Tag: فیکٹری میں آتشزدگی

  • کراچی : فیکٹری میں آتشزدگی ، 6 سے 7 دھماکوں کی آوازیں ، آگ بجھاتے ہوئے 2 فائرفائٹر بیہوش

    کراچی : فیکٹری میں آتشزدگی ، 6 سے 7 دھماکوں کی آوازیں ، آگ بجھاتے ہوئے 2 فائرفائٹر بیہوش

    کراچی : سائٹ سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل پارٹس بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا، آگ بجھانےکے دوران 2 فائرفائٹر بیہوش ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی اور لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے تاہم اب تک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

    فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئیں ہیں، فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے دوران 2 فائر فائٹر بیہوش ہوگئے ہیں۔

    پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہے، عینی شاہد نے بتایا کہ فیکٹری میں6سے 7دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

    سائٹ سپرہائی وے پرآگ لگنے والی فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موٹرسائیکل پارٹس بنائے جاتے تھے، آگ صبح ساڑھے دس بجے لگی، جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ گیا تھا۔

  • لاہور: فیکٹری میں آگ لگ گئی، 7 افراد جاں بحق

    لاہور: فیکٹری میں آگ لگ گئی، 7 افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں آتش زدگی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ امامیہ کالونی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر روانہ کی گئیں، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    حادثہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے باڈی اسپرے کی فیکٹری آگ کا گولہ بن گئی، سلنڈر پھٹنے کے وقت فیکٹری میں مزدور کام کر رہے تھے، تپش سے کمزور چھت بھی گر گئی، جس سے اموات ہوئیں، فائر بریگیڈ نے آگ بجھا دی، ملبے میں دبی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بارش اور تیز ہوا کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، فیکٹری میں باڈی اسپرے تیار کیا جاتا تھا۔

    ٹمبر مارکیٹ میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ، بالائی منزل منہدم

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں لاہور ٹمبر مارکیٹ میں جوتوں کی فیکٹری میں لگی تھی۔

    خیال رہے کہ جوتوں کی فیکٹری میں موجود کیمیکل کے باعث آتش زدگی پر قابو پانا شدید مشکل ہو جاتا ہے، تین سال قبل کراچی کی جوتوں کی ایک فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے میں چلی گئی تھی جس کے باعث پوری فیکٹری ہی منہدم ہو گئی تھی۔

  • کراچی: گبول ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی

    کراچی: گبول ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی

    کراچی: گبول ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی ہے، آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی، شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آتش زدگی شدت اختیار کر گئی ہے، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں قابو پانے میں مصروف ہیں۔

    [bs-quote quote=”آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سعید غنی” author_job=”وزیر بلدیات سندھ”][/bs-quote]

    آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں، آتش زدگی کے باعث فیکٹری میں موجود 2 مزدور معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

    واٹر بورڈ کو تنگ گلیوں کے باعث فائر باؤزرز کو پانی پہنچانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ اب تک 65 ہزار گیلن سے زائد پانی فراہم کیا جا چکا ہے، مزید ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف فائر بریگیڈ کی درخواست پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، ایم ڈی نے ہائیڈرنٹس اور ٹینکرز سیل افسران کو متاثرہ جگہ پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

    واٹر بورڈ کے ایم ڈی نے بتایا کہ فائر باؤزرز کو آگ پر مکمل قابو پانے تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: کمسن بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

    دریں اثنا، وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کی جانب سے بھی فائر بریگیڈ اور واٹربورڈ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سعید غنی نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انھوں نے ہائیڈرنٹس اور ٹینکرز سیل کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری متاثرہ مقام پر پہنچیں، اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

  • کورنگی صنعتی ایریا میں آتشزدگی،فیکٹری خاکستر

    کورنگی صنعتی ایریا میں آتشزدگی،فیکٹری خاکستر

    کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں گتا فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاحال آگ بجھانے میں ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں واقع گتے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی کے ایک سی مے محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری میں پھنسے ملازمین کو باہر نکال کر آگ پر قابوپانے کی کوششیں شروع کردیں ۔

    اسی سے متعلق : کراچی،سائیٹ ایریا میں فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی مہران ٹاون کے قریب واقع فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑی کو اطلاع دی گئی ایک فائر ٹینڈر سمیت فائر برگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیاآتشزدگی کے وقت فیکٹری میں موجود ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھاواقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    یہ بھی پڑھیں : کلفٹن میں آٹھ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

    آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ فائر بریگیڈ عملے کو فیکٹری میں داخلے کے لیے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،اس لیے فیکٹری کی دیواروں کو توڑ کر اندر داخل ہوئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر ہے ہیں تا ہم ابھی تک کامیابی حاصل نہیں‌کر سکے ہیں۔

     

  • نیوکراچی میں گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

    نیوکراچی میں گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

    کراچی : نیوکراچی میں قائم گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکٹر سولہ بی میں قائم دو منزلہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں، فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے ساتھ والی فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اور وہ مکمل طور پر جل گئی۔

    فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے، اس موقع پر محکمہ فائر بریگیڈ کی نااہلی بھی  حسب روایت برقرار رہی۔

    فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کافی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچیں ،گاڑیوں میں پانی نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں، ناقص صورتحال کے باعث آگ بجھانے میں چھ سے آٹھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی سید ارشد وارث کاکہنا تھا کہ نیو کراچی میں لگنے والی آگ کچرہ کنڈی سے فیکٹری میں پھیلی ،فیکٹری میں موجود را میٹریل اور روئی سے آگ ذیادہ شدت میں پھیل گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ نیو کراچی میں کوئی ہائیڈرنٹ موجود نہیں ، پانی سخی حسن کے ہائیڈرنٹ سے منگوایا جارہا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر نیو کرچی کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔