Tag: قائم ریسٹ ہاؤسز

  • سیروتفریح کے لیے آنے والوں کو اب نجی ہوٹلزکو مہنگے کرائے ادا نہیں کرنا پڑیں گے

    سیروتفریح کے لیے آنے والوں کو اب نجی ہوٹلزکو مہنگے کرائے ادا نہیں کرنا پڑیں گے

    اسلام آباد : وزارت پوسٹل کےملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسزکو عوام کیلئے کھول دیاگیا، اب سیروتفریح کے دوران نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں سیاحت کےشوقین افرادکے لئے اچھی خبر آگئی، اب سیر و تفریح کے لئے آنے والوں کو نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

    وزارت پوسٹل کی جانب سے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسزکوعوام کیلئےکھول دیاگیا ہے ، وفاقی وزیرمرادسعید کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    شہری تفریحی مقامات کی سیرمیں سرکاری ریسٹ اؤسزمیں قیام کرسکیں گے، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں سرکاری قیام گاہوں کی تزئین وآرائش مکمل کرلیا گیا ہے۔

    شہری کم سےکم 1200زیادہ سےزیادہ3ہزارروپےمیں قیام کرسکیں گے، فیصلہ ملکی وسائل کےبہتراستعمال اورعوامی سہولت کے پیش نظرکیا گیا ہے،اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی ممکن ہو سکے گی۔

    ریسٹ ہاوسز کہاں کہاں موجود ہیں معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پہ ڈال دی گئی، شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں :  حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی: وزیر اعظم

    یاد رہے گذشتہ ماہ سیاحت کے فروغ اور ترقی سے متعلق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن کو مد نظر رکھا جائے، ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تفصیل دی جائے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

    خیال رہے  رواں سال جنوری میں سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

    اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019 وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔