Tag: فیکٹری

  • فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے فیضو گینگ کے 5 ڈاکو گرفتار

    فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے فیضو گینگ کے 5 ڈاکو گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے فیضو گینگ کے 5 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل پولیس نے فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے فیضو گینگ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 زخمی ملزمان سمیت 5 کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق مین روڈ سیکٹر 6 بی نزد صدیق آباد قبرستان کے قریب پولیس نے ایک رکشہ اور ایک موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان شدید زخمی ہو گئے، بعد ازاں زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ڈاکو کراچی فیکٹری وارداتیں

    پکڑا گیا ڈکیت گینگ فیکٹریوں میں وارداتیں کرتا تھا، جن سے 3 پستول، 30 بور لوڈ میگزین، ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل یونیک، ایک رکشہ اور چھیننے ہوئے 5 موبائل فون برآمد ہوئے۔


    آن لائن منشیات نیٹ چلانے والے کارندوں کو ایس آئی یو نے کیسے پکڑا؟ امان اللہ، عزیز پٹھان کون ہیں؟


    گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیاض عرف فیضو ولد غلام حیدر، رفیق ولد کالو ( زخمی)، محمد زاہد ولد محمد بخش، فلک شیر ولد اللّٰہ دتہ، اقبال ولد غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ عباسی اسپتال روانہ کیا گیا۔

  • موموز بنانے کی فیکٹری سے گلا سڑا چکن اور کتے کا کٹا سر برآمد

    موموز بنانے کی فیکٹری سے گلا سڑا چکن اور کتے کا کٹا سر برآمد

    موموز بنانے والی فیکٹری سے گلا سڑا بدبو دار چکن اور کتے کا کٹا ہوا سر برآمد ہوا ہے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    بھارت میں موموز پسندیدہ کھانوں میں شمار کیا جاتا ہے اور بالخصوص نئی نسل اس کی دیوانی بتائی جاتی ہے۔ تاہم اس کو کیسے بنایا جاتا ہے یہ جان کر سب کے ہوش اڑ جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق موہالی میں بلدیہ کی میڈیکل ٹیم نے موموز بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ مار کر کے ڈیڑھ من گلا سڑا بدبو دار چکن اور فریزر سے ایک کتے کا کٹا ہوا سر برآمد کیا ہے۔

    چھاپے کے دوران ایک کرشر مشین بھی برآمد کی گئی جس ممکنہ طور پر گوشت کو پروسیس کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

    اس واقعہ کے بعد فوڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ بھی حرکت میں آگیا۔ موہالی کے اسسٹنٹ فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر امرت وارنگ نے پولیس کو مطلع کرنے کے بعد مذکورہ فیکٹری کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حکام اس بات کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں کہ کہیں موموز اور اسپرنگ رولز میں کُتے کا گوشت تو استعمال نہیں کیا جا رہا تھا؟

    ڈاکٹر امرت وارنگ کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سر کی شکل اور حالت مشکوک تھی جس کے باعث اسے محکمہ افزائش مویشیاں کو بھیج دیا گیا ہے ساتھ ہی موموز اور اسپرنگ رول اور ان کے ساتھ ملنے والی چٹنی کے نمونے بھی ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری روانہ کر دیے گئے ہیں۔

    بلدیہ ٹیم نے ہیلتھ افسر کی نگرانی میں دیگر مختلف مقامات پر بھی چھاپے مار کر مضر صحت سبزیاں، گوشت اور کھانے برآمد کرکے ضبط کر لیے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل موموز نے ایک خاتون کی جان لے لی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/momoz-claimed-life-31-year-old-woman/

  • فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

    فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

    گوجرانوالہ میں لوہا پگھلانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زحمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے دیوان روڈ پر فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں 8 سے زائد مزدور لوہا پگھلانے کی بھٹی پر کام کررہے تھے جبکہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

     گزشتہ روز گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے اس حوالے سے بتایا تھا کہ دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

  • دھاتی ڈور اور پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

    دھاتی ڈور اور پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

    پنجاب کے شہر عارف والا میں پولیس نے انسانی زندگیوں کی قاتل دھاتی ڈوریں اور پتنگیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عارف والا میں تھانہ صدر کی پولیس نے کئی انسانی جانوں کے خاتمے کا سبب بننے والی دھاتی ڈوروں اور پتنگیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک ملزم گرفتار کیا۔

    پولیس کے مطابق یہ فیکٹری نواحی گاؤں میں قائم تھی۔ فیکٹری سے دھاتی ڈوریں، پتنگیں، کیمیکل، مشینری اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم قصور کا رہائشی حاجی محمد ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ دھاتی پتنگ بازی میں دھاتی ڈوروں کے استعمال کے باعث اب تک درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    گزشتہ ماہ پنجاب حکومت نے صوبے میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اس کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا تھا اور پتنگ اڑانے پر 3 سے 7 سال تک کی سزا کا بل منظور کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-bans-kite-flying-across-province-under-new-law/

  • فیکٹری میں مزدور نے اپنے ساتھی کو بیدردی سے قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی

    فیکٹری میں مزدور نے اپنے ساتھی کو بیدردی سے قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی

    سکھر : فیکٹری میں مزدور نے اپنے ساتھی کو بیدردی قتل کرکے اس کی لاش کو آگ لگا دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں فیکٹری میں کام کرنے والے دو مزدوروں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس میں ایک مزدور مراد علی نے دوسرے مزدور محمد نواز کو قتل کردیا۔

    واقعہ سائیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ سائیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، دونوں مزدور گتہ بنانے والی فیکٹری میں ساتھ کام کرتے تھے، کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر ایک مزدور مراد علی مری نے دوسری مزدور محمد نواز کو رسی سے باندھ کر ڈنڈے مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔

    مراد علی مری نے محمد نواز کو قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں بند کر کے آگ لگا دی۔

    پولیس نے جلی ہوئی لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مزدور کے قتل میں ملوث ملزم مراد علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی میں پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، درجنوں ٹن گٹکا برآمد

    کراچی میں پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، درجنوں ٹن گٹکا برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 30 ٹن سے زائد گٹکا اور اس کی تیاری کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسرت موہانی کالونی کی ایک فیکٹری پر پاک کالونی پولیس نے ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کی۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بھاری مالیت کا 30 ٹن سے زائد گٹکا اور دیگر اجزا برآمد کرلیے گئے جبکہ منظم گروہ کے 3 ملزمان بلال علی، حسین اور باسط کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گٹکے کا کارخانہ منگھو پیر روڈ پر واقع تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق کارخانے سے بڑی مقدار میں دیگر مضر صحت اجزا بھی برآمد ہوئے، برآمد سامان میں 21 سو 90 کلو چھالیہ کے 97 کٹے، 400 کلو چونا، 23 کٹے پتی، 32 گٹکے پیکنگ کے ریپر برآمد، چار کٹے پاؤڈر، 1 کٹا ربڑ بینڈ اور 52 بڑے ٹب برآمد ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے روزانہ لاکھوں مالیت کا گٹکا تیار ہو رہا تھا، ملزمان چوری چھپے اپنا کام کر کے گٹکا سپلائی کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • سعودی عرب: ادویات، جہاز کے پرزے تیار کرنے والی 15 نئی فیکٹریاں قائم

    سعودی عرب: ادویات، جہاز کے پرزے تیار کرنے والی 15 نئی فیکٹریاں قائم

    ریاض: سعودی عرب جدید ٹیکنالوجی کی 15 نئی فیکٹریاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں ادویات اور جہازوں کے پرزے تیار کیے جائیں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل کا کہنا ہے کہ مملکت میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل 15 نئی فیکٹریاں لگائی جائیں گی۔

    اسامہ الزمل نے بین الاقوامی انجینیئرنگ کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پلانٹس میں سے 3 اہم ادویات اور ویکسین، 4 جہازوں کے پرزے اور دھات کی تشکیل کے لیے 8 یونٹس ہوں گے۔

    سعودی نائب وزیر کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب صنعت کی قومی حکمت عملی 2035 تک مملکت میں فیکٹریوں کی تعداد کو 36 ہزار تک بڑھانا چاہتی ہے۔

    اسامہ الزمل نے منصوبے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد 8 لاکھ ٹن تک خصوصی کیمیکل تیار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی برآمدات کو 6 گنا بڑھانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مملکت کی صنعتی پیداوار دگنا ہو کر 895 بلین ریال تک پہنچ جائے گی اور صنعتی برآمدات کی مالیت 100 فیصد بڑھ کر 577 بلین ریال تک پہنچ جائے گی۔

    اس کے علاوہ اس کا مقصد تجارتی خسارے کو 80 فیصد تک کم کرنا ہے جس سے اس شعبے میں اضافی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 1.3 ٹریلین ریال تک پہنچ جائے گی۔

    نائب وزیر کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے دیگر اہداف اور مقاصد میں سے 1 ٹریلین ریال مالیت کے 800 سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

  • ٹائر جلانے والی فیکٹریوں پرپابندی عائد

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں محکمہ ماحولیات نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں پرپابندی عائد کردی، پشاور ہائیکورٹ نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ ماحولیات نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں پرپابندی عائد کردی، محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹائر جلانے والے فیکٹریوں پر پابندی ایک سال کے لیے ہوگی۔

    خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    صوبائی ایجنسی برائے تحفظ ماحولیات (ای پی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 11 ٹائر جلانے والے فیکٹریز موجود ہیں، 9 فیکٹریاں نوشہرہ اور 2 بڈھ بیر پشاور میں ہیں۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر ٹائر جلانے والے فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

  • فیصل آباد: فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشان بنایا گیا، ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کاٹن فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں کو فیکٹری کے ٹھیکیدار نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    13 سالہ شائستہ اور 12 سالہ ثمینہ فیکٹری میں کام کرتی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ ایک بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

    ایک متاثرہ بچی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم شہباز بہانے سے ہم دونوں کو ایک طرف لے گیا، بعد ازاں ٹھیکیدار نے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا مالک بچیاں اغوا کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچنی میں درج کرلیا گیا ہے، ملزم شہباز فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

  • ٹوسٹ پیک کرنے سے قبل فیکٹری ورکرز کی کراہت آمیز حرکتیں

    ٹوسٹ پیک کرنے سے قبل فیکٹری ورکرز کی کراہت آمیز حرکتیں

    بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک کراہیت آمیز ویڈیو نے صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا جس میں ٹوسٹ بنانے والی فیکٹری کے ورکر ٹوسٹ پر گندے پاؤں رکھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ٹوسٹ بنانے والی ایک فیکٹری کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرے میں تازہ تیار کیے گئے ٹوسٹ رکھے ہیں اور قریب ہی دو تین ورکرز موجود ہیں۔

    ایک ورکر اچانک ٹوسٹ پر اپنا گندا پاؤں رکھ دیتا ہے اور وہ یہ حرکت وہاں رکھی تمام ٹریز کے ساتھ کرتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by GiDDa CoMpAnY -mEmE pAgE- (@giedde)

    اس کے بعد ایک اور ورکر جو انہیں پیک کر رہا ہے وہ پیک کرنے سے قبل کچھ ٹوسٹس کو چاٹ کر پیک کرتا ہے۔

    اس ویڈیو نے لوگوں کو کراہت زدہ کردیا، لوگوں نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ آج سے وہ کبھی ٹوسٹ نہیں کھائیں گے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ان ورکرز کو گرفتار کیا جانا چاہیئے۔