Tag: قائد اعظم ٹرافی

  • ڈومیسٹک کرکٹ: حنیف محمد اور قائد اعظم ٹرافی سے متعلق اہم خبر

    ڈومیسٹک کرکٹ: حنیف محمد اور قائد اعظم ٹرافی سے متعلق اہم خبر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کر دیا۔

    پی سی بی ڈومیسٹک کیلنڈر کے مطابق قائد اعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی، جب کہ سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے، حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہوں گی، میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں گے، ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    قائد اعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ ہے، ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔


    دورۂ بنگلادیش سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے بری خبر


    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔ سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہِ راست شامل ہو چکی ہیں جن میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد شامل ہیں۔

    4 ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ ہیں جن میں پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ II اور گریڈ III شامل ہیں۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ 2025-26 کا ڈومیسٹک اسٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائر کا نظام شامل کیا گیا ہے، ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی، کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کے لیے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا سپر 10 فارمیٹ معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ دے گا، ہمارا مقصد کارکردگی کو دیکھنا اور مستقبل کے عالمی اسٹارز تیار کرنا ہے۔

    ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے کہا ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس نوجوان ٹیلنٹ کے لیے نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

    انھوں نے کہا حنیف محمد ٹرافی کے نمایاں کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی میں گیسٹ پلیئرز کے طور پر شامل ہو سکیں گے، ان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں شامل کیا جائے گا جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

  • قائد اعظم ٹرافی 2020: کئی کھلاڑی بخار اور فلو کا شکار

    قائد اعظم ٹرافی 2020: کئی کھلاڑی بخار اور فلو کا شکار

    کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے کئی کھلاڑی بدلتے موسم کے ساتھ بیمار ہوگئے، کئی کھلاڑیوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جن میں سے اب تک 5 کھلاڑیوں کا رزلٹ منفی آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں کھیلنے والے کئی کھلاڑی بخار اور فلو کا شکار ہوگئے جس کے بعد کھلاڑیوں اور براڈ کاسٹنگ ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان ٹیم کے وکٹ کیپر بسم اللہ خان کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے، بسم اللہ خان کو بخار اور کمزوری کے باعث ڈرپ لگائی گئی ہے۔

    دوسری جانب سندھ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ بخار کے باعث گھر چلے گئے تھے۔

    ٹورنامنٹ کے متعلقہ افراد کے لیے قائم کردہ بائیو سیکیور ببل سے باہر ہونے کے باعث کھلاڑیوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اب تک 5 کھلاڑیوں کی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آچکی ہے۔

    براڈ کاسٹرز میں شامل ایک آفیشل کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد احتیاط کے طور پر کچھ براڈ کاسٹرز کو کام سے روک دیا گیا۔

  • پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس سیزن کا آغاز

    پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس سیزن کا آغاز

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس سیزن قائد اعظم ٹرافی کے میچز کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس سیزن قائد اعظم ٹرافی کے میچز کا کراچی میں آغاز ہوگیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن سینٹرل پنجاب اور سندھ کا مقابلہ جاری ہے۔

    سندھ نے ٹاس جیت کر سینٹرل پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ سیزن کا انعقاد ایس او پیز کے تحت کیا جارہا ہے۔

    فرسٹ کلاس الیون میں کل 1 کروڑ 70 لاکھ کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ اور رنر اپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے ملیں گے۔

    گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی کا فائنل سینٹرل پنجاب نے جیتا تھا۔ سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    فائنل میچ میں عمر اکمل کو ڈبل سنچری اور بلال آصف کو 8 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • قائداعظم ٹرافی کا سہرا کس کے سر سجےگا؟ فیصلہ کن مرحلہ

    قائداعظم ٹرافی کا سہرا کس کے سر سجےگا؟ فیصلہ کن مرحلہ

    کراچی: قائد اعظم ٹرافی کافائنل کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، فائنل میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن ایریاز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کل سے کھیلے جانے والے قائداعظم ٹرافی کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کےکپتان نے مزار قائد پر حاضری دی اور ٹرافی کے ہمراہ فوٹوسیشن بھی کروایا۔

    قائداعظم ٹرافی کا سہرا کس کے سر سجےگا؟ فیصلے کی گھڑی قریب آگئی، سینٹرل پنجاب اور ناردرن ایریاز کا فائنل جمعہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، بابراعظم کی قیادت میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم تجربےکار ہے جس کے باعث ان کا پلڑا بھاری ہے، کامران اکمل آٹھ سوپینسٹھ اور سلمان بٹ آٹھ سوستائیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔

    قائد اعظم ٹرافی، سرفراز احمد پہلی سنچری بنانے میں کامیاب

    ظفرگوہر اور بلال آصف کی گھومتی گیندیں نادرن ایریاز کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہیں، ناردرن کی ٹیم نوجوان لیکن باصلاحیت ہے، ناردرن کے کپتان نعمان علی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔

    بیٹنگ میں ذیشان ملک اور فیضان ریاض پر سب کی نظریں ہوں گی، فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی، ملک کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا 5 روزہ فائنل 27 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہو رہا ہے جہاں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم سینٹرل پنجاب کا مقابلہ ناردن کے ساتھ ہے۔

  • قائداعظم ٹرافی میں "کن کشن” کا ایک اور واقعہ

    قائداعظم ٹرافی میں "کن کشن” کا ایک اور واقعہ

    کراچی: قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں سندھ اورسینٹرل پنجاب کےمیچ کےدوران بیٹسمین احسن علی گیندلگنے سے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں کن کشن کاایک اورواقعہ پیش آیا ہے، کن کشن قانون کے تحت گردن یا سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اگرکسی کھلاڑی پر غنودگی کی کیفیت طاری ہوتی ہے یا تکلیف محسوس ہوتی ہے تو اس کا متبادل لیا جاسکتا ہے۔

    ایشیز سیریزمیں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کے سر پر چوٹ لگی تھی تو اسی قانون کے تحت ان کا متبادل لیا گیا تھا۔

    احسن علی سینٹرل پنجاب کے بولر بلاول اقبال کی گیند لگنے سے زخمی ہوئے،احسن علی 2 روز تک ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔

    احسن علی کی جگہ سید فراز علی کو سندھ کی 11 رکنی ٹیم میں شامل کرلیاگیا،احسن علی کے متبادل کھلاڑی کی شمولیت کن کشن قانون کےتحت ہوئی ہے۔

    قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں بھی کن کشن کےقانون پر عمل ہوا تھا، جس میں سر پر چوٹ لگنے سے بیٹسمین صلاح الدین میچ سے دستبردار ہوگئے تھےاورمحمد سعد کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

  • احمد شہزاد پر بال ٹمپرنگ کا چارج

    احمد شہزاد پر بال ٹمپرنگ کا چارج

    لاہور: سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بال ٹمپرنگ کا چارج لگا دیا گیا، احمد شہزاد پر سزا کا تعین آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد بال ٹمپرنگ کے الزام کی زد میں آگئے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے میچ کے دوران گیند کی حالت کوممنوعہ طریقے سے تبدیل کیا تھا۔

    پی سی بی کے مطابق بال ٹمپرنگ کا واقعہ سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے روز پیش آیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی پہلی اننگز میں 16ویں سے 20ویں اوور کے دوران فیلڈ امپائرز نے گیند کی کنڈیشن کا معائنہ کیا اور اس میں تبدیلیاں محسوس کیں۔ بعدازاں امپائرز نے فوری طور پر گیند تبدیل کردی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے دوران بال ٹمپرنگ کرنے پر احمد شہزاد کے خلاف ہونے والی کارروائی کا اعلاج آج کیا جائے گا۔

    میچ ریفری ندیم ارشد احمد شہزاد کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کریں گے، امکان ہے کہ اوپنر بلے باز پر میچ فیس کا 50 سے 75 فیصد جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال 22 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔

  • مصباح الحق نے قومی اکیڈمی اور قائد اعظم ٹرافی میچوں میں مرغن کھانوں پر پابندی لگادی

    مصباح الحق نے قومی اکیڈمی اور قائد اعظم ٹرافی میچوں میں مرغن کھانوں پر پابندی لگادی

    لاہور:قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی جانب سے قومی اکیڈمی اور قائد اعظم ٹرافی میچوں میں مرغن کھانوں پر پابندی لگادی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے روزانہ قذافی اسٹیڈیم آکر قائد اعظم ٹرافی کے میچزدیکھ رہے ہیں اور انہیں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بے پناہ تحفظات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے سب سے پہلے قومی اکیڈمی لاہور میں کھانے کا مینیو تبدیل کرادیا ہے۔ اب اکیڈمی میں کھلاڑیوں کومرغن کھانوں کے بجائے کم گھی والے ایسے کھانے دیئے جارہے ہیں جن سے ڈائٹ کنٹرول کی جاسکے گی۔

    اسی طرح قائد اعظم ٹرافی میں بھی کھلاڑیوں کو مرغن کھانوں کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ قائداعظم ٹرافی کے لئے کھلاڑیوں کو کم گھی والے کھانے دیئے جارہے ہیں جن میں دال چاول، بار بی کیو، پاستا وغیرہ شامل ہیں جبکہ پہلی بار وافر مقدار میں فروٹ بھی دیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈائٹ کنٹرول کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے اور ماضی کے برعکس کھلاڑیوں کو اچھے ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کیے جانے پر ان کی فٹنس کے حوالے سے متعدد حلقوں میں تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے اور اسے سنجیدہ مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو رواں ماہ آئندہ 3 سال کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

    مصباح الحق کا نام کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر پیش کیا تھا۔ پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے۔ دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے دی۔

    مصباح اور وقار کی قومی ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی، پاکستان سری لنکا میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے ہوگی۔

    اس موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں۔

  • کرکٹر عابد علی کا قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری پر اظہار تشکر

    کرکٹر عابد علی کا قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری پر اظہار تشکر

    کراچی: قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری بنانے پر کرکٹر عابد علی نے اظہار تشکر کیا ہے، انھوں نے کہا اپنا انفرادی ہائی اسکور کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں سندھ ٹیم کے بیٹسمین عابد علی نے ڈبل سنچری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کنڈیشن جیسی بھی ہو ہمیں اچھا کھیلنا ہے، فٹنس پر کام کر رہا ہوں۔

    عابد علی نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہر فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچ میں ہم نے ٹیم پلان پر عمل کیا، میری کارکردگی بھی بہتر رہی، اب ڈومیسٹک کرکٹ اچھی ہو رہی ہے، پروفیشنل کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں۔

    تفصیل یہاں پڑھیں:  تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے

    2007 میں فرسٹ کلاس ڈیبو کرنے والے عابد علی نے کہا کہ مجھے اچھا آغاز ملا، کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت قائد اعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ کا گزشتہ روزسے آغاز ہو گیا ہے، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں نو ٹاس قانون کا استعمال کرتے ہوئے مہمان بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    میچ میں بلوچستان کے خلاف ڈبل سنچری جڑتے ہوئے سندھ ٹیم کےعابد علی نے 249 رنز ناٹ آؤٹ کا بہترین انفرادی اسکور کیا، اکتیس سالہ کھلاڑی نے یہ سنگ میل 512 گیندوں پر 26 چوکوں کی مدد سے عبور کیا، وہ 712 منٹ کریز پر کھڑے رہے، ٹیم نے پانچ وکٹوں پر 473 رنز اسکور کر کے اننگ ڈیکلیئر کر دی۔

    عابد علی

    16 اکتوبر 1987 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے لسٹ اے ڈیبو 2005 میں کیا اور فرسٹ کلاس ڈیبو 2007 میں کیا، جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے انٹرنیشنل ڈیبو انھوں نے مارچ 2019 میں کیا۔ انٹرنیشنل ڈیبو کرنے سے قبل وہ 100 فرسٹ کلاس میچز میں 6700 رنز اسکور کر چکے تھے۔

    مارچ 2019 میں انھیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ کے لیے منتخب کیا گیا، انھوں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ 29 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ یہ ایک یادگار میچ تھا جب عابد علی نے پہلے ہی میچ میں آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف سینچری اسکور کر لی۔

    عابد علی نے آؤٹ ہونے سے قبل 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، یہ پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے ون ڈے بیٹسمین کا سب سے زیادہ اسکور تھا، یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ تیسرے پاکستانی کھلاڑی بنے۔

    اپریل 2019 میں عابد علی کو کرکٹ ورلڈ کپ کے پاکستان اسکواڈ میں ابتدائی طور پر شامل کیا گیا لیکن 20 مئی کو پی سی بی کی جانب سے فائنل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو انھیں ڈراپ کر دیا گیا۔

  • ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ لینے والے بولرز کی تلاش ہے، سرفراز احمد

    ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ لینے والے بولرز کی تلاش ہے، سرفراز احمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ لینے والے بولرز کی تلاش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میں مطمئن تھا جو ہوگا اچھا ہوگا، ہیڈ کوچ مصباح الحق سے اچھے تعلقات ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے مل کر اچھا کام کریں گے، بابر اعظم کا نائب کپتان بننا خوش آئند ہے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا تھا اور بابر اعظم کو نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی کا سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے کپتان و نائب کپتان کا اعلان

    احسان مانی نے کہا کہ امید ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم ضرور پاکستان آئے گی، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے یہ بڑی بات ہے، دوسرے وینیو کا اب وقت نہیں ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم سیریز میں نائب کپتان ہوں گے، پہلی مرتبہ انہیں موقع دیا جارہا ہے، فیصلہ سازی میں بابر اعظم کی مشاورت بھی شامل ہوگی، دیکھا جائے گا کہ بابراعظم نائب کپتانی کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں، کرکٹ کی بہتری کے لیے جو بھی ہوسکا وہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

  • قائد اعظم گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی

    قائد اعظم گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی

    اسلام آباد: قائد اعظم گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی۔ فتح کا تاج پنجاب سپورٹس بورڈ اپنے سر پر سجانے کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا شاندار انعقاد ہوا۔ قائد اعظم گیمز کا تاج پنجاب سپورٹس بورڈ اپنے سر پر سجانے کو تیار ہے۔

    پنجاب اب تک 59 گولڈ، 33 سلور اور 23 برونز میڈلز کے ساتھ گیمز کی ٹرافی لے جانے کو بے تاب ہے۔ خیبر پختونخوا 18 گولڈ، 16 سلور اور 36 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

    واضح رہے کہ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا آغاز گزشتہ برس سے کیا گیا تھا جس میں مختلف کھیلوں کی علاقائی ٹیمیں اور کھلاڑی انفرادی طور پر شرکت کرتے ہیں۔

    بلوچستان 17 گولڈ، 19 سلور اور 29 برونز، سندھ 13 گولڈ، 20 سلور اور 27 برونز میڈل حاصل کرچکا ہے۔

    دوسری طرف فاٹا کے میڈلز کی تعداد 6 گولڈ، 10 سلور، 17 برونز، اسلام آباد کے 4 گولڈ، 11 سلور، 28 برونز، اور گلگت بلتستان کے میڈلز کی تعداد 6 سلور اور 14 برونز میڈلز ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔