Tag: قائدحزب اختلاف

  • الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرزچھپائی سے متعلق بیان تبدیل

    الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرزچھپائی سے متعلق بیان تبدیل

    اسلام آباد: عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز کے بار ے میں الیکشن کمیشن نے ایک نیا یو ٹرن لے لیا اورتصدیق کی ہے کہ عام انتخابات میں 93 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی تصدیق کر دی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں جو تفصیلات پیش کی گئیں ان میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے لئے اٹھارہ کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے اب یہ کہا جارہا ہے کہ 93 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز کے ساتھ کل اٹھارہ کروڑ سترہ لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

    ڈی جی الیکشن مسعود ملک کا کہنا ہے کہ یہ اضافی بیلٹ پیپرز نہیں بلکہ ضرورت کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد عام انتخابات میں دھاندلی نہیں تھا اور یہ فنی ضرورت تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 1997 عام انتخابات میں 83 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے۔2002 میں 94لاکھ بیلٹ پیپرز‘2008 میں 90 لاکھ جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں 93لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

    پا کستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طر ف سے پہلے آٹھ لاکھ بعد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی الزام عائد کیاگیا بعد میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے پچپن لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کا دعویٰ کیا جبکہ گزشتہ روز کے جلسہ میں عمران خان نے الیکشن کمیشن پر 70لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کا الزام عائد کیا تھا۔

  • سپریم کورٹ: چیف الیکشن کمیشن کی تقرری، حکومت کو مزید وقت دینے سے انکار

    سپریم کورٹ: چیف الیکشن کمیشن کی تقرری، حکومت کو مزید وقت دینے سے انکار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے حکومت کو مزید مہلت دینے سے انکارکردیا ہے۔

    سپریم کورٹ کی تیسری ڈیڈ لائن ختم ہونے پر بھی چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر تقرر کے حوالے سے سپریم کورٹ نے حکومت کو مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر تقرری کیس کی سماعت یکم دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر تک اگر چیف الیکشن کمشنر تقرری نہیں ہوئی تو وزیراعظم اور اپوزیشن کو نوٹسز جاری کرسکتے ہیں، اس حوالے سے مذید مہلت نہیں دی جائے گی۔

    اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وزیراعظم اور قائدحزب اختلاف ایک ہی نام پرمتفق تھے، لیکن ایک سیاسی جماعت نے عوامی جلسے میں نام پراعتراض اٹھایا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ نام پراعتراض اٹھانے کے بعدمتعلقہ شخصیت نے چیف الیکشن کمشنربننےسےمعذرت کرلی ہے۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ چندروزکی مہلت دی جائے معاملہ حل کرلیاجائےگا۔

  • فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دارہے، خورشید شاہ

    فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دارہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں امپائر کی انگلی اٹھنے کے بیان  کا نوٹس لیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نےکہا کہ افواج پاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی، آرمی چیف کا شکرگزار ہوں،امپائر کی انگلی اٹھنے کے بیان کا نوٹس لیا فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دارہے۔

    انہوں کا کہنا تھا کہ ہم بات چیت میں ایسی کوئی بات نہیں مانیں گے جو خلاف آئین ہو، اسلام آباد میں لوگ پریشان ہیں،امن قائم کرناحکومت کا کام ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں ماتم ہے اور دھرنے والے خوشیاں منارہے ہیں، دھرنے والوں سے بات چیت کرنا حکومت کا کام ہے، سیلاب پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، قومی اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے۔

  • آرمی چیف، فوج کوسیاست میں ملوث کرنےکانوٹس لیں، خورشید شاہ

    آرمی چیف، فوج کوسیاست میں ملوث کرنےکانوٹس لیں، خورشید شاہ

    پشاور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پشاور چرچ میں ہو نیوالے اندوہناک حا دثے میں جاں بحق افراد کے ورثا میں حکومت سندھ کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کئے۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحا ل پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ آئین اور جمہوریت کی جنگ ہے،جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی نے قربانیاں دیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ٹکرانے کامطلب ہے کہ آپ عوام سے لڑرہے ہیں، ہم وزیراعظم نہیں پارلیمنٹ کی جنگ لڑرہے ہیں، وزیراعظم کو نکالنے کا آئین میں طریقہ کار موجود ہے، ورائٹی پروگرام، ناچ گانےاورقوالی سے وزیراعظم کونہیں نکالاجاسکتا۔

    انہوں نے آرمی چیف سےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی مداخلت کاغلط تاثردینے والوں کانوٹس لیاجائے،ہم پارلیمنٹ بچاناچاہتےہیں وزیراعظم  کونہیں۔

  • عمران خان اپنی ضد چھوڑکرمعقول بات کریں،خورشید شاہ

    عمران خان اپنی ضد چھوڑکرمعقول بات کریں،خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نےکہا ہےکہ سیاسی جماعتیں حکومت اور عمران خان کی ضامن بننےکیلئے تیارہیں۔

    خورشیدشاہ کاکہناہے کہ عمران خان ضد اور انا چھوڑ کر معقول بات کریں ۔ اگر کمیشن نے فیصلہ کردیا ہے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

    جس کے بعد وزیراعظم کا جانا اخلاقی اورآئینی تقاضا ہوگا، خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شاہ محمود کو اسمبلی میں بھیجنا پارلیمنٹ کی جیت ہے۔ حکومت بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی سے متعلق الزامات پر مثبت رویہ اختیار کرے۔