Tag: قائم علی شاہ

  • سنا ہےنیب کواوپر سےحکم ہےبڑی مچھلی پکڑو، میں تو چھوٹاآدمی ہوں، قائم علی شاہ

    سنا ہےنیب کواوپر سےحکم ہےبڑی مچھلی پکڑو، میں تو چھوٹاآدمی ہوں، قائم علی شاہ

    کراچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سنا ہےنیب کواوپر سےحکم ہےبڑی مچھلی پکڑو، میں تو چھوٹاآدمی ہوں ، نیب کے نوٹس میں کوئی صداقت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب نے مجھے3نوٹس دیےجن میں کوئی صداقت نہیں، دستاویزات سےکہیں ثابت نہیں میں نےالاٹمنٹ کی۔

    ،قائم علی شاہ کا کہنا تھا آج کل سناجارہا ہےنیب کواوپر سےحکم ہےبڑی مچھلی پکڑو، میں تو چھوٹاآدمی ہوں۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    یاد رہے قائم علی شاہ پو مبینہ طور پر سرکاری زمینیں کو غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہیں اور نیب کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔

    زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں نیب طلبی پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے درخواست دائر کی تھی ، جسے منظور کرلیا گیاتھا اور نیب انکوائری میں تعاون کی بھی ہدایت کی تھی۔

    خیال رہے قائم علی شاہ تین مرتبہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ، ان کے گزشتہ دو ادوار مجموعی طور پر آٹھ سال پر مشتمل تھے، جس سے انھیں سندھ کے سب سے طویل عرصے تک وزیرِ اعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

  • آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، قائم علی شاہ

    آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، قائم علی شاہ

    کراچی : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، انہیں شہید بھٹو سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گرفتاری  پر اپنے رد عمل میں کیا، قائم علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

    عدالتوں میں ہماری کئی سالوں تک کردار کشی کی گئی لیکن آخر میں باعزت بری ہوئے، اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری بھی سیاسی انتقام کاتسلسل ہے، آغا سراج درانی جیسے نفیس شخص کو بھی بھٹو سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: غیرقانونی اثاثہ جات کیس، اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ منی پاکستان ہے، عوام کے حقوق پر ڈاکہ پاکستان پر ڈاکہ تصور ہوگا، آغا سراج درانی کی گرفتاری 18ویں ترمیم پر حملوں کی کڑی ہے۔

  • اراضی اسکینڈل: نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو طلب کرلیا

    اراضی اسکینڈل: نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو طلب کرلیا

    کراچی: ملیر ریور اراضی کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کل طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرادعلی شاہ کو ملیر ریور اراضی کیس میں طلب کیا گیا ہے، جبکہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی کل نیب کراچی میں پیش ہوں گے۔

    ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق نیب تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کو پوچھ گچھ کے لیے 2 نومبر کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، نیب کی فہرست میں مجموعی طور پر 71 شخصیات کے نام شامل ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    نیب کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، جام خان شورو، اعجاز جکھرانی، لیاقت جتوئی، صدیق میمن تیمور تالپور، منظور وسان کے نام شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 24 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے 18 دسمبر کو کال اپ نوٹس بھیجا ہے، ملیر ندی کی اراضی کی الاٹمنٹ کرنے کے بعد منسوخ بھی کردی تھی۔

  • سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے درخواست دائر کی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی انکوائری پراعتراض نہیں لیکن اسے گرفتاری سے روکا جائے۔

    قائم علی شاہ کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ نیب سے انکوائری میں تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن عدالت نیب کو حکم دے کہ گرفتار نہ کیا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی، عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب انکوائری میں تعاون کی بھی ہدایت کر دی۔

    یاد رہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق نیب تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کو پوچھ گچھ کے لیے 2 نومبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

  • نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کر لیا

    نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کر لیا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ کو نیب نے کئی ایکڑ اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ہے، نیب کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیات کے خلاف 19 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

    [bs-quote quote=”سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کو اراضی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    خیال رہے کہ سید قائم علی شاہ تین مرتبہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، ان کے گزشتہ دو ادوار مجموعی طور پر آٹھ سال پر مشتمل تھے جس سے انھیں سندھ کے سب سے طویل عرصے تک وزیرِ اعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    قومی احتساب بیورو کی طرف سے چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، نیب کی فہرست میں مجموعی طور پر 71 شخصیات کے نام شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف نیب کی تحقیقات، 71 نام شامل


    نیب کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، جام خان شورو، اعجاز جکھرانی، لیاقت جتوئی، صدیق میمن تیمور تالپور، منظور وسان کے نام شامل ہیں۔

    26 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مارا جس کے دوران اشتہارات کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

  • اب بھی جوان ہوں، ذمہ داری ملی تو کام کروں گا، قائم علی شاہ

    اب بھی جوان ہوں، ذمہ داری ملی تو کام کروں گا، قائم علی شاہ

    کراچی : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میں اب بھی جوان ہوں، کون کہتا ہے کہ ذمہ داری نہیں نبھا سکتا،آصف زرداری اب بھی مجھ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ سے سبک دوشی کے بعد بھی پارٹی کے اندر بہت سرگرم نظر آتے ہیں، وہ ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں اور اپنی پارٹی میں مزید ذمہ داریاں نبھانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

    سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی پارٹی کے کاموں میں مصروف ہوں، بہت سے آئیڈیاز ہیں جن پر کام ہو رہا ہے، ایک کتاب لکھ رہا ہوں جس میں اپنی سوانح عمری کے ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید بے نظیر بھٹوسے متعلق تاریخ جو ان کے ساتھ ہم نے وقت گزارا اس کا ذکر کروں گا،

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بہت سمجھ دار اور سلجھے ہوئے سیاست دان ہیں سوانح عمری میںازیں آصف علی زرداری کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے جو بھی ذمہ داری ملی اس کو احسن طریقے سے پورا کروں گا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گزشتہ روز 16 اکتوبر کی ریلی کے استقبالیہ کیمپ کا افتتاح کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سانحہ کارساز کی یاد میں 16 اکتوبر کو ریلی نکالی جائے گی جس کے لیے کراچی میں استقبالیہ کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

    استقبالیہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کی ریلی بلاول ہاؤس سے لیاری اور پھر شارع فیصل جائے گی۔

    انہوں نے کارکنوں سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریلی صرف کراچی کے کارکنوں پر مشتمل ہوگی ، عوام کے حقوق اور ملکی استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • نواز شریف، مشرف اور دیگر رہنماؤں کی فاروق ستار سے عیادت

    نواز شریف، مشرف اور دیگر رہنماؤں کی فاروق ستار سے عیادت

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ٹیلی فون کیے اور ان سے اظہار عیادت کیا، ڈی جی رینجرز نے اہلکاروں کا دستہ بھیجا اور پھول پیش کیے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلی فونک گفت گو میں فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا ساتھ ہی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر ساتھیوں کی بھی خیریت دریافت کی۔

    فاروق ستار نے ان کا شکریہ ادا کیا، عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ امن و امان اور عافیت کے ساتھ گزرے گی۔جواب میں وزیراعظم نے بھی انہیں عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کرکے عیادت کی۔

    پیپلز پارٹی کے ہی سینیٹر رضا ربانی نے ٹیلی فون کیا، گل دستہ بھیجا اور خیریت دریافت کی۔

    ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے ان کے لیے دعائے صحت کی۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد نے اسپتال میں جا کر فاروق ستار سے عیات کی اور ان سمیت نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    FAROOQ SATTAR

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اہلکاروں کا دستہ بھیجا جنہوں نے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ رہنما کو پھول بھی بھیجے۔


    DG Rangers, Corps Commander send Farooq Sattar… by arynews

    فاروق ستار نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    دریں اثنا ڈاکٹر فاروق ستار نے پولیس کو حادثے سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کو حادثہ خطرناک موڑ اور رکاوٹوں کے سبب پیش آیا،حادثے کو حادثہ ہی رہنے دیا جائے، میرے ساتھیوں کو چوٹیں آئی جس کا افسوس ہے۔

     نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

  • سندھ میں ایک قوم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے،اظہار الحسن

    سندھ میں ایک قوم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے،اظہار الحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ ایک قوم کو دیوارسے لگایاجارہا ہے،چراغ ہمارے بجھ رہے ہیں توکسی کوفکرنہیں،لیکن یاد رہے ہوا کسی کی نہیں۔

    سندھ اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلائے گئےاجلاس میں پیپلز پارٹی کے نئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نےاعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا اس موقع پر اجلاس سے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے اپنے خطاب میں نئے وزیراعلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپوزیشن کی جانب سے سندھ کے مفاد میں کیے جانے والے ہر اقدام کی پیشگی حمایت کا یقین دلایا۔

    اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ قومی مومنٹ کے رکنِ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ شہری علاقوں میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے یوں لگ رہا ہے جیسے کراچی سندھ کا حصہ نہیں،یہاں ایک قوم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے،ارباب اختیار جانے کہ ایم کیوایم مسئلہ نہیں،مسئلے کا حل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : سید مراد علی شاہ 88 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب

    قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے مزید کہا کہ ہم آج وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے لاتعلق رہے ہیں جسے کچھ لوگوں نے مک مکا کہا حالانکہ مک مکا ہوتا تو وسیم اختر اور روف صدیقی اسیر نہیں وزیر یا مشیر ہوتے، ہم اپوزیشن میں ہیں اور اپوزیشن کا حکمراں جماعت سے ورکنگ ریلیشن ہوتا ہے ہمارا بھی پیپلز پارٹی سے ورکنگ ریلیشن قائم ہے اسے مک مکا نہیں جمہوری طرز حکمرانی کہتے ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہم پر جو الزامات لگ رہے ہیں وہ نئے نہیں تین سال قبل بھی یہی الزامات تھے تب ہمارے ہی ووٹوں کی ضرورت پڑی تھی اور رحمن ملک ہمارے ووٹوں سے سینیٹر بنے تھے اگر آج ہمارے چراغ بجھ رہے ہیں تو کوئی خوش گمان نہ رہے کہ چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں۔

    اس موقع انہوں نے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے تجربے کو سندھ کی بھلائی اور ترقی میں اضافے کے لیے استعمال کرنےکا مشورہ دیا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کبھی بھی قائم علی شاہ سے کوئی اختلاف نہیں رہا تا ہم اُن کی طرز حکمرانی سے اختلافات رہا جس کا برملہ اور بر محل اظہار کرتے رہے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ نے گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، نئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے عہدے کا حلف اردو زبان میں اُٹھایا۔

    وزیر اعلیٰ کی حلف برادری کی تقریب گورنر ہاوس کراچی میں منعقد ہوئی ، تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی ،تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت جبکہ ڈی جی رینجرز اور عسکری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔


    سید مراد علی شاہ 88 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب


    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدرات آج وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل ہوا ،پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان مدمقابل تھے۔

    پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اٹھاسی ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے سندھ کے ستائیسویں وزیراعلی سندھ منتخب کرلئے گئے، اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نئے وزیر اعلی نے کہا کہ صاف ستھرا کراچی،سر سبز تھر اور محفوظ سندھ میرا خواب ہے،ہر جگہ کرپشن کرپشن کی آوازیں آتی رہتی ہیں لیکن اب یہ ناسور ختم ہوتی بھی نظر آئے گی۔


    Oath taking ceremony of newly elected Chief… by arynews

  • سید مراد علی شاہ 88 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب

    سید مراد علی شاہ 88 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب

    کراچی: پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اٹھاسی ووٹ لیکر سندھ کے ستائیسویں وزیراعلی سندھ منتخب کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدرات وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل ہوا ،پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان مدمقابل تھے۔

    پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کو 88 اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کو صرف 3 ووٹ ملے، ووٹنگ کے عمل میں پیپلز پارٹی کے 86، ایم کیو ایم کے 36، مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کا ایک بھی رکن ایوان میں نہیں آیا۔

    ایم کیو ایم نے وزیر اعلی سندھ کے انتخاب میں کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ وزیر اعلی سندھ کیلئے کوئی امیدوار بھی سامنے نہیں لایا گیا۔

    صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے مراد علی شاہ کو دلی مبارکباد دی، پھر بزرگ سائیں قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا،ارکان سندھ اسمبلی نے کھڑے ہوکر قائم علی شاہ کے لئے تالیاں بجائیں۔

    قائم علی شاہ کے سیاسی سفر پر ایک نظر

    واضح رہے دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو ہٹانے سمیت سندھ کابینہ میں بھی ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا تھا، قائم علی شاہ کو سندھ کا سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل رہا۔

    مراد علی شاہ کون ہیں ؟

    مراد علی شاہ سندھ کی تاریخ کے پہلے وزیر اعلی ہیں جن کے والد سید عبداللہ شاہ بھی اسی منصب پر فائز رہے ۔

    کراچی میں پیدا ہونے والے چون سالہ سائیں سید مراد علی شاہ کا تعلق جامشورہ سے ہیں، اوران کو سیاست وراثت میں ملی، ان کے والد سید عبد اللہ شاہ محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ رہے ۔

    مراد علی شاہ نے این ای ڈی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کلیفورنیا سے بھی اکنامک سسٹم اور سول اسٹریکچر انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں۔

    مراد علی شاہ نے دو ہزار دو میں سیاست میں قدم رکھا اور رکن اسمبلی سندھ بنے، دو ہزار آٹھ میں بھی جامشورو سے منتخب ہوئے، دوہزار تیرہ کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ان کی دوہری شہریت آڑے آگئی، جس کو خیر باد کہتے ہوئے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا اورسندھ کابینہ میں وزیر خزانہ بن گئے، ان کا حلقہ پی ایس تہترجامشورو اور دادو کے مختلف گاوں پر محیط ہے۔