Tag: فیکٹری

  • لاہور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے2 افراد جاں بحق

    لاہور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے2 افراد جاں بحق

    لاہور: رائیونڈ روڈ پر نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

    فیکٹری میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ایک مزدور کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    ریسکیوحکام کےمطابق رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی وجہ سے گاڑیوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم متبادل راستے کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

    مزید پڑھیں:لاہور فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث چھت مزدوروں پر گرنے سے3 مزدورجاں بحق ہوگئےتھے۔

  • لاہور:گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق

    لاہور:گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق

    لاہور : صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں راوی روڈ کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں آگ لگنے سے3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کے راوی روڈ پر واقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں علی الصبح شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،فائر بریگیڈ کی جانب سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

    آتشزدگی کےاس واقعے میں تین افراد 20 سالہ جاوید، 40 سالہ جہاں زیب اور 20 سالہ شاہد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے دفتر میں آگ لگنے سےریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کے علاقے شالامار لنک روڈ کے قریب چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے دفتر میں آگ لگنے سے سارا ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

    مزید پڑھیں:فاطمہ میموریل اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں لاہور کے علاقے شادمان میں واقع فاطمہ میموریل اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے 1 گھنٹے کے دوران قابو پالیاتھا۔

    اسپتال میں آگ لگنے کے دوران باحفاظت تمام مریضوں کو اسپتال سےباہر نکال لیا گیاتھااورخوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

  • کراچی : سائٹ ایریا فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی : سائٹ ایریا فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے سائٹ ایریا میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔شہر بھر کے فائر ٹینڈر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

    حادثے کے وقت فیکٹری میں متعدد ملازم کام کر رہے تھے تاہم آگ لگنے کے بعد وہ فوری طور پر عمارت سے باہر نکل آئے۔

    تین منزلہ فیکٹری میں گراؤنڈ فلور پررنگ بنانے کا شعبہ ہے اور فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے بھی آگ کی شدت میں اضافہ ہواہے۔

    واضح رہے کہ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائےگا ۔

  • لاہور فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق

    لاہور فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث چھت مزدوروں پر گرنے سے3 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث فیکٹری کی چھت مزدوروں پر آگری جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 مزدوروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    فیکٹری حادثے کے دو مزدور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد3 ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت صفدر، خضر اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیکٹری میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

    شہبازشریف نے جاں بحق مزدوروں کےلواحقین سےدکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مزدوروں کو بہترین علاج معالجےکی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

  • بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16افراد جاں بحق

    بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16افراد جاں بحق

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی میں 16افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ 70سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے غازی پور کے انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹس فیکٹری کے اندر آگ لگنے سے سولہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 70 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    b-post-1

    بنگلہ دیشی حکام کےمطابق غازی پور کے انڈسٹریل ایریا میں آگ بوائلر پھٹنے سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،دھوئیں کے بادل بھی دور دور تک دکھائی دیے،اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ حکام موقع پر پہنچ گئے۔

    p-post-2

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں16 افراد جاں بحق جبکہ ستر سے زائد زخمی بھی ہوگئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    فیکٹری میں دھماکے کے وقت تقریباََ100افراد کام کر رہے تھے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سال نومبر 2012میں ڈھاکہ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 112ملازمین جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں،گزشتہ سال ڈھاکہ ہی میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے 13افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • لاہور:فیکٹری میں آتشزدگی،2سیکورٹی گارڈزجھلس کرجاں بحق

    لاہور:فیکٹری میں آتشزدگی،2سیکورٹی گارڈزجھلس کرجاں بحق

    لاہور میں گتے اور فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے باعث دو سکیورٹی گارڈز جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لاہور میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میں واقع ایک فیکٹری میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ڈیوٹی پر موجود دوسکیورٹی گارڈز نے ریسکیو کو اطلاع کرنے کے بعد آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران دونوں بری طرح جھلس گئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے عمران نامی سیکیورٹی گارڈ کو جناح ہسپتال جبکہ نذیر نامی سیکیورٹی گارڈ کو جنرل ہسپتال منتقل کیا لیکن دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ہلاک ہونے والے دونوں سکیورٹی گارڈز کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

    آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس ہیٹر کی وجہ سے لگی، پولیس نے کچھ ملازمین کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔

  • فیصل آباد:فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق 15زخمی

    فیصل آباد:فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3مزدور جاں بحق 15زخمی

    فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر قائم گارمنٹس فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے تین مزدور پینتیس سالہ سہیل احمد اور چالیس سالہ ظہور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور زخمی عثمان دوران علاج دم توڑ گیا۔

    زخمی ہونے والے پندرہ مزدوروں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔