Tag: قائدالطاف حسین

  • سکھر: ڈاکٹر خالد محمود سومرو قاتلانہ حملے میں جاں بحق، الطاف حسین کی مذمت

    سکھر: ڈاکٹر خالد محمود سومرو قاتلانہ حملے میں جاں بحق، الطاف حسین کی مذمت

    سکھر: جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما خالد محمودسومرو نمازفجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو نامعلوم کار سواروں نے افراد نے ان پر گولیاں برسادیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ خالدمحمودسومرو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔

    ان کے جسد خاکی کوسکھر میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سےاسے لاڑکانہ منتقل کیا جائیگا۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے خالدمحمودسومرو گزشتہ روز جےیوآئی کے کنونشن میں شرکت کیلئے سکھر آئے تھے۔ خالد محمود سابق سینیٹر اور جے یو آئی کے سندھ کے سیکٹری جنرل تھے۔

    ادھر متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سکھرکے علاقے کھوسہ گوٹھ میں جمعیت علمائے اسلام (ف)سندھ کے سیکریٹری جنرل خالدمحمود کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعے کوسندھ کے حالات خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الطا ف حسین نے خالدمحمودکے تمام سوگوارلواحقین،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن اورجے یوآئی کی قیادت و ایک ایک کارکن سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے۔

    الطا ف حسین  نے وزیراعظم، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھرمیں جے یوآئی (ف)سندھ کے سیکریٹری جنرل خالدمحمودکے بہیمانہ قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے سندھ کے خلاف سازش کوبے نقاب کیا جائے۔

  • اکھاڑ پچھاڑ کی سیاست کےعادی ہوچکے ہیں، الطاف حسین

    اکھاڑ پچھاڑ کی سیاست کےعادی ہوچکے ہیں، الطاف حسین

    لندن :ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ اکھاڑ پچھاڑ کی سیاست کو ترک کرنا پڑے گا،  معاشرے میں امن کے لیے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےکہا کہ آپس کے جھگڑے ختم کر دیں تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اکھاڑ پچھاڑ کی سیاست کے عادی ہوچکے ہیں جبکہ مسائل کے خاتمے کے لیے ہم آہنگی ضروری ہے۔

    الطاف حسین کا اسلام آباد میں کتاب فلسفۂ محبت کے انگریزی ایڈیشن کی رونمائی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ محبت کا رشتہ رنگ، نسل، خون اور تمام ناتوں پر محیط ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرپشن سے نفرتیں جنم لیتی ہیں، تقریب سے خالد مقبول صدیقی،فاروق ستار،اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ ارکان پارلیمنٹ ، سفارت کاروں ا ور دانش وروں کے علاوہ دیگر مکتبۂ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

  • قائدالطاف حسین کی پشاور بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    قائدالطاف حسین کی پشاور بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت خاتون اور بچے کی شہادت اور متعدد سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بد ترین کارروائی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد انشاء اللہ تعالیٰ آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں جلد اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے ۔

    انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکار ، خاتون اور بچے کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

    الطاف حسین نے وفاقی اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ  پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے ان کا جلد از جلد قلع قمع کرکے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجا ت دلائی جائے۔