Tag: قائد

  • یہ خصوصیات آپ کے لیڈر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں

    یہ خصوصیات آپ کے لیڈر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں

    قائدانہ صلاحتیں قدرت کا تحفہ ہیں جو ہر شخص کو نہیں ملتیں۔ بعض لوگ پیچھے رہ کر خاموشی سے کام کرنا پسند کرتے ہیں اور جب انہیں لیڈ کرنے کا کہا جائے تو وہ گھبرا جاتے ہیں۔

    قائدانہ صلاحیتیں رکھنے والے افراد ہر قسم کے حالات میں اپنے ساتھ موجود لوگوں کے لیے بہترین رہنما ثابت ہوتے ہیں۔

    قائدانہ خصوصیات کچھ تو قدرتی ہوتی ہیں، کچھ تجربوں اور حالات کے باعث پیدا ہوجاتی ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں بھی وہی لوگ کامیاب حکمران ثابت ہوئے جن کے اندر قائدانہ صلاحتیں موجود تھیں اور جنہوں نے مشکل حالات میں اپنی قوم کی رہنمائی کی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی شخص کے اندر موجود یہ خصوصیات اس کے اندر قائدانہ صلاحیتیں موجود ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ آپ بھی ان خصوصیات کو جانیں اور اپنے اندر موجود قائدانہ صلاحیتوں کو پہچانیں۔

    رضا کارانہ خدمات

    ایک قائد کبھی بھی کسی کام کو چھوٹا نہیں سمجھتا۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ اس کے لوگ یا اس کی ٹیم کوئی کام کرنے سے جھجھک رہی ہے تو وہ ہمیشہ آگے بڑھ رضاکارانہ طور پر اس کام کو سر انجام دیتا ہے۔ اس کا یہ عمل اس کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے۔

    سستی اور سہل پسندی سے گریز

    سستی سے کام لینا بعض اوقات کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ایک لیڈر ہمیشہ کاموں کو مکمل کرتا ہے، اور آنے والے وقت کے لیے بھی کئی کام پہلے سے انجام دے دیتا ہے جس کے باعث وہ کئی فائدوں کا حقدار بن جاتا ہے۔

    ابلاغ کرنا

    لیڈر ہمیشہ اپنے وژن اور خیالات کی ابلاغ کرتا ہے۔ اپنے آئیڈیاز کو چھپا کر کر رکھنے والا شخص کبھی بھی لیڈر نہیں بن سکتا کیونکہ نئے اور اچھوتے خیالات کے باعث ٹیم کا ہر شخص انفرادی طور پر بہترین کام کر سکتا ہے اور یہ سب مل کر ہی ایک بہترین ٹیم بناتے ہیں۔

    چیزوں کی فراہمی آسان بنانا

    لیڈر اپنی ٹیم کی مطلوبہ چیزوں کی فوری فراہمی آسان بناتا ہے تاکہ انہیں کام کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

    کامیابی کو تقسیم کرنا

    ایک لیڈر کامیابی کا سہرا اکیلے اپنے سر نہیں لیتا۔ وہ اسے اپنی پوری ٹیم کی کاوش سمجھتا ہے اور ملنے والے فائدوں کو سب میں برابر تقسیم کرتا ہے۔

  • ایم کیو ایم قائدکی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنااللہ

    ایم کیو ایم قائدکی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنااللہ

    فیصل آباد:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد اور ان کے چند ساتھیوں کے لیے اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، اردو بولنے والے محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں مویشی منڈی کے افتتاح کے موقع پر وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہناتھاکہ ماڈل مویشی منڈی کی تعمیر پر 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے،میگا پروجیکٹس کی وجہ سے فیصل آباد پنجاب کادوسرا اورپاکستان کاتیسرا شہر بنےگا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتادیکھتے ہی دھرنے کا سبق شروع کردیاجاتاہے،عمران خان اور طاہر القادری ماضی میں دھرنے کامقصد نہیں بتا سکے،افراتفری اورعدم استحکام چاہنے والوں کا ایجنڈا انہی کو مبارک ہو.

    صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے، یہ بات سب کو سمجھنا ہوگی،پنجاب میں انسداددہشت گردی پر مکمل توجہ ہے.

    راناثنااللہ کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی حکومت جلد قائم ہواور عام آدمی کے مسائل حل ہوسکیں.

    *کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کی گئی جس کے بعد اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کیاتھا،کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ہراساں کیاتھا.