Tag: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ

  • نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوجائیں گے، خورشید شاہ

    نوازشریف اورعمران خان ایک ساتھ نااہل ہوجائیں گے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورعمران خان ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں اور حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ ہی نا اہل ہوں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مقدمات کی رفتار سے لگتا ہے کہ پہلے نوازشریف اور پھرعمران خان نااہل ثابت ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورعمران خان کا آج کل جسم اورروح کا رشتہ ہے اور دونوں نہ صرف یہ کہ ایک دوسرے کے لیےلازم و ملزوم ہیں بلکہ دعا گو بھی ہیں کہ کسی طرح ہم بچ جائیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما کیس ابھی جاری ہی تھا کہ عمران خان کے بنی گالہ محل کے حوالے سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں اور یوں لگا جیسے نواز شریف اور عمران خان ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور دونوں کا انجام بھی یکساں ہونے جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جے آئے ٹی نے اپنا کام شروع کردیا اور آج وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کیا گیا اور منی ٹریل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی اب دیکھنا ہے کہ 30 مئی کو وہ اپنا کیا جواب جمع کراتے ہیں۔

  • پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

    پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

    سکھر : قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل پاکستان میں کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی سے خوف زدہ ہو کر زندگی کے معمولات کو معطل نہیں کر سکتے اور نہ ہی دنیا سے کسی معاملے میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہم بزدل نہیں ہیں اور ہر طرح کے مشکل حالات کے باوجود ہم اپنے عزم و ہمت سے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔


    *دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری


    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک پارٹی یا صوبے کا کھیل نہیں ہےاور ہمیں اس کو سیاست سے بالا ہو کر قومی نقطہ نظر سے دیکھنا ہوگا۔

    اس موقع پر انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا کو بآور کرانے کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ کے کتنے بڑے مداح ہیں اور ہم ہر طرح کے خطروں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہی نہیں بلکہ کسی بھی ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب سینیٹر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فائنل لاہور میں کرانے کافیصلہ اچھا ہے، حکومت کی جانب سے مشکل فیصلہ کیا گیا ہے اور اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے پر جوش ہوں اور اگر ٹکٹ ملا تو فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا۔

  • وزیراعظم نے غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کم کی، خورشید شاہ

    وزیراعظم نے غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کم کی، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں غلط بیانی کر کے پارلیمنٹ کی حیثیت کو کم کرنے کی کوشش کی ہے یہی رویے آمروں کو شب خون مارنے کا موقع دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریروں میں لمبی لمبی وضاحتین پیش کیں جب کہ سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی گئی بات سیاسی بیان تھا اور دوسری جانب بیان یہ دیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے جھوٹ نہیں بولا جب کہ وزیراعظم استثنیٰ بھی مانگ رہے ہیں یہ کیسا مذاق ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے لیکن ہم اپنے رویوں سے اس کی حیثیت کو خود کم کرتے ہیں کیوں کہ جس پارلیمنٹ کاوزیر اعظم غلط بیانی کرے گا وہاں سےعوام کوکیاملےگا؟

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں کی گئی جھوٹ بیانی پر پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح نہیں ہوا تو کیا ہوا ہے اور ایسا نہیں ہے تو وزیراعظم میرے خلاف تحریک استحقاق لے کر آئیں، ہم پاکستان کے 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں قوم کو گمراہ کرکے ہمارے پاس کون سا راستہ رہ گیا ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی بی بی سی اور کبھی جرمن ہمارے حکمرانوں کی کارستانیاں بیان کر رہے ہیں دوسری جانب انہیں بچانے کے لیے قطری شہزادے کا خط آ جاتا ہے جب کہ وزیر اعظم نے بیرون ملک سرمایہ کاری کی،شواہد دینے کی بات خود کی تھی ،پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی سے کام کیوں لیا۔

  • حکومت قرضوں اور قطری خط پرچل رہی ہے، خورشید شاہ

    حکومت قرضوں اور قطری خط پرچل رہی ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسمبلی سے اکثر غیر حاضر رہتے ہیں اُن کا پسندیدہ ملک برطانیہ ہے اسی لیے اکثر وہیں رہتے ہیں، حکومت قرضوں اور قطری شہزادے کے خط پر چل رہی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اسمبلی بھی شاذ و نادر ہی آتے ہیں اس لیے کم کم ملاقات ہوپاتی ہے اور اسمبلی سے غیر حاضر رہنے کا یہ رجحان صحت مند نہیں، جمہوریت میں قومی اسمبلی کی اہمیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی ہر مسئلے کا حل پیش کرتی ہے اور پاناما کیس کے فیصلے کے لیے بھی پارلیمنٹ بہترین فورم ہے شاید یہی وجہ ہے کہ میاں صاحب یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔

    خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف ملک کو قرضوں اور قطری شہزادے کے خط کے ذریعے چلا رہے ہیں کارکردگی تو کہیں نظر نہیں آتی۔

    خورشید شاہ نے پاناما کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ قطر کے شہزادے کا خط آنے کے بعد اب کسی اور ثبوت کی ضرورت نہیں رہی۔

  • بلاول بھٹو نے موجودہ حالات کے تناظرمیں بات کی، خورشید شاہ

    بلاول بھٹو نے موجودہ حالات کے تناظرمیں بات کی، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں جو کچھ کہا وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کہا ہے تاہم پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کاربند رہےگی۔

    عید کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کارکنان سے خطاب پر ملک بھر سے تبصرے کئے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریر میں جو کچھ کہا وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کہا، تاہم پارٹی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کاربند رہے گی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی رہنما یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ ہم بولیں تو ٹھیک اور کوئی دوسرا بولے توغلط ہے۔،

    دھرنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک کی معیشت متاثر ہورہی ہے جبکہ چینی صدرکا دورہ ملتوی ہونے سے لاکھوں مالیت ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

  • سید خورشید شاہ نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

    سید خورشید شاہ نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے موجودہ صورتحال پر غور کرنے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سینیٹر پرویز رشید سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سید خورشید شاہ نے موجودہ صورتحال پر غور کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔