Tag: قائد الطاف حسین

  • ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 90پر چھاپے کی شدید مذمت

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 90پر چھاپے کی شدید مذمت

    لندن : ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید مذمت کی۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف رینجرز کا آپریشن تحریک کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ چھاپے اور گرفتاریاں کارکنان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

    الطاف حسین نے کہا کے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر آپریشن کیے گئے لیکن حق پرستانہ جدوجہد کو ختم نہیں کیا جاسکا۔

    الطاف حسین نے نائن زیرو پر رینجرز کی دوبارہ کارروائی اور رہنماؤں کی گرفتاری پر کارکنان سے پرامن اور متحد رہنے کی اپیل کی۔

  • سانحہ پکا قلعہ حیدآباد پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے، الطاف حسین

    سانحہ پکا قلعہ حیدآباد پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ پکا قلعہ حیدآباد پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے، جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

    سانحہ پکا قلعہ 26، 27مئی1990ء کے شہداء کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 26، 27مئی 1990ء پاکستان کی تاریخ کاایسا سیاہ ترین دن ہے۔ جب سرکاری اہلکاروں نے حیدرآباد میں پکا قلعہ کی پانی ، بجلی اور گیس کاٹ کر اردو بولنے والی آبادی پر لشکر کشی کی اور پکا قلعہ کے معصوم وبے گناہ مکین مائیں بہنیں اپنے سروں پر قرآن شریف رکھ کردہائیاں دینے نکلیں اور ظالموں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا واسطہ دیا تو ان پراندھادھند فائرنگ کی گئی، جسکے باعث متعدد خواتین،نوجوان ،بزرگ اوربچے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ ظلم و بربریت کا یہ کھیل دو دن تک جاری رہا ،شہداء کے جنازے بھی نہیں اٹھانے دیئے گئے جسکے سبب شہداء کی تدفین بھی پکا قلعہ گراؤنڈ میں ہی کرنا پڑی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ 25برس گزرجانے کے باوجودآج تک اس واقعہ میں ملوث سفاک سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ حق پرست شہداء نے جس مشن، مقصد اور نظریئے کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں، انہیں ایم کیوایم ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی اور مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    انہوں نے سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ شہدائے پکا قلعہ کے درجات بلندفرمائے،ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کوناکام بنائے اورتحریک کے مشن و مقصد اورنظریئے کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔

  • کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ کریم آباد پرکارکنوں کےدبےہوئےجذبات غصےمیں بدلے۔ انہوں نے کارکنوں کوہدایت کی کہ کسی سےلڑائی جھگڑا نہ کریں، گھروں کولوٹ جائیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن جیت کاجشن ضرور منائیں،لیکن سیاسی مخالفین کااحترام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی مخالف سیاسی جماعت کےجھنڈےیاپوسٹرکوہرگزنقصان نہ پہنچائیں، ایم کیوایم کے کارکنان جشن منانے کے لیکئے جناح گراونڈ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ورکرز سڑکوں پر ہیں تو گھروں کو جائیں، کارکنان پولیس سے یا کسی بھی مخالفین سے جھگڑا نہ کریں، الطاف حسین نے انتظامیہ سے بھی کہ اپیل کی کہ صبر سے کام لیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اینکر حضرات سے گزارش کروں گا کہ آپ اچھا پروگرام کرتے ہیں تنقید ضرور کریں لیکن کسی کو بھی گالی دینے یا صحافی اداب کی خلاف ورزی کرنے کا حق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا الفاظ کا چناؤ دیکھ بھال کرکیا جائے کچھ الفاظ معنیٰ مختلف ہوتے ہیں، تنقید کریں لیکن دائرے میں رہ کرکریں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ میں نے خود کارکنان کو صبر کی تلقین کی ہے، کریم آباد میں جو ہوا اس کی مزمت کرتا ہوں ۔میں خود رہنماؤں کو حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو ہدایت کی ہے وہاں جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت جس کو مجرم کہے اس کو سزا دیجیئے خواہ اس میں میں خود ہی کیوں نہ ہوں۔

  • عوام کنور نوید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، الطاف حسین

    عوام کنور نوید کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حلقہ این اے دو سو بیالیس کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کو قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ بعض جماعتیں خود کو کراچی اور اسکے عوام کا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن عوام گواہ ہیں کہ ان کے ساتھ ظلم وناانصافی کے خلاف صرف ایم کیوایم نےآواز بلند کی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کارکنان وعوام کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں نہ انہیں خوف زدہ کیا جاسکتا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ آج لیاقت آباداور فیڈرل بی ایریا کی مائیں، بہنیں،بزرگ اور نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکلیں اور ایم کیوایم کو ووٹ دے کر ثابت کردیں کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

  • آج پیشی پر جاؤں گا ،کارکنان دعا کریں، الطاف حسین

    آج پیشی پر جاؤں گا ،کارکنان دعا کریں، الطاف حسین

    لندن : منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت ختم ہوگئی ہے، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آج وہ لندن میٹرو پولیٹن اسٹیشن میں پیش ہوں گے، عوام ان کے لئے دعا کریں۔

    رات گئے جناح گراونڈ میں ایم کیو ایم کے زیرِ اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لندن میں ان پر مقدمات چل رہے ہیں آج ان کی پیشی ہے۔

    الطاف حسین این اے دو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کی مہم کے تناظر میں الطاف حسین نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قیمت پر لڑائی جھگڑے سے دور رہا جائے تاکہ پر امن طریقے سے ضمنی الیکشن ہوسکیں ۔

    انھوں نے کہا کہ این اے دو چھیالیس کی نشست ایم کیوایم کی ہے اور عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔

  • سوشل میڈیا پر رینجرزکیخلاف پیغامات سے کوئی تعلق نہیں، الطاف حسین

    سوشل میڈیا پر رینجرزکیخلاف پیغامات سے کوئی تعلق نہیں، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے  کہا ہے کہ ایم کیوایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں ہے، کچھ لوگ سوشل میڈیا پر ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے سازش کررہے ہیں، اگر چند افراد نےقانون ہاتھ میں لیا تو یہ ان کا ذاتی فعل تھا، پارٹی کی پالیسی ہرگز نہیں۔

    قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم جمہوری ، لبرل، ترقی پسند خیالات اور عدم تشدد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، انکا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پر خود کو ایم کیوایم کا ظاہر کرکے پولیس اور رینجرزاہلکاروں سے محاذ آرائی کے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے ایم کیوایم کےذمہ داران اور کارکنوں ایک بار پھرسختی سے یاد دہانی کرائی ہےکہ وہ امن پسند ی کادرس کوہرگز نہ بھولیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم، قانون نافذ کرنیوالے کسی بھی ادارے سے محاذ آرائی نہیں چاہتی بلکہ اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کیخلاف آئین وقانون کےدائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔

    الطاف حسین نےکہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے محاذآرائی کا درس دے رہے ہیں، ان کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے اسے ایم کیو ایم کو بدنام کرنیکی سازش قرار دیا۔

    انکا کہنا تھا کہ ایسےعناصر کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

  • لندن:ایم کیو ایم پی آئی اے یونٹ کے وفد کی الطاف حسین سے ملاقات

    لندن:ایم کیو ایم پی آئی اے یونٹ کے وفد کی الطاف حسین سے ملاقات

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے وزیرِاعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا فیصلہ کرتے وقت ادارے کے ملازمین کی رائے ضرور لی جائے۔

    ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکرٹریٹ لندن میں پی آئی اے یونٹ کے وفد نے الطاف حسین  سے ملاقات کی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی اکثریت پرائیویٹائزیشن کے خلاف ہے، اس لیے ایسا کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت ملازمین کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کومحنتی اور جفا کش سربراہ کی ضرورت ہے ،جو ایک مرتبہ پھر پی آئی اے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔

  • عوام جانوں کے تحفظ کیلئے گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال لیں،الطاف حسین

    عوام جانوں کے تحفظ کیلئے گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال لیں،الطاف حسین

    لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ عوام اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کرانہیں دوبارہ پیٹرول یا ڈیزل پر منتقل کردیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نوری آباد جامشورو میں سپرہائی وے پر مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کرانہیں دوبارہ پیٹرول یاڈیزل پر منتقل کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ ناقص گیس سلنڈر اور ان کی تنصیب کے ناقص نظام کے باعث اس قسم کے اندوہناک حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    نوری آباد وین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

  • اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    اقتدارکیلئے پی پی پی ، ایم کیو ایم بھائی بھائی ہوجاتے ہیں، عمران خان

    شکار پور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکار پور کادورہ کیا اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلی سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک لندن سے دھمکیاں آتی رہے گی کراچی میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔

     کپتان نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر اعلی پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

    عمران خان نےاس عزم کااظہارکیاکہ تحریکِ انصاف موروثی سیاست کوختم کرکے اندرونِ سندھ کے پڑھے لکھے اورعام لوگوں کواُوپرلائے گی۔

    دورہ شکار پور کے موقع پر پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے شکار پور امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔

  • ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج مؤخر

    ایم کیو ایم کا عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاج مؤخر

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

    سندھ ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بدھ کے روز تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور کارکنان پُر امن رہیں اور کسی بھی قسم کے اشتعال میں نہ آئیں ۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے خواتین کارکنان سے معذرت کے بعد تحریکِ انصاف نے بھی پنجاب میں احتجاج کی کال واپس لے لی ہے تاہم تحریکِ انصاف سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔

    اس سے قبل متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر میرے بیان سے دھرنے میں موجود خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے تو دھرنے میں شریک خواتین سے معذرت چاہتا ہوں۔

     ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ریلی میں بعض رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تقریروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔