Tag: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی

  • ایف آئی اے کی گوادر میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

    ایف آئی اے کی گوادر میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

    کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی سمندر کے راستے شہریوں کو ایران بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں زبیر احمد اور ارشاد کو گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    بیان کے مطابق ملزمان نے فی کس 10 ہزار روپے سمندری راستے سے ایران بھجوانے کیلئے وصول کئے، گرفتار دونوں انسانی اسمگلرز کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عوام کو خبردار کر دیا

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے عوام کو سائبر کرائم عناصر سے خبردار کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں ملک بھر کے عوام کو جعلسازوں اور سائبر کرائم عناصر سے خبردار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔

    ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے واٹس پر جعلی ایف آئی آر سے ڈرا کر عوام الناس کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ان عناصر کی جانب سے جعلی ایف آئی آر میں بے گناہ شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا تا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عناصر خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں کو سائبر کرائمز اور دہشتگردی جیسے الزامات سے بلیک میلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ایف آئی اے نے 4 بنگلادیشی شہریوں کی ایران جانے کی کوشش ناکام بنادی

    ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اداریکی طرف سے کسی فرد کو بھی اس نوعیت کے پیغام واٹس ایپ پر نہیں بھیجے جاتے۔ عوام کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو درج کرائیں۔

  • لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے جیل روڈ پر واقع نجی ریسٹورنٹ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت عثمان کے نام ہوئی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم لاہور کے علاقے گلشن راوی کا رہائشی ہے اور وہ زینب نامی خاتون کو موبائل فون پر اُس کی قابل اعتراض ویڈیو و تصاویر دکھا کر بلیک میل کررہا تھا۔

    خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کر کے ملزم کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ اُس کے موبائل سے قابل اعتراض ڈیٹا اور میسیجز بھی برآمد کیے۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    یہ بھی پڑھیں: لاہور: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

    خیال رہے کہ  14 اپریل کو پولیس نے گوجرانوالہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے نام سے جعلی آئی ڈیز بنانے والے بلیک میلر کو گرفتار کیا تھا، ملزم مدثر ابراہیم کالج کی طالبات سے دوستی کر کے اُن کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرتا تھا۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے لاہور کی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حماد نامی شخص کو گرفتار کیا تھا، ملزم موبائل کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا اور اُس نے عمیر نامی شخص سے استعمال شدہ فون خرید کر اُس میں سے ڈیٹا ریکور کیا اور پھر قابل اعتراض ویڈیو حاصل کر کے مذکورہ لڑکی کو بلیک میل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی : جعلی ڈگریاں بنانے کے الزام میں 7 سرکاری ملازمین گرفتار

    کراچی : جعلی ڈگریاں بنانے کے الزام میں 7 سرکاری ملازمین گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگریاں بنانے والے دوجامعات اور ایک کالج کے سات ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے جعلی ڈگریاں بنانے والے بڑے گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی ،ملزموں پر ہزاروں جعلی ڈگریاں بنا کرفروخت کرنے کا الزام ہے ۔

    کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزموں میں کراچی یونیورسٹی کے تین، جامعہ اردو کے دو اور اسلامیہ کالج کے دو ملازمین شامل ہیں۔

    ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جعلی ڈگری کا کام اپنے عروج پر ہے، اس کام میں متعدد گروہ ملوث ہیں جن کے جامعات اور کالجوں کے ملازمین سے روابط ہیں، جن سے نجی و سرکاری ملازمین رابطے کرکے رقم کے عوض جعلی ڈگری حاصل کرکے اپنے اداروں میں ترقی اور مراعات حاصل کرتے ہیں۔

    جعلی ڈگریوں کے خلاف سندھ میں متعدد سرکاری اداروں میں ڈگریاں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات سے تصدیق کرانے کا حکم بھی جاری ہوا ہے جس میں متعدد افسران جعلی ڈگری کے عوض مراعات و ترقی حاصل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔