Tag: فیکٹری ایریا

  • جائیداد کا تنازع، لاہور میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    جائیداد کا تنازع، لاہور میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    لاہور کے فیکٹری ایریا میں بھائی کا خون سفید ہو گیا جہاں جائیداد تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

    یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے فیکٹر ایریا میں پیش آیا ہے جہاں جائیداد کے تنازع پر ملزم بھائی نزیر  نے مقتول بھائی سخاوت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا فائرنگ کے دوران سخاوت کا ملازم بلال بھی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت سخاوت اور بلال کے نام سے ہوئی، سخاوت ملزم کا بھائی جبکہ بلال مقتول کے دکان پر کام کرتا تھا شبہ ہے دونوں افراد کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

    پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعدفرار ہوگیا جبکہ مقتولین کی لاشیں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔

  • فیصل آباد، بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

    فیصل آباد، بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد کے فیکٹری ایریا میں بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے علاقے فیکٹری ایریا میں بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکو خاتون سے پرس چھین رہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کی غیرمتوقع مزاحمت پر دو ڈاکوؤں نے بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔خاتون نے موٹر سائیکل سوار ڈاکو کو گریبان سے قابو کیا اور زمین پر گرنے کے باوجوداس کو نہیں چھوڑا۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد : ڈکیتی کا ڈراپ سین، شوہر نے بیوی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات کا اصل معمہ حل کرکے دہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم ذوالفقارنے اپنی بیوی سمیت 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    اٹھائیس سالہ عاصمہ اور اس کے دوست کو خاتون کے شوہر نے قتل کیا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

  • لاہور: رشتہ نہ دینے پر لڑکی کے بال مونڈ دیے، مقدمہ درج

    لاہور: رشتہ نہ دینے پر لڑکی کے بال مونڈ دیے، مقدمہ درج

    لاہور: فیکٹری ایریا میں رشتہ نہ دینے پر لڑکے نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ پر تشدد کر کے اس کے بال مونڈ دیے، مبینہ تشدد سے لڑکی کا بازو بھی ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں لڑکے نے مبینہ طور پر رشتہ نہ دینے پر لڑکی کے بال کاٹ دیے، اور تشدد کر کے اس کا بازو توڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا۔

    متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ لڑکے نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر میری بیٹی کے بال کاٹ دیے، تشدد کر کے بازو توڑا۔

    والدہ نے کہا کہ میری بیٹی آج پرچے کی تیاری کر رہی تھی، ون فائیو پر کالیں کرنے کے باوجود پولیس نہیں آئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد : سفاک شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز نے فیکٹری ایریا میں لڑکی پر مبینہ تشدد کی خبر نشر کی تھی، مقدمہ فیکٹری ایریا تھانے میں درج کیا گیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے۔

    یاد رہے کہ مارچ میں فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد مشتعل شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی تھی، تشدد کے باعث بیوی کی حالت خراب ہو گئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    بتایا گیا کہ شوہر نے جھگڑے کے بعد پہلے بیوی کو طلاق دی اور پھر قتل کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد تیز دھار آلے سے زبان کاٹ دی۔

  • لاہور: فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    لاہور: فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے فیکٹری ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دو روز قبل اپنے دوست کے ساتھ مل کر داماد سمیت دوافراد کوقتل کیا تھا۔ پولیس نے تلاشی کے دوران ملز مان سے اسلحہ برآمد کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل پسند کی شادی کی رنجش پرکیا گیا، ملزمان نے نکاح خواں اور دیگر افراد کے قتل کی بھی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مغلپورہ میں شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    لاہور: دشمنی کا شاخسانہ، دو سگے بھائی کزن سمیت فائرنگ سے جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 25 فروری کو لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں نامعلوم افراد نے قصاب کی دکان پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔

  • دہشتگرد کو مکان کرائے پر دلوانے والے تین پراپرٹی ڈیلر گرفتار

    دہشتگرد کو مکان کرائے پر دلوانے والے تین پراپرٹی ڈیلر گرفتار

    لاہور : دہشت گردوں کو گھر کرائے پر لے کر دینے والے 3 پراپرٹی ڈیلروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ایلیٹ فورس کا الیکٹریشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا لاہور میں دہشت گردوں کو کرائے پرگھرلے کر دینے والے 3 پراپرٹی ڈیلرگرفتار کر لئے گئے، ایک ملزم ایلیٹ فورس کا الیکٹریشن نکلا گرفتار ملزم اللہ رکھا الیکٹریشن ہے اور سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ڈیلنگ کا کام بھی کرتا ہے۔

    مالک مکان اور دہشت گردوں سے اللہ رکھا نے دس ہزارروپے کمیشن وصول کیا، پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد عظیم عرف فوجی پراپرٹی ڈیلر اللہ رکھا کے پاس آیا۔

    عظیم عرف فوجی نے خود کو وین ڈرائیور بتا کر مکان لینے کا کہا جس کے بعد پراپرٹی ڈیلر اللہ رکھا دہشت گرد کو شفیق نامی پراپرٹی ڈیلر کے پاس لے گیا۔

    دونوں ڈیلروں نے تیسرے ڈیلر ایوب کے ذریعے پندرہ ہزار ماہانہ پر دہشت گرد کو گھر دلوادیا، ڈیلرز کے کہنے پر مالک مکان حفیظ نے گھر عظیم عرف فوجی کو کرائے پر دے دیا۔