اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نومبر 2014ء میں 870 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر نے 767 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے تھے، اسی طرح رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ٹیکس وصولیوں میں 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور رواں مالی سال میں نومبر 2014ء میں 103 ارب روپے کے زائد ٹیکس وصول کئے ہیں، ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں ہونے والا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے حکومتی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور غیرملکی و ملکی قرضوں پر انحصار کم ہوگا۔
Tag: فیڈرل بورڈ آف ریونیو
-
پانچ دسمبرتک ٹیکس گوشوارے جمع کرادیئے جائیں،ایف بی آر
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کو ایک بار پھیر ہدایت کی ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ میعاد میں 5 دسمبر کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور ٹیکس گزاروں کو ریٹرینز داخل نہ کرانے پر جرمانوں اور دیگر اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
،ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق یہ سہولت ان ٹیکس گزاروں کی دی گئی ہے جو کسی حقیقی مسئلے کی وجہ سے 21 نومبر تک ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا سکے ، وہ اب 5 دسمبر تک گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے فیصلے کے مطابق 5 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے والے جرمانے سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم ایف بی آر نے تمام ٹیکس نادہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ کسی مشکل سے بچنے کیلئے آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر جلد سے جلد اپنے گوشوارے جمع کرا دیں۔
آخری تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔
-
ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 14فیصد اضافہ
اسلام آباد: مالی سال 2014-15ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں چودہ فیصد اضافہ کے ساتھ 549 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 481ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان اور ممبران لینڈ ریونیو شاہد حسین کے مطابق ایف بی آر نے ماہ ستمبر 2014ءمیں 230 ارب روپے کی وصولیاں کیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 202ارب روپے تھیں۔
اس طرح رواں سال ٹیکس وصولیوں میں 14فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے 30ستمبر 2014ء تک کے عرصہ میں 549ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں، مشکلات اور مسائل کے باوجود ایف بی آر کی وصولیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد نے توقع ظاہر کی کہ ایف بی آر کی جانب سے متعارف کردہ ٹیکس سہولیات سے تاجر برادری فائدہ اٹھائے گی۔
-
مظاہرین کا خوف:ایف بی آرکا مرکزی دفتر بند
اسلام آباد: حکومت نےحفاظتی اقدامات کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا مرکزی دفتر بند کردیا ہے. مظاہرین کے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے اور پی ٹی وی کے عمارت میں داخل ہونے کے بعد حکومت نے ایف بی آر ہاؤس کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ پیر کو صبح گیارہ بجے کیا گیا اور عمارت کو فوری طور پر خالی کرنے کے ا حکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔
ایف بی آر ہاؤس کے باہر اور اطراف میں پولیس یا فوج کی نفری نہیں دیکھی گئی ۔ اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج اور ایس ای سی پی کے دفاتر کے ارد گرد سیکیورٹی معمول کے مطابق ہی ہے۔