Tag: فیکٹری میں لگی آگ

  • فلپائن: فیکٹری میں آگ، 72افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    فلپائن: فیکٹری میں آگ، 72افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    فلپائن: منیلا میں چپل بنانے کی فیکٹری میں خوفناک آگ نے  72 افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں افراد جھلس کر زخمی ہوگئے اور متعدد لاپتہ ہیں۔

    فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ربڑ کی چپل بنانے کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائرڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے، اب تک اکتیس افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، درجنوں افراد آگ سے بری طرح جھلس کر متاثر ہوئے، جنھیں طبی امداد دی جارہی ہے، کئی کی حالت نازک ہےجبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے، تحقیقات کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔

  • کراچی: سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر90فیصد قابو پالیا گیا

    کراچی: سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر90فیصد قابو پالیا گیا

    کراچی: سائٹ ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر نوے فیصد قابو پالیا گیا ہے جبکہ فیکڑی کا کچھ حصہ اب بھی شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔

    آگ کے دَھکتے شعلوں نے سائٹ ایریا کی فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شعلوں میں گھری ٹیکسٹائل فیکڑی میں گزشتہ شام آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی، جس سے فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا کپڑا، مشینری اور دیگر سامان جل کر راکھ اورعمارت کا بڑا حصہ منہدم بھی ہوگیا ہے۔

    شہر بھر کے فائرٹینڈر رات بھر فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں مصروف رہے اور فیکڑی کے بڑے حصہ میں لگی آگ بجھاکر کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ فیکڑی کا اندونی حصہ اب بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔

    ملبے کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔