Tag: قائدِ حزب اختلاف

  • پیٹرول بحران گورننس کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

    پیٹرول بحران گورننس کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پیٹرول بحران گورننس کی ناکامی ہے، ہمارے دور میں پیٹرول مہنگا اور بجلی سستی تھی، آج پیٹرول سستا اور بجلی مہنگی ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، پٹرولیم بحران کو گورننس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزارتِ خزانہ نے ٹیکس ریلیز نہ کیا جس سے بحران بڑھا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ چار بیوروکریٹس کو نکال کر حکومت بحران کی ذمہ داری سے لاتعلق نہیں ہو سکتی، قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل اور بجلی کی قیمت سات روپے نوے پیسے فی یونٹ تھی۔

    انھوں نے کہا کہ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پیتالیس ڈالر فی بیرل تک گرنے کے باوجود بجلی کی قیمت تیرہ روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے۔

  • پیٹرول کا بحران : اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا

    پیٹرول کا بحران : اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا

    اسلام آباد: پنجاب میں پیٹرول کے بحران پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

    قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پیٹرولیم بحران پر ان کی باتوں پر حکومت نے توجہ نہیں دی، حکومت آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہے لیکن اپوزیشن سب اچھا ہے نہیں کہے گی، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والوں  نے پیٹرول ہی ختم کردیا، عام آدمی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

    تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے پیٹرول بحران پر قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ پیٹرولیم کے معاملے پر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکیوزیشن جمع کروادی ہے، اراکین کا کہنا ہے کہ پیٹرول بحران سنگین مسئلہ ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس عوامی مسئلے پر فوری بحث کرائی جائے۔ تیل کے بحران پر حکومت ایک دو دن میں اسمبلی اجلاس بلائے۔

    سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول قلت کا موجودہ بحران مصنوعی قلت ہے۔

    سابق وزیرِاعلی پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے پیٹرول کا بحران ن لیگ کی حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے۔

  • فوجی عدالتوں کو زہر کا گھونٹ پی کر تسلیم کیا ہے، خورشید شاہ

    فوجی عدالتوں کو زہر کا گھونٹ پی کر تسلیم کیا ہے، خورشید شاہ

    سکھر : خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے حوالے سے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے عوام کا ساتھ ضروری ہے۔

    سکھر آئی بی اے میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے قائد حزب اختلا ف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ زہر کا گھونٹ پی کر فوجی عدالتوں کو تسلیم کیا ہے زرداری صاحب نے بھی کہا ہے کہ فوجی عدالتیں انتقامی لاءنہ بن جائیں۔

     ، انھوں نے بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر 283میل اور فی میل اساتذہ کو اپوائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے گئے ہیں امید ہے کہ وہ اپنی فرض بخوبی انجام دیں گے۔

     ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کبھی بھی پالیسی اناﺅسمنٹ نہیں ہوتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پبلک کی سپورٹ لازمی ہے دہشت گروں کو کس طریقے سے روکا جائے اس کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ بلے تو ملک میں بہت ہیں اور پرویز مشرف کو چاہئے کہ وہ کھل کر میدان میں آئیں۔

  • خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو خط،تعلیم اورصحت پر چارٹر کا مطالبہ

    خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو خط،تعلیم اورصحت پر چارٹر کا مطالبہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں تعلیم اورصحت کے شعبوں کیلئے چارٹرپر دستخط کی تجویز دی گئی ۔

    خورشید کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ یہ چارٹر میثاق جمہوریت کی طرزپرہوناچاہیے، وزیر اعظم نواز شریف نے خورشید شاہ کو جوابی خط میں کہا ہے کہ حکومت ایسے کسی بھی چارٹر کے لیے تیار ہے، حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم نے اپنے خط میں خورشید شاہ سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے ۔

  • خورشید شاہ نے تحریک انصاف سے معافی کا مطالبہ کردیا

    خورشید شاہ نے تحریک انصاف سے معافی کا مطالبہ کردیا

        اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں یہودی سازش فروغ پارہی ہے اور لندن میں کشمیری اجتماع پر حملہ اسی سازش کا حصہ ہے۔

    قومی اسمبلی میں اپنے خطا ب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی جماعت جس نے لندن میں مظا ہرے کے دوران گڑ بڑ اور حملہ کیا وہ اپنے اس عمل پر معذرت کرے۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کی کا رروائیاں اور طرز عمل جا ری رہا تو پھر اس عمل کی ذمہ دار سیاسی جماعت کو اپنے جلسوں میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست کے فروغ کے بجائے دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کا انتظار کیا جائے۔

  • خورشید شاہ نے شیخ رشید کو سیاسی یتیم قرار دیدیا

    خورشید شاہ نے شیخ رشید کو سیاسی یتیم قرار دیدیا

    سکھر: قائدِ حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سیاسی یتیم ہیں، وہ کبھی دھرنےمیں اور کبھی کسی کے جلسےمیں ہوتےہیں۔

    سکھرائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے شیخ رشید کی پیپلزپارٹی پر تنقید پر انہیں سیاسی یتیم قرار دیدیا، خورشید شاہ نے بھارت سے متعلق ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کے بیان کو ملکی سالمیت کے لیے خطرناک قراردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر سات لاکھ بھارتی فوج آسکتی ہے تومحب وطن پاکستانیوں کی فوج بہت بڑی ہے۔

  • خورشیدشاہ کانوازشریف کومڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ

    خورشیدشاہ کانوازشریف کومڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے نوازشریف کو مستعفی ہوکر مڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیرِاعظم نوازشریف اورحکومت مخالف اتحاد کو مشورے دے ڈالے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نظام کیلئے بہتر ہوگا کہ نوازشریف خود مستعفی ہوکر مڈٹرم الیکشن کا اعلان کردیں۔

    قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے کہا کہ دونوں قائدین ایسے حالات پیدا کریں کہ نوازشریف مڈٹرم کی طرف جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈنڈے سے نہ کوئی بات منوائی جاسکتی ہے نہ کوئی جاسکتا ہے، اپوزیشن لیڈرکا کہناتھا کہ ڈنڈے کے زور پر استعفیٰ لینے سے نوازشریف مظلوم بن جائیں گے۔