Tag: فیڈر ٹرپ

  • اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    اسلام آباد/ لاہور/ ابیٹ آباد : ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، فیڈر ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور ابیٹ آباد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوا تو ساتھ ہی نظام زندگی بھی معطل ہو کر رہ گیا، لاہور اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے روزہ داروں نے سکون کا سانس لیا۔

    طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی بھی متاثر ہوا۔ بارش کے باعث 50 سے زائد سے فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    بارش کی وجہ سے شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسے تو رم جھم پھوار سے ہر شے میں نکھار آگیا۔

    ایبٹ آباد اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، نتھیا گلی، ایوبیہ ڈونگا گلی اور ٹھنڈیانی میں ژالہ باری ہوئی، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بارش اور ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

  • شہر قائد میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی کی فراہمی معطل

    شہر قائد میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی:شہر قائد میں بارش ہونے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، ہوا ٹھنڈی ہوگئی، شہری لطف اندوز ہونے ہی لگے تھے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی معطل کرکے شہریوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

    Drizzle turns Karachi weather pleasant by arynews

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے سبب ہوا ٹھنڈی ہوگئی موسم خوشگوار ہوگیا اور شہری موسم سے لطف اندوز ہوئے۔سڑکیں گیلی ہونے کے سبب ٹریفک کی رفتار سست روی کا شکار ہوگئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا یا روانی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق بارش ایم اے جناح، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شارع فیصل، ایئرپورٹ، اسٹار گیٹ، نارتھ کراچی اور اطراف میں ہوئی۔بوندا باندی ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، صدر، ایم اے جناح روڈ، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں 140 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے شہریوں کا موسم سے لطف اندروز ہونے کا خواب بکھر گیا۔

    اطلاعات ہیں کہ فیڈر ٹرپ ہونے سے کمشنر آفس کو بھی بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دفتر اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے دفتری کام متاثر ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا اور کراچی میں آئندہ 48 گھنٹوں کا گہرے بادل چھائے رہیں گے جب کہ آج رات بارہ بجے تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔