Tag: قائد آباد

  • کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی،7 سالہ لاپتہ بچی مل گئی

    کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی،7 سالہ لاپتہ بچی مل گئی

    کراچی(18 جولائی 2025): قائد آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ مقدس مریم کو والدین سے ملوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ مقدس مریم کو والدین سے ملو ادیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقدس مریم گھر سے نکل کر لاپتہ ہو گئی تھی، والد نے گمشدگی رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مسلم آباد کالونی سے بچی کو تلاش کیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچی کو والدین کے حوالےکردیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے سعید آباد سے 7 ماہ قبل اغوا کیے جانے والے 4 سالہ بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے اغوا کار گروہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا تھا کہ 7 ماہ قبل سعید آباد سے 4 سالہ حسین  کو اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ سعید آباد تھانہ میں درج ہے اور کیس کی تفتیش فروری میں ایس آئی یو کو منتقل کی گئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کڑی محنت اور حکمت عملی سے سعید آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر مغوی بچے حسین کو بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-timely-action-suspects-flee/

  • غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا

    غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا

    کراچی : قائد آباد میں شہری کو غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس افسر نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے 2 بچوں سے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، لانڈھی شیرپاؤ کالونی فائرنگ کیس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صفدر، مزمل کلیم اور شاہد کلیم شامل ہیں، پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم صفدر سچل تھانے میں اے ایس آئی تعینات ہے، جبکہ سارن نامی شخص غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے کر چلا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سارن نے پڑوسی کو اپنی غلطی کا بتایا اور اسے موٹر سائیکل واپس کردی،
    اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوا، علاقہ مکینوں نے دونوں میں صلح کرادی۔

    صفدر کو رشتہ داروں کے جھگڑے کا پتہ چلا تو وہ بھی مسلح ہوکر جائے وقوعہ پر پہنچا، صفدر کی فائرنگ سے12سالہ فواد،5سالہ عائشہ اور 30 سالہ شرافت زخمی ہوئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

  • کراچی : آن لائن ٹیکسی چھیننے والا ملزم مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

    کراچی : آن لائن ٹیکسی چھیننے والا ملزم مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

    کراچی : سہراب گوٹھ سے آن لائن ٹیکسی بک کرنے کے بعد اسلحہ کے زور پر کار چھیننے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس میں پولیس نے ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم شاہجہان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے سہراب گوٹھ سے آن لائن ٹیکسی بک کرائی تھی۔

    ملزمان نے قائد آباد کے قریب ڈرائیور کو اسلحہ دکھا کر کار سے اتار دیا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور  نے قریب ہی موجود پولیس موبائل کو اطلاع دی۔

    پولیس نے ملزمان کاتعاقب کیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، مقابلے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی میں دو علاقوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ چوتھے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تھی، پہلا مقابلہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، چوتھا گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکو تیموریہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، کیفے پیالہ سے ہی پولیس اہلکار ملزمان کے پیچھے لگے ہوئے تھے اور کئی کلومیٹر دور خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

    دوسری جانب نیو ایم اے جناح روڈ پر قائم پردہ پارک کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • گھر سے نکلنے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی

    گھر سے نکلنے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں نوجوان نے مبینہ طور پر پستول سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق قائد آباد میں ایک افسوس ناک واقعے میں مزمل نامی ایک نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا، معلوم ہوا کہ والدین نے اسے جھگڑے کے بعد گھر سے نکلنے نہیں دیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوان مزمل کا جالندھر گراؤنڈ میں لڑکوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، جس کے بعد گھر والوں نے مزمل کو گھر سے باہر جانے سے روک دیا۔


    میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا میئر کراچی چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ گورنر سندھ


    مزمل نے طیش میں آ کر گھر والوں سے پستول لی اور کمرے میں جا کر خود کو گولی مار لی، واقعے کے بعد مزمل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اسپتال میں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

  • کراچی:‌ کم عمر لڑکے نے ماں‌ بیٹے کا بے دردی سے قتل کیوں‌ کیا؟ سنسنی خیز انکشاف

    کراچی:‌ کم عمر لڑکے نے ماں‌ بیٹے کا بے دردی سے قتل کیوں‌ کیا؟ سنسنی خیز انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں ایک بیوہ خاتون اور ان کے بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد، گوشت گلی میں گزشتہ ماہ بیوہ خاتون اور ان کے 2 سالہ بیٹے کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خلد آباد میں چھاپا مارا گیا۔

    تفتیشی پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم عبدالحفیظ کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس کا ساتھی رافع فرار ہو گیا، ملزم عبدالحفیظ کو مقتولہ کے موبائل فون کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    تفتیشی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ فرار ملزم رافع کم عمر اور مقتولہ کے شوہر کے دوست کا بیٹا ہے، ملزم رافع مقتولہ کے گھر میں پیسے دیکھ کر لالچ میں آ گیا تھا، وہ بہانے سے گھر پر آیا اور پھر ساتھی عبدالحفیظ کو بھی بلا لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا اور پھر بچے کو بھی پانی کے ٹینک میں ڈبو کر مار دیا، واردات کے بعد ملزمان گھر سے رقم، سونا اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نشے کے عادی ہیں، جب کہ ملزم رافع کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کمپنی سے بڑی مقدار میں اسلحہ چوری کیس کی تفتیش رک گئی

    کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کمپنی سے بڑی مقدار میں اسلحہ چوری کیس کی تفتیش رک گئی

    کراچی: شہر قائد میں ایک سیکیورٹی گارڈ کمپنی سے بڑی مقدار میں اسلحہ چوری کیس کی تفتیش رک گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد سے سیکیورٹی گارڈ کمپنی سے اسلحے کی چوری کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کو بریک لگ گیا ہے، تفتیشی حکام معلوم نہیں کر سکے ہیں کہ اسلحہ کس نے چوری کیا؟

    تفیشی حکام اسلحہ تلاش کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں، یہ واردات 20 روز قبل قائد آباد میں ہوئی تھی، جس میں نامعلوم افراد پولیس یونیفارم میں آ کر واردات کر گئے تھے۔

    نامعلوم افراد کمپنی کے دفتر سے 114 شاٹ گن، اور 40 تیس بور پستول چوری کر کے لے گئے تھے، انھوں نے سیکیورٹی گارڈ کی وردیاں بھی چوری کیں۔

    ویڈیو: کھیر ہاؤس میں گاہک بن کر داخل ہونے والے لٹیروں نے دکان لوٹ لی

    واردات کے بعد حکام بالا نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو خصوصی احکامات دیے تھے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام کی جانب سے اس کیس پر کام نہیں کیا جا رہا ہے۔

  • گھر سے روٹی لینے نکلنے والے بچے کے ساتھ دردناک واقعہ، لاش لائبریری سے برآمد

    گھر سے روٹی لینے نکلنے والے بچے کے ساتھ دردناک واقعہ، لاش لائبریری سے برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد، عمر ماروی گوٹھ میں روٹی لینے کے لیے گھر سے نکلنے والے 8 سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد سے 8 سال کے بچے کی لاش ملی ہے، والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گھر سے روٹی لینے کے لیے نکلا تھا۔

    والد نے بتایا کہ ہمارا بچہ واپس نہیں آیا تو ہم نے ڈھونڈنا شروع کیا، پھر لائبریری سے اس کی لاش ملی، وزیر اعلیٰ سندھ سےگزارش ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف تھانے کی حدود عمر ماروی گوٹھ میں بچے کی لاش ملی، جس کی شناخت شاکر حسین کے نام سے ہوئی ہے، بچے کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے، شک کی بنیاد پر کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ایم ایل او ڈاکٹر کامران نے پوسٹ مارٹم کے بعد تصدیق کر دی ہے کہ 8 سال کے بچے شاکر کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    ایم ایل او نے بتایا کہ بچے کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر جان سے مارا گیا، ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ بچے کو قتل کرنے سے پہلے گلا دبانے کی کوشش کی گئی، نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوائے جائیں گے۔

  • کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا

    کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے کے لیے پولیس اہلکار کو گولی چلائی کتا مر گیا لیکن گولی واپس ہوکر بچی کو لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئی۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ زخمی بچی دعا فاطمہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق کتے نے بچوں پر حملہ کیا تو اہلکار نے کتے پر فائرنگ کی، زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    علاقہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ایس ایس پی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملوث پولیس اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: سندھ پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ جاں بحق

    بچی دعا فاطمہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی، اچانک فائر کی آواز آئی اور بچی گر گئی، دعا کو قریبی اسپتال لے کر گئے تو جناح اسپتال بھیج دیا گیا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایکسرے میں معلوم ہوا کہ 3 سالہ دعا فاطمہ کو گولی لگی ہے، اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بچی کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم نے خود پولیس اہلکار کو فائرنگ کرتے نہیں دیکھا ہے، اہل محلہ نے بتایا کہ گلی میں ریڑھی کے نیچے کتا بیٹھا تھا، گلی سے گزرنے والے اہلکار نے کتے پر فائرنگ کی۔

  • کراچی: قائد آباد دھماکےمیں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا

    کراچی: قائد آباد دھماکےمیں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے قائد آباد میں ہونے والے دھماکے میں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ٹفن میں موجود دیسی ساختہ بم کا وزن 2 کلو تھا، تفتیشی ٹیمیں آج پھر جائے وقوعہ کا دورہ کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق رات گئے تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے تھے، جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا۔

    کراچی: قائد آباد میں دھماکا، دو افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 16 نومبرکو کراچی کے علاقے قائد آباد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے رمضان کی لاش جھنگ روانہ کردی گئی۔

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں دھماکا، 2 افراد زخمی

    یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکا نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دکان میں ہوا تھا۔

  • قائد آباد: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، دو اہلکارشہید

    قائد آباد: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، دو اہلکارشہید

    کراچی:قائد آباد میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ، دواہلکار شہید پندرہ زخمی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکار ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار ہوگئے۔

    قائد آباد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ  (ایس ایس یو) کی وین کے قریب بم دھماکہ سے دو اہلکار شہید اورپندرہ زخمی ہوگئے، مذکورہ بم قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، زخمیوں کوفوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

    جن میں سےمتعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مذکورہ وین میں پچاس سے زائد اہلکار سوار تھے، جو بلاول ہاؤس میں ڈیوٹی دینے جارہے تھے۔

      لانڈھی میں مرغی خانہ بس اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا جس کےنتیجے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 15 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ایس ایس یو کے 2 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ اس میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر بلاول ہاؤس کی طرف آرہے تھے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ، دوسری جانب واقعے کے بعدعلاقے میں جاری پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔