Tag: فیڈرل بورڈ آف ریونیو

  • پاک فوج ٹیکس جمع کرانے والا سب سے متحرک ادارہ ہے، ایف بی آر

    پاک فوج ٹیکس جمع کرانے والا سب سے متحرک ادارہ ہے، ایف بی آر

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر حامد عتیق کا کہنا ہے کہ پاک فوج ٹیکس جمع کرانے والا سب سے متحرک ادارہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ممبر ایف بی آر نے کہا ہے کہ فوج میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا رجحان بہت زیادہ ہے، اور فوج کا ادارہ اس حوالے سے سب سے زیادہ متحرک ہے۔

    [bs-quote quote=”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ٹیکس ریٹرن بھی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ پہلے آیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایف بی آر ممبر”][/bs-quote]

    ایف بی آر کے آفیشل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ٹیکس ریٹرن بھی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ پہلے آیا۔

    ایف بی آر ممبر ڈاکٹر حامد کے مطابق برّی افواج سے ماہانہ 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہو رہا ہے۔

    ڈاکٹر حامد عتیق نے کہا کہ پاک آرمی کا آڈیٹوریم سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرا رہا ہے، فوج کی جانب سے ٹیکس نہایت پابندی سے جمع کرایا جاتا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کرتارپور راہداری خطے میں امن کی جانب بڑا قدم ہے، آرمی چیف


    ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال کا کہنا تھا کہ فوج میں پروموشنز کے سلسلے میں بھی ٹیکس فائلنگ کا اہم ترین کردار ہے۔

  • وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے ایف بی آر کے اقدام کی سخت مذمت

    وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے ایف بی آر کے اقدام کی سخت مذمت

    کراچی : وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے ایف بی آر کی جانب سے کے ایم سی اور محکمہ بلدیات کے اکاونٹس سے بغیر اجازت رقم لینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو سال سے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے سبب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کراچی میونسپل کارپوریشن اور محکمہ بلدیات کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

    وزیر بلدیات نے ایف بی آر کے اس اقدام کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق صوبوں میں مداخلت کرنا بند کردے، ایسے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

    جام خان شورو نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور دیگر کاموں کے لئے شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں، اس عمل کے باعث ملازمین کی تنخواہیں اور شہر میں صفائی ستھرائی کے کام بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

    انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایف بی آر کو اکاؤنٹ بحال کرنے اور رقم واپس کرنے کی ہدایت کریں، بصورت دیگر ملازمین کی جانب سے آنے والے ردعمل کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرعائد ہوگی۔

     

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر اتنے برہم ہوگئے کہ باہرنکالنے کابھی کہہ دیا۔

     وزیرخزانہ اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں تنقید برداشت نہ کرسکے، وزیر اعظم کےسمدھی اور وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافی پر برس پڑے۔انہوں نے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں بریفنگ دے رہا ہوں یہ آپ‘۔

    صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالوں پر وزیر خزانہ کا موڈ خراب ہوگیا،وزیر خزانہ اتنے برہم ہوئے کہ انہوں نے کہا ’اس کو باہر نکالو‘۔

     بجٹ پیش کرتےہوئے وزیر خزانہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم بڑھانے پر پیپلز پارٹی کے اراکین سے تالیوں کی فرمائش بھی کرتے پائےگئے۔

    ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوام کی کھال اُتارنے والا بجٹ بنانےوالے اسحاق ڈار تنقیدکاحوصلہ بھی رکھیں۔

  • حکومت نے کُل وفاقی بجٹ کا 53.63 فیصد حصہ قرض کی ادائیگی، دفاع، حکومتی اخراجات پر مختص کردیا

    حکومت نے کُل وفاقی بجٹ کا 53.63 فیصد حصہ قرض کی ادائیگی، دفاع، حکومتی اخراجات پر مختص کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے بجٹ مالی سال 2015-16 کے 100 فیصد میں سے چوتھائی حصہ سے زیادہ 28.75 فیصد قرضوں کی ادائیگی کے لئے مختض کئے ہیں ۔

    وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 کے لئے 4،451.3 بلین روبے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 1،279.985 بیلین روپے قرضوں کی ادائیگی کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ  دفاعی بجٹ کے لئے 781.162 بیلین روپے ،مختص کئے گئے جس سے مراد حکومت ہر 100 روپے میں سے 17.55 روپے دفاعی شعبے پر خرچ کرے گی۔ درحقیقت فوجیوں کے پینشن کے لئے 174.271 بلین روپے مختص کئے گئے جس سے مراد ہر 100 روپے میں سے 21.4 روپے دفاعی شعبے پر خرچ کئے جائیں گے۔

    اسی طرح وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 میں حکومتی اخراجات کے لئے 326.331 بلین روپے مختص کئے گئے ہیںجس سے مراد ہر 100 روپے میں سے 7.33 روپے حکومت اپنے اخراجات پر خرچ کرے گی۔

    تمام تر معلومات کے مطابق حکومت کُل وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 کا  53.63 فیصد قرضوں کی ادائیگی ، دفاعی اخراجات اور حکومتی اخراجات پر خرچ کرے گی۔

  • حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، اسحاق ڈار

    حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خکومت  نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ، ان خیالات  کا  اظہارانہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس  میں آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیائے ضروریہ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے حوصلہ افزاء مراعات لائے گا۔ بجٹ کے نتیجہ میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقی پر مبنی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس امیروں پر لگایا گیا ہے غریبوں پر نہیں، اور موجودہ ٹیکس معیشت  کو مضبوط کرے گا، انہوں نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے حکومت نے 102 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام شعبوں کیلئے ترقی کے مواقع ہوں گے۔ ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے صنعتوں کو مراعات دی جائیں گی جبکہ آئندہ بجٹ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ریجن میں آٹے پر ساڑھے چھ ارب روپے کی سبسڈی نہیں اٹھائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت  نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا ہے، اور موبائل فونز پر سیلز  ٹیکس  واپس لے لیا گیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے، جو سال 2016-17 میں کرائی جائے گی۔

  • فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایگزیکٹ کمپنی کا آڈٹ شروع کردیا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایگزیکٹ کمپنی کا آڈٹ شروع کردیا

    کراچی : ایگزیکٹ کمپنی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، ایف بی آر اور ایس ای سی پی نے بھی معاملے کا اعلی ترین سطح پر نوٹس لے لیا۔

    ایگزیکٹ کمپنی کے مالی اور ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے، ایف بی آر اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن بھی اس معاملے کو لیکر متحرک ہوگئے ہیں۔

    گزشتہ روز اے آر وائی نیوز نےایف بی آر کی جانب سے ایگزیکٹ کمپنی کے آڈٹ کئے جانے کی خبر بریک کی جبکہ کراچی آفس سے ایگزیکٹ کمپنی کے ٹیکس ریکارڈ کی تمام تر تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں مصروفیت کے باوجود اس معاملے کو ترجیحاً دیکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں بھی اعلی ترین سطح پر ایگزیکٹ کے معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے۔ چئیرمین ایس ای سی پی ظفرالحق حجازی نے لاء ڈویژن سے ایگزیکٹ کمپنی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    چئیرمین ایس ای سی پی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایگزیکٹ کی رپورٹ آج مل جائیگی، جس پر مزید ایکشن کا دارومدارہوگا، اس کے علاوہ چیئرمین سندھ بورڈ آف ریونیوکا کہنا ہے کہ ٹیکس نہ دینے کے باعث آج ایگزیکٹ کو نوٹس جاری کریں گے۔

  • بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    اسلام آباد: حکومت آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ترسیلات زرپربھی ٹیکس لگانے کاارادہ رکھتی ہے۔بجٹ میں دس فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس لگائے جانےپرغورکیاجارہاہے۔

    حکومت آئندہ مالی سال سےترسیلات زر پردس فیصدٹیکس لگانےکاارادہ رکھتی ہے، ذرائع کےمطابق ٹیکس کےمراعاتی نظام کوختم کرنے کے مرحلہ وارسلسلےکےتحت یہ اقدامات لئےجانےکاامکان ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ایف بی آرکےتحت جاری کئے گئےایک تہائی ایس آراوز آئندہ بجٹ میں ختم کئےجائیں گے۔ آئی ایم ایف نے اپنے قرض پروگرام میں ایس آراوز کےخاتمے کیلئے شرط عائدکر رکھی ہے۔

  • آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیرو ریٹیڈ شعبہ جات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

    زرائع کے مطابق پانچ زیرو ریٹیڈ برآمدی سیکٹرز پر سیلز ٹیکس میں تین فیصد تک اضافہ کئے جانے کا خدشہ ہے، ان سیکٹرز میں ٹیکسٹائل، گارمینٹس، چمڑے کی مصنوعات اور کھیل کا ساز وسامان شامل ہے ۔

    ان شعبہ جات سے وابستہ افراد کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس اقدام سےبرامدات میں کمی متوقع ہے۔

    زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کے مطابق تمام شعبے مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس کی ادائیگیاں پہلے ہی کر رہےہیں۔

  • فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیزکردی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیزکردی

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیز کردی ہے،اپریل کے آخری روز ایف بی آر نے چالیس ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں۔

    رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکوششیں تیز کر دی ہیں،ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر انیس سو پچھتر ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ ماہ کے آخری روزچالیس ارب روپے سے بھی زیادہ کی ریکارڈ وصولیوں کی گئی ہیں ۔

     ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلیےچھبیس سو اکیانوے ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شُدہ ہدف حاصل کرنے کے لیے اگلے دو ماہ میں سات سو سولہ ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہیں ۔

  • سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کو رواں مالی سال کے بجٹ سے پہلی والی سطح پر کر دیا ہے۔

    ایف بی آر کےترمیمی ایس آر او کے مطابق زیورات میں استعمال ہونے والی سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے۔

    زیورات کی قیمت میں سے سونے اور چاندی کی قیمت منہا کرنے کے بعد جو رقم بچے گی اس پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

    قابل ٹیکس رقم ان میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی کی مالیت کی کم از کم دس فیصد کے برابر ہونی چاہیے۔