Tag: قائد حزب اختلاف

  • ن لیگ کا حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ

    ن لیگ کا حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے حمزہ شہبازکو قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کرلیا ، ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے حمزہ شہبازکو قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ن لیگ نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کر لی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے ، تاہم حمزہ شہباز اس وقت نجی دورے پر لندن میں ہیں۔

    خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے فوری بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے حمزہ شہباز 4 اگست کو لندن پہنچے تھے۔

    لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد حمزہ کا کہنا تھا کہ میں بھاگ کر لندن نہیں آیا بلکہ دورہ نجی نوعیت کا ہے۔

    واضح رہے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے فیصلے کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ پرویز الٰہی صوبے کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

  • آزاد اراکین سینیٹ کو 7 دن کے اندر کسی بھی جماعت میں شمولیت سے آگاہی کی ہدایت

    آزاد اراکین سینیٹ کو 7 دن کے اندر کسی بھی جماعت میں شمولیت سے آگاہی کی ہدایت

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آزاد اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 7 دن کے اندر کسی بھی جماعت میں شمولیت سے آگاہ کریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئر مین سینیٹ نے الیکشن کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا اور کہا کہ آزاد اراکین 7 دن کے اندر کسی بھی جماعت میں شمولیت سے آگاہ کر دیں۔

    چیئر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ آزاد اراکین پارٹی شمولیت سے متعلق سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کریں، کیوں کہ سینیٹ میں قائد ایون اور قائد حزب اختلاف نامزد کیے جائیں گے۔

    چیئرمین نے کہا آزاد حیثیت کے باعث فاٹا ارکان قائد ایوان اور حزب اختلاف کے لیے امیدوار نہیں ہو سکتے، انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ قائد ایوان اور حزب اختلاف کے لیے نام سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جائیں۔

    پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ ایوان بالا میں حکومت کا بول بالا ہو گیا ہے، حکومتی اتحاد کی بڑی جیت ہوئی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں انتخاب میں فاتح رہے، اور صادق سنجرانی چیئرمین، جب کہ مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔

    حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48، اور مرزا آفریدی 54 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، یوسف رضا گیلانی کو 42، جب کہ عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ کے ساتھ شکست ہوئی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 98 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    چیئرمین سینیٹ الیکشن میں 8 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ ڈپٹی کے انتخاب میں تمام 98 ووٹ پڑے، گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے، اور ایک بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں پر مہر لگی تھی۔

  • سندھ میں پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر، اتحادی جماعت کے تحفظات سامنے آ گئے

    سندھ میں پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر، اتحادی جماعت کے تحفظات سامنے آ گئے

    کراچی: صوبہ سندھ میں پی ٹی آئی کے نئے اپوزیشن لیڈر کا نام سامنے آنے پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے تحفظات بھی سامنے آ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی کے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد حزب اختلاف کی تقرری کے معاملے پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے تحفظات سامنے آ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اس بات پر شکایت ہے کہ نئے قائد حزب اختلاف کی تقرری پر ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، حلیم عادل شیخ کا نام سامنے آنے کے بعد ہم سے رابطہ کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ ڈھائی سال تحریک انصاف نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے نمائندگی کی، اب ڈھائی سال اتحادی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو ایوان میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نمائندگی ملنی چاہیے۔

    فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادیا

    ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ تقرری کے معاملے پر رابطہ کمیٹی کی مشاورت جاری ہے، ادھر نامزد اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کو فون کر کے تقرری کے لیے حمایت کی درخواست کی۔

    تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کنور نوید جمیل نے کہا یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، رابطہ کمیٹی میں مشاورت کے بعد ہی فیصلے سے آگاہ کر سکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ آج فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرا دیا ہے، استعفےکی کاپی کچھ روز قبل وزیر اعظم کو بھی واٹس ایپ کی گئی تھی، انھوں نے کہا حلیم عادل شیخ نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے، انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

  • کلسٹر بموں کا استعمال: شہباز شریف کا اِن کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    کلسٹر بموں کا استعمال: شہباز شریف کا اِن کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال پر قاید حزبِ اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں اِن کیمرہ اجلاس بلائے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے آبادی پر کلسٹر بمبوں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ سیشن بلا کر اعتماد میں لے۔

    میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خطے میں آگ سے کھیل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کے بعد بھارت آپے سے باہر ہو گیا ہے، بھارت کی جانب سے جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی شروع کر دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے وادیٔ نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلسٹر بم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہیے۔

  • وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی، نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

    [bs-quote quote=”وفاقی کابینہ نے ہارون حسین اینڈ کمپنی کو نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی ذمہ داری سونپنے کی منظوری دی ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں دیگر مختلف معاملات کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اظہر حمید کو چیئرمین ای او بی آئی تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ہارون حسین اینڈ کمپنی کو نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی ذمہ داری سونپنے کی منظوری دی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائیوں کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا

    جسٹس شاہد کریم کو خصوصی عدالت کا جج جبکہ جسٹس طاہرہ صفدر کو خصوصی عدالت کا صدر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے مختلف ملکوں کے ساتھ ویزا پروسس میں نرمی اور فیس میں کمی کی منظوری بھی دی۔

  • ایاز صادق جمشید دستی پر تشدد کا نوٹس لیں، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے جمشید دستی پر تشدد کے خلاف اسپیکر اسمبلی سے نوٹس لینے اور سیشن جج کی سربراہی میں کمیٹی بنا کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمشید دستی پر تشدد کا بہت دکھ ہوا، نواز شریف نے جلاد کا روپ دکھایا ہے، جمہوریت سےایسامذاق برداشت نہیں کریں گے، جمشید دستی کے معاملے پر سیشن جج کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نہیں جمہوریت کو بچایا تھا یہ پتا ہوتا تو ایسا نہ کرتا، جمشید دستی کے معاملے پر نواز شریف کو پارلیمنٹ سے معافی مانگنی چاہیے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ جمشید دستی پر تشدد جمہوریت پر داغ ہے، ریمنڈ ڈیوس نے جو باتیں کیں وہ غداری کے زمرے میں آتی ہیں، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تحریک پیش کررہا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کے حق میں بات کرنے پر وزیراعظم کو اٹھ جانا چاہیے تھا مگر ایسا نہ ہوا۔

  • نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوجائیں گے، خورشید شاہ

    نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوجائیں گے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورعمران خان ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں اور حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ ہی نا اہل ہوں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مقدمات کی رفتار سے لگتا ہے کہ پہلے نوازشریف اور پھرعمران خان نااہل ثابت ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورعمران خان کا آج کل جسم اورروح کا رشتہ ہے اور دونوں نہ صرف یہ کہ ایک دوسرے کے لیےلازم و ملزوم ہیں بلکہ دعا گو بھی ہیں کہ کسی طرح ہم بچ جائیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما کیس ابھی جاری ہی تھا کہ عمران خان کے بنی گالہ محل کے حوالے سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں اور یوں لگا جیسے نواز شریف اور عمران خان ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور دونوں کا انجام بھی یکساں ہونے جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جے آئے ٹی نے اپنا کام شروع کردیا اور آج وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کیا گیا اور منی ٹریل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی اب دیکھنا ہے کہ 30 مئی کو وہ اپنا کیا جواب جمع کراتے ہیں۔

  • اہانت مذہب کے نام پر ہم نے عدالتیں لگا رکھی ہیں، خورشید شاہ

    اہانت مذہب کے نام پر ہم نے عدالتیں لگا رکھی ہیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے خود عدالتیں لگا رکھی ہیں جس کے باعث 1990 سے اب تک 65 افراد کو توہین رسالت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ توہینِ رسالت کے قانون کا معاملہ بہت اہم اور حساس ہے جس کے لیے ایک متفقہ بیانیہ ترتیب دینا ہوگا کہ شر پسند اس قانون کو اپنے منفی مفادات کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشال خان اس ملک کا بچہ تھا جسے اہانتِ مذہب کے نام پرشہید کر دیا گیا اور ایک روشن مستقبل کو تاریک کر کے ملک کے نوجوانوں میں انتشار اور نا اتفاقی کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارامذہب تودعاؤں اوررحمتوں کا مذہب ہے جو امن اور آشتی کا پیغام دیتا ہے اور صبر و برداشت کا درس دیتا ہے لیکن چند انتہا پسندوں نے انسانوں سے پیار کرنے والے اس مذہب کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ایوان میں آنا چاہیے تھا اور قوم کو متحد کرنا چاہیے تھا جس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ قرارداد لائیں اور بحث و مباحثہ کیا جائے اور یقین سے کہتا ہوں کہ آج نہیں توکل حکومت قرارداد لائے گی۔

  • مقتول بابر بٹ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ تھا، خورشید شاہ

    مقتول بابر بٹ پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ تھا، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ بابر بٹ کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور جس سے ایس ایچ او بھی آگاہ تھے۔

    قائدِ حزبِ اختلاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بابر بٹ کوعوامی مقام پر نہیں گھر میں گھس کرقتل کیاگیا ہے انہیں پہلے سے ہی قتل کی دھمکیاں تھیں۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا بابر بٹ کودھمکیاں دی گئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرو ورنہ خود ذمہ دار ہو گے۔

    خورشید شاہ نے بتایا کہ مقتول بابر بٹ کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے علاقے کے ایس ایچ او بھی آگاہ تھے تاہم انہیں کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

    قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ چوہدری منظور کو بھی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دھمکیاں مل رہی ہیں ان کی جان کو بھی خطرہ ہے لیکن پنجاب حکومت معنی خیز چپ سادھے ہوئے ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مناوال میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بابر بٹ کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا تاہم اب تک قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی ملزمان کے بارے میں کچھ پتہ چلا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت کا دعوی ہے کہ قتل میں مسلم لیگ ن کے مقامی رکن قومی اسمبلی ملوث ہیں۔

  • خورشید شاہ نے نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

    خورشید شاہ نے نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

    اطلاعات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی، سابق وفاقی وزیر نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شازیہ مری اور نفیسہ شاہ سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے دستخط کیے۔

    خورشید شاہ نے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم نے غلط بیانی کرکے مقدس ایوان کا استحقاق مجروح کیا، وزیراعظم کی تقریر کو اسمبلی کے فلور پر انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے لیکن انہوں نے اس مقدس ایوان کے فلور پر جھوٹ بولا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس کے  کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پوچھا تووزیراعظم کی طرف سے جواب آیا اس میں اور ان کی تقریر میں فرق ہے جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہورہا ہے یہ ایوان اس بات کا نوٹس لے۔