Tag: فیڈرل یونائیٹڈ

  • پینٹنگولرکپ:بلوچستان وارئیرزنے فیڈرل یونائیٹڈ کو شکست دیدی

    پینٹنگولرکپ:بلوچستان وارئیرزنے فیڈرل یونائیٹڈ کو شکست دیدی

    کراچی: بلوچستان وارئیرز نے فیڈرل یونائیٹڈ کو35رنز سےہرادیا،تفصیلات کے مطابق پینٹنگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے میچ میں بلوچستان وارئیرز نے فیڈرل یونائیٹڈ کوپینتیس رنز سے شکست دے دی ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان وارئیرز نے فیڈرل یونائیٹڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر تین سو تیئس رنز بنائے۔

    سمیع اسلم بانوے،اظہر علی پچھتر اور عثمان صلاح الدین چھپن رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں فیڈرل یونائیٹڈ کی ٹیم دو سونواسی رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    عمرامین نے سو رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اویس ضیا اٹھاون اور عمر وحید نے چھالیس رنز بنائے۔ بلوچستان وارئیرز کیلئے محمد عرفان نے تین ،احسان عادل،راحت علی اور کاشف بھٹی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • پینٹنگولرکپ، کے پی کے فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    پینٹنگولرکپ، کے پی کے فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    کراچی : پینٹنگولرکپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختوانخوا فائٹرز نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے فیڈرل یونائیٹڈ کو تہتر رنز سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہےپینٹنگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں خیبرپختوانخوا فائٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر تین سو تئیس رنز بنائے۔

    محمد رضوان نے ایک سو چودہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اسرار اللہ نے باہتر اور شعیب ملک نے اڑسٹھ رنز اسکور کیے۔فیڈرل یونائیٹڈ کی جانب سے عمر گل اور سہیل تنویر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں فیڈرل یونائیٹڈ پوری ٹیم دو سوپچاس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاتح ٹیم کیلئے جنید خان نے تین ،شعیب ملک، محمد سمیع اور تاج ولی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسر ے میچ میں جمعہ کو سندھ نائٹس اور فیڈرل یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے۔