Tag: قائم علی شاہ

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس :   قائم علی شاہ کو بڑا اعزاز مل گیا

    سندھ اسمبلی کا اجلاس : قائم علی شاہ کو بڑا اعزاز مل گیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے 3 ارکان قائم علی شاہ ، نثار کھوڑو اور نادر مگسی کو آٹھویں مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ریکارڈ 60ارکان پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ بن گئے، 130جنرل نشستو ں میں سے48پرارکان پہلی دفعہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔

    پی پی کے 3 ارکان کو ایوان کے سب سے سینئر رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا، قائم علی شاہ ، نثار کھوڑو اور نادر مگسی آٹھویں مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    موجودہ اسپیکر آغاسراج ساتویں مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن ، پیپلزپارٹی کے ہی ڈاکٹر سہراب سرکی چھٹی مرتبہ اور پی پی کے10ارکان 5ویں مرتبہ عوام کے منتخب کردہ ایوان کا حصہ بنے جبکہ ہیراسماعیل سوہو پانچویں دفعہ ایم پی اے بنی ہیں۔

    پی پی کے13ارکان چوتھی مرتبہ منتخب ہوکرسندھ اسمبلی پہنچے ہیں جبکہ 21ایسے ہیں جو تیسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے تاریخی ایوان میں پہنچے۔

    جنرل و مخصوص نشستوں پر 52ارکان کو دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن بننے کا اعزاز مل گیا جبکہ ایم کیوایم کے 24ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ 9آزاد ارکان پہلی مرتبہ منتخب ایوان کا حصہ بنیں گے۔

    خیال رہے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 148 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا ، اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف لیا۔

    حلف لینے والوں میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فرال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں جبکہ جی ڈی اےاوراتحادیوں نےاحتجاجاً حلف نہیں اٹھایا اور اپوزیشن کے 13 ارکان اسمبلی حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی آ گئی

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی آ گئی

    خیرپور: سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی میدان میں آ گئیں، حنا شاہ جیلانی نے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قائم علی شاہ کی بھتیجی حنا شاہ جیلانی پی ایس 26 پر اپنے چچا کا مقابلہ کریں گی، انھوں نے کہا کہ بڑے سائیں بزرگ ہو گئے ہیں لیکن سیٹ چھوڑنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

    حنا شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ آرام کا نہیں سوچ رہے، نہ ہی ہمیں موقع دے رہے ہیں، اور ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، ہمیں پیپلز پارٹی اور محترمہ بے نظیر بھٹو سے عشق ہے لیکن ہمیں ٹکٹ نہیں دیا جا رہا۔

    انھوں نے کہا ہمیں بھی حق ہے کہ ہم الیکشن لڑیں، اعلیٰ قیادت سے ہم درخواست کر رہے ہیں کہ ٹکٹ ہمیں دیا جائے۔

  • پی ٹی آئی پر پابندی ،  قائم علی شاہ کا بیان بھی آگیا

    پی ٹی آئی پر پابندی ، قائم علی شاہ کا بیان بھی آگیا

    کراچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ ہماری پہلی حکومت ختم ہوئی تو لوگوں نے کہا پارٹی ختم ہو گئی مگرایسا نہیں ہوا، محترمہ کی شہادت پر نوجوان غصے میں تھے ملک کو خطرہ تھا مگرپاکستان کا نعرہ لگایا۔

    پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوکری اور گھر کےوعدے کیوں پورے نہیں کئے گئے۔

  • غیرقانونی بھرتیوں کا کیس،  قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج

    غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے ان کی دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے کہا نیب آردیننس کے تناظر میں درخواست کو مزید نہیں سن سکتے۔

    دوران سماعت وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہیں، دس روز میں پیش نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ چاہیں تو درخواست ضمانت واپس لے لیں مزید مہلت نہیں دے سکتے۔

    وکیل نے مزید کہا کہ شرجیل میمن کو واپسی پر نئی ضمانت حاصل کرنا ہوگی، تو عدالت نے کہا کہ واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

    شرجیل میمن کے وکیل نے استدعا کی نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے مہلت دی جائے، لیکن عدالت نے مہلت کی استدعا مسترد کردی، جس پر شرجیل میمن کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

    نیب نے بتایا کہ ملزمان پر گریڈ سترہ کے چالیس سے زائد افسران کی غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، قائم علی شاہ نے بطور وزیر اعلی دو ہزار بارہ میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاق سے کاشتکاروں کو ریلیف،ٹیکس معاف اور نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کاشتکاروں کوریلیف،ٹیکس معاف ،نئے ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پانی کی قلت،ٹڈی دل حملوں ،بارشوں سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا، وفاق کا شتکاروں کے ٹیکسز معاف اور ان کو ریلیف فراہم کرے۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کوپانی نہ ملنےسےکپاس،گنا، چاول، مرچی اوردیگرفصلیں نہ ہوسکیں، کاشتکاروں کو بغیر سود اورآسان شرائط پر نئے قرضے  دیے جائیں۔

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دنیا میں کاشت کاروں کو زراعت پر سبسڈی دی جاتی ہے مگر یہاں لوٹا جارہا ہے، عمران خان نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، مصیبتوں ، آفتو ں کے علاوہ کچھ نہ ملا، عمران خان نے معیشت، سفارتکاری، تجارت اور زراعت سمیت ہر شعبے کو تباہ کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کا انحصار زراعت پر ہے، سلیکٹڈ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے گندم کی پیداوار بھی کم ہوئی، کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے  بجائے حکومت نے گندم باہر سے منگوائی، کبھی پاکستان گندم، کاٹن، چینی بھی ایکسپورٹ کرتا تھا آج خودمنگوا رہا ہے۔

  • کندھ کوٹ کالج کی زمین کا معاملہ : نیب نے قائم علی شاہ سے رقم جاری کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرلیں

    کندھ کوٹ کالج کی زمین کا معاملہ : نیب نے قائم علی شاہ سے رقم جاری کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرلیں

    سکھر : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کندھ کوٹ کالج کی زمین کی رقم جاری کرنے سے متعلق معلومات حاصل کرلیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ کالج کے لیے زمین 13 کروڑ میں مہنگے داموں خریدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کالج کی زمین کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نیب سکھر میں پیش ہوئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے قائم علی شاہ سے زمین کی رقم جاری کرنے پر معلومات لی گئیں۔

    ذرائع نیب کے مطابق پہلے سےموجود کالج کی زمین کی رقم مرزاخان نامی شخص کوجاری کی گئی، 11ایکڑ زمین کےلئے 13 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

    یاد رہے نیب سکھر نےسابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کو کندھ کوٹ کالج کے لیے زمین کی خرید اری کے معاملے پررقم جاری کرنے کے حوالے سے طلب کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ کندھ کوٹ کے زمیندار مرزا خان سے زمین خرید ی گئی، کالج کے لیےزمین 13 کروڑ میں مہنگے داموں خریدی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کے دوروزارت اعلیٰ میں رقم منظور کی گئی جبکہ نیب کی جانب سے محکمہ تعلیم اور زمیندار کے خلاف پہلے ہی ریفرنس دائر ہے۔

  • نیب میں طلبی ، قائم علی شاہ  گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت پہنچ گئے

    نیب میں طلبی ، قائم علی شاہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت پہنچ گئے

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی اور نیب کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ایک اور انکوائری میں طلب کرلیا، جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ وکیل ضمیر گھمرو کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل ضمیر گھمرو ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نیب نےقائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انھیں 25 ستمبر کو بلایا ہے ،

    سندھ ہائیکورٹ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپے ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرنیب کو 15 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

    خیال رہے نیب قائم علی شاہ کیخلاف کالجز کو جاری فنڈزمیں کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، قائم علی شاہ پر کندھ کوٹ میں کالج کی زمین پرائیوٹ پارٹی کودینے کا الزام ہے۔

  • قائم علی شاہ نیب کے سامنے پیش

    قائم علی شاہ نیب کے سامنے پیش

    اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ آج سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سے ایک گھنٹے تک سوال جواب کیے گئے۔ قائم علی شاہ سے سندھ روشن پروگرام پراجیکٹ پر سوال جواب کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

    قائم علی شاہ کا نیب میں پیشی سے قبل کہنا تھا کہ نیب میں پیشی کے بعد میڈیا کو بتا دوں گا، اس کیس میں پہلی بار طلب کیا گیا ہے، کوئی سوال نامہ نہیں دیا گیا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ آپ کو ڈر تھا گرفتار کیا جا سکتا ہے، ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر قائم علی شاہ نے جواب دیا کہ عزت کا معاملہ ہے اس لیے ضمانت کرائی۔

    قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشمل 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی تھی۔ قائم علی شاہ اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری 9 دسمبر تک منظور کی تھی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

  • قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

    قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی 9 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشمل 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ قائم علی شاہ اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری 9 دسمبر تک منظور کرلی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ قائم علی شاہ نیب تحقیقات کا حصہ بنیں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ نے 29 نومبر کو قومی احتساب بیورو کے ہاتھوں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی قائم علی شاہ نے اسی سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اس وقت ان کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتار منظور کرلی گئی تھی۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

  • گرفتاری کا خدشہ ، قائم علی شاہ  نے عدالت سے رجوع کرلیا

    گرفتاری کا خدشہ ، قائم علی شاہ نے عدالت سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نیب کی جانب سے گرفتاری کے ڈر سے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نیب طلبی پر گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی ، درخواست بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ذریعے دائر کی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے 4 دسمبر کو طلب کیا ہے گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے، سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے 3 دسمبر کو طلب کیا ہے، عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو چار دسمبر کو طلب کیا ہے، قائم علی شاہ کو جعلی اکاونٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاونٹ کیس : سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی نیب میں طلبی

    خیال رہے رواں سال جون میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے مرادعلی شاہ اورقائم علی شاہ کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کی تھی اور چیئرمین نیب نے منظوری دی تھی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنا بیان نیب کو ریکارڈ کرا چکے ہیں، بعد ازاں سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کا منی لانڈرنگ سے کوئی لینا دینا نہیں سیاسی بنیادوں پر نام شامل کیا گیا اور استدعا کی جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

    جس پر عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔