Tag: فیڈرل شریعت کورٹ

  • دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون  فیڈرل شریعت کورٹ میں  چیلنج

    دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

    لاہور : دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ریسرچ کےمطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کڑور خواتین شادی کی منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کیخلاف فیڈرل شریعت کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    مدثر ایڈووکیٹ نے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی، جس میں وزرات قانون ،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے اور آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

    درخواست گزار نے کہا کہ ریسرچ کےمطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کڑورخواتین شادی کی منتظر ہیں، استدعا ہے کہ عدالت شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

  • شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

    شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

    اسلام آباد : فیڈرل شریعت کورٹ کا کہنا ہے کہ ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کے لیے کم سے کم عمر کا تعین کرے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ نے شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سیدمحمدانورجسٹس خادم حسین ایم شیخ پرمشتمل بینچ نے سنایا۔

    فیڈرل شریعت کورٹ نے کہا کہ ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کے لیے کم سے کم عمر کا تعین کرے، ریاست کا یہ اقدام اسلام کے متصادم نہیں ہے۔

    کراچی:عدالت نےشہری کی جانب سےدائردرخواست مستردکردی ، سندھ چائلڈریسٹرین میرج ایکٹ کی سیکشن2اےاور8کیخلاف درخواست دائرکی گئی تھی۔