھا جسے بالآخر اب پورا کردیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایپ میں موجود تمام فیچرز کو تمام صارفین کے لیے دستیاب بنانا چاہتے ہیں اور یہ قدم اسی تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے بہترین فیچرز

    اپنے آغاز کے ساتھ ہی بہت جلد مقبول ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو سنہ 2009 میں بنایا گیا تھا اور سنہ 2014 میں فیس بک نے اسے خرید لیا تھا۔