Tag: قائداعظم محمد علی جناح

  • قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

    قائداعظم کے یوم پیدائش پر دن کا آغاز وفاق اور صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے ہوا، بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے،

    بابائے قوم کے 148ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں نماز فجرکے بعد ملکی سلامتی، استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب کے علاوہ دن بھر مزار قائد پر حاضری دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    دوسری جانب پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افواج قائداعظم کے وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد نے ہمارے عوام کو متحد کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی ، قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کیلئے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں ۔

  • یومِ وفات: صدر مملکت اور  وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش

    یومِ وفات: صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نے 76ویں برسی پر قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی انتہائی عقیدت واحترام سےمنائی جارہی ہے۔

    صدرمملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمدعلی جناح کی 76ویں برسی پرپیغام میں کہا کہ قائداعظم کی تعلیمات پر عمل کرکے پاکستان کومضبوط اورخوشحال بناسکتےہیں، ان کی جدوجہد آج بھی پارلیمانی جمہوریت اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مشعل راہ ہے۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایسے وطن کیلئے جدوجہد کی جہاں مسلمان اپنےسیاسی،ثقافتی اورمذہبی حقوق کااستعمال کرسکیں، وہ دوراندیش رہنماتھےجنہوں نےمسلمانوں کوایک جھنڈےتلےمتحد کیا۔

    انھوں نے کہا کہ قوم حق خودارادیت کیلئےقائد کی انتھک جدوجہداورغیرمتزلزل عزم کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ، وہ ایک ایسی ریاست کےخواہاں تھےجہاں تمام شہری قانون کےسامنےبرابرہوں گے، ان کی مضبوط قوت ارادی اورکامیاب وکالت سےہندوستان کی تقسیم ایک حقیقت بنی۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج ہم قائد کی کوششوں کااعتراف کرتےہیں اور ان کےنظریات کیلئےخودکووقف کرتےہیں، وہ جمہوریت اورسماجی واقتصادی انصاف کےاسلامی اصولوں پرمبنی پاکستان کےخواہاں تھے ، ہمیں اپنے ملک کی ترقی کیلئے اتحاد، ایمان اورنظم وضبط کےاصولوں کومشعل راہ بنانےکی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی بانی پاکستان کے 76ویں یوم وفات پرپیغام میں کہا کہ قوم آج بابائے قوم کا یوم وفات انتہائی عقیدت واحترام کےساتھ منارہی ہے، تاریخ میں بابائے قوم کا نام ہمیشہ صاحب بصیرت اور نامور سیاستدان کے طور پر لیا جائے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی پاکستان،جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کیلئے قائداعظم کی غیرمتزلزل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے، تحریک کی کامیابی بابائےقوم کی سیاسی سوچ کی وسعت اور دور اندیش قیادت کاعملی ثبوت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قائداعظم نےایمان،اتحاد اورتنظیم کےدیرینہ اصولوں پرزوردیا، پاکستان کی طاقت ان اصولوں کی روشنی میں حسین ثقافتی تصادات اورجامعیت میں پنہاں ہے، ہمیں نظریاتی اساس کےتحت عصری چیلنجزکوایک عظیم قوم کی طرح مسخرکرناہے۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ دیانت،محنت اورحب الوطنی کاعملی نمونہ تھے، ہم نےاپنی آئندہ نسلوں میں ان شاندار اقدار کو پیدا کرنا ہے، بانی پاکستان کےنظریات کےمطابق آج ہم انتھک محنت کرنےکےعہدکی تجدید کرتے ہیں۔

  • بابائےقوم کی برسی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

    بابائےقوم کی برسی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی : بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم وفات پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ توفیق دے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بناسکیں جبکہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی کیلئےدن رات محنت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی ِپاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ستر ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ ریونیو دینے والا صوبہ ہے، قائد کے مزار پر عہد کرتے ہیں کہ زیر تعمیر منصوبے مکمل کریں گے، پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر صوبے کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کا نمائندہ ہوں،صوبے کی بہتری کیلئے جو تعاون درکار ہوا دیں گے، میں اپنے بھائی کوٹکٹ دلانے کیلئے کوشاں نہیں ہوں، میرا بھائی پارٹی کا ممبر ہے، ٹکٹ دینے نہ دینے کا فیصلہ پارٹی کریں گی۔

    عمران اسماعیل نے کہا صوبہ سندھ کی ترقی کیلئےدن رات محنت کریں گے، دیامر اور بھاشا ڈیم ضرور بنے گا اورتمام صوبے اسے سپورٹ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہے، ڈیم بنانے کیلئے وفاق کے ساتھ تعاون کریں، 5 ہزار کے قریب چین اور 2 ہزار ڈیم بھارت میں ہیں۔

    اللہ توفیق دےکہ صوبےکوامن کاگہوارہ بناسکیں،وزیر اعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی برسی پرانہیں خراج تحسین پیش کرنےآیاہوں، اللہ توفیق دےکہ صوبےکوامن کاگہوارہ بناسکیں، صوبے کو لوگوں کو تمام سہولتیں دینے کے لئے کوشش کریں گے۔

    سانحہ بلدیہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سانحہ بلدیہ انسانیت کے ساتھ ظلم تھا،تحقیقات میں پیشرفت ہورہی ہے،تحقیقات کیلئےمختلف جےآئی ٹیز بنی ہیں، سانحہ بلدیہ کے کافی ملزمان کی شناخت ہوچکی، مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو سزا ملنی چاہئے۔

    مراد علی شاہ نے کہا اسٹریٹ کرائم میں نگراں حکومت کے دوران اضافہ ہوا، جرائم میں کمی کرنے کے بجائے پولیسنگ پر زیادہ زور دیا گیا، پولیس افسران کے تبادلے کئے گئے، جس کیلئے ایک نظام ہوتا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کسی ادارےکی وجہ سے پڑا ہوا ہے، جیسے دہشت گردی کا مسئلہ حل کیا، ویسے ہی اسٹریٹ کرائم بھی ختم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم متفقہ قانون پاس ہوا، اسے واپس نہیں ہونے دیں گے، آئین کےتحت چلیں گے اور آئین اور قانو ن کااحترام کرتے ہیں، اس کے خلاف اقدام پرمزاحمت کریں گے، صوبائی مختاری کو متاثر کیا گیا تو اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا قائداعظم کےویژن کو آگے بڑھائیں گے، دیامر اور بھاشا ڈیم پیپلزپارٹی دور میں منظور ہوا، اگلی حکومت نے آگے بڑھایا، دونوں ڈیموں سے متعلق تکنیکی گراؤنڈ پر کچھ تحفظات ہیں، کسی کو مار کر ہم کوئی پراجیکٹ نہیں بنا سکتے، ڈیم ضرور بنائیں لیکن ماحولیاتی اثرات کو سامنے رکھنا ہوگا۔

  • قائداعظم محمد علی جناح کی نایاب اور یادگار تصاویر

    قائداعظم محمد علی جناح کی نایاب اور یادگار تصاویر

    کراچی :  قائداعظم محمدعلی جناح کا آج یوم ولادت منایا جارہا ہے ،  قائد اعظم 25 دسمبر ، 1876. کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں کو پاکستان کا بانی کہا جاتا ہے، وہ ایک ممتاز وکیل ، سیاست دان اور مدبر تھے۔

    قائد اعظم کی قیادت میں برِّصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

    قائد اعظم نے 11ستمبر ، 1948 کو زیارت بلوچستان میں وفات پائی اور کراچی میں دفنایا گیا۔

    بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی پاکستان کی آزادی سے قبل اور بعد میں لی گئی چند خوبصورت اور نایاب تصاویر یہ ہیں۔

    قائداعظم کی جوانی کی تصویر

    قائداعظم اپنے خاندانی لباس میں

    az2

    azam

     قائداعظم اپنی فیملی کے ساتھ

    قائداعظم بہن فاطمہ جناح اور بیٹی دینا کے ساتھ

    قائداعظم بطور مجسٹریٹ

    12

    aza03

    قائداعظم سکے دیکھتے ہوئے

    a2

    قائداعظم اسنوکر کھیلتے ہوئے

    azamm

    قائداعظم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے

    قائد اعظم اور بہاولپور کے نواب

    zz1

    قائداعظم سندھ آل مسلم لیگ الیکشن کمیٹی ممبر کے ساتھ

    قائداعظم اور لیاقت علی خان

    قائد اعظم خیبر ایجنسی میں قبائلیوں سے روٹی کا ایک ٹکڑا وصول کرتے ہوئے

    قائداعظم عید کی نماز میں

    قائداعظم کا  آل مسلم لیگ کونسل سے خطاب

    قائداعظم گورنر جنرل کا حلف اٹھاتے ہوئے

    قائداعظم کا بطور گورنر جنرل پہلا دن

    قائداعظم محمد علی جناح کی کار

    azam-07

    قائداعظم محمد علی جناح اپنے دوستوں کے ساتھ

    قائداعظم محمد علی جناح 14 اگست 1947 کو سلامی پیش کرتے ہوئے

    قائداعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کی یادگار تصویر

    قائداعظم کی ہنستے ہوئے یادگار تصویر

    قائداعظم کی جانوروں سے محبت

    bench

    قائداعظم ڈیلی ڈان انگلش نیوز پیپرز پڑھتے ہوئے

    قائداعظم آرام کرتے ہوئے

    قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح ممبئی میں

     قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک نایاب تصویر، 1940

    قائداعظم کی پاکستان آمد

    قائداعظم کو گارڈ آف انر پیش کیا جارہا ہے، 14اگسست 1947 ،کراچی

    قائداعظم اور گاندھی

    z123

    z2

    قائد اعظم محمد علی جناح اور جواہر لال نہرو

    قائداعظم مسلم لیگ لیڈرز کے ساتھ، 1936 شملہ

    قائداعظم کی اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں آمد

    قائداعظم اور بھارتی لیڈر ہیتھرو ایئرپورٹ پر، 6 دسمبر 1946

    قائداعظم کے ماونٹ بیٹن کے ساتھ مذاکرات

    قائداعظم جنگی نامہ نگاروں کے ساتھ ، 1942 ممبئی

    قائداعظم لوئس ماؤنٹ بیٹن اور انکی اہلیہ کے ساتھ

    a02

    قائداعظم سر عبد اللہ ہارون کے گھر

    قائداعظم کابینہ مشن کے ساتھ

    قائداعظم اور محترمہ فاطمہ جناح اپنے دوستوں کے ساتھ

    قائداعظم کا اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب، 01 جولائی1948

    00قائد اعظم کی نماز جنازہ سے کچھ وقت پہلے لی گئی تصویر

     قائداعظم کی تدفین کا مرحلہ

    قائداعظم کے انتقال کی خبر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قومی ہیروز کو پاک فوج کاسلام ! 3شخصیات کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    قومی ہیروز کو پاک فوج کاسلام ! 3شخصیات کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

    کراچی: پاکستان میں انسانیت کومتعارف کرانے والے عظیم بے مثال انسان عبدالستار ایدھی کو پورے فوجی اعزاز میں انیس توپوں کے ساتھ سپردخاک کردیا ۔

    ملکی تاریخ میں اس سے پہلے صرف تین شخصیات کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی، قومی پرچم میں لپٹے جسد خاکی کو پاک بحریہ کے سیکیورٹی حصار میں گن کیرج وہیکل پر میٹھا در سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔

    4

    نیشنل اسٹیڈیم میں درویش صفت ایدھی صاحب کے جسد خاکی کو آرمی کے جوان پورے اعزاز کے ساتھ جنازے کے مقام پر لائے، جہاں مولانا احمد خان نیازی کی امامت میں جنازہ پڑھایاگیا۔

    تینوں مسلح افواج کےسربراہان نے عبدالستار ایدھی کو سلامی پیش کی، پاک فوج کے مسلح جوانوں نےقوم کے محسن کو توپوں کی سلامی میں رخصت کیا، انسانیت کے خادم عبدالستار ایدھی تیسرے پاکستانی ہیں جنھیں پاک فوج نے سلامی دی اور مکمل اعزاز کے ساتھ لحد میں اتارا۔

    5

    سب سے پہلے بابائے قوم محمد علی جناح کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی، قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کی وہ پہلی شخصیت تھے جن کی میت گن کیرج وہیکل پر لائی گئی تھی، بابائے قوم کاجسد خاکی لحد میں اتارتے وقت پاک فوج نےگارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔

    3

    دوسری مرتبہ یہ اعزاز پاک فوج کے سربراہ جنرل ضیاء الحق کونصیب ہوا، انہیں بھی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا تھا۔

    1

    عبدالستارایدھی تیسرے پاکستانی ہیں جنھیں پاک فوج نے سلامی دی اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ لحد میں اتارا گیا۔

    6

    عسکری روایات کے مطابق فوجی اعزاز کے طور پر جنازے کو گن کیرج وہیکل پر لایا جاتا ہے، یہ روایت برطانیہ کے شاہی توپ خانے نے قائم کی تھی، برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ کا تابوت بھی گن کیرج وہیکل پر ہی لایا گیا تھا۔

    2

     

    عموماً یہ اعزاز ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو اپنی وفات کے وقت سربراہ مملکت ہو، تاہم عبدالستار ایدھی کو سربراہ مملکت نہ ہونے کے باوجود یہ اعزاز دیا گیا۔

    گن کیرج وہیکل

    7

     

  • کراچی:مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    کراچی:مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    برصغیر کے مسلمانوں کے میرکارواں بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

    بابائے قوم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم بٹ نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    بابائے قوم کے یوم ولادت کی تقریبات کا آغاز صبح کراچی میں مزار پر گارڈز کی تبدیلی سے ہوا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

    اس سے قبل مزار قائد پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پاک فوج کے جوانوں نے فوجی بینڈ کی مختلف دھنوں پر پریڈ کا مظاہرہ بھی کیا۔

    کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم بٹ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اس کے بعد مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مزار پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔