Tag: قائم علی شاہ

  • عزیربلوچ کی گرفتاری سے قبل مجھے آگاہ کیاگیا، قائم علی شاہ

    عزیربلوچ کی گرفتاری سے قبل مجھے آگاہ کیاگیا، قائم علی شاہ

    سکھر : سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ ڈی جی رینجرز نے عزیر بلوچ کی گرفتاری سے قبل مجھے آگاہ کیا، تھا صوبے بھر میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے سکھر پریس کلب کیلئے 50 لاکھ رپئے کا اعلان کرتاہوں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    بعد ازاں صوبائی مشیر قیو م سومرو کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندہ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت 65 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے تھے۔

    ہم نے صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کہ ساتھ دو لاکھ افراد کو تربیت دے کر روزگار فراہم کیا اور نوکریاں دیں اس وقت بھی غربت کم کرنے کے پراجیکٹ چل رہے ہیں.

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز اختیارات کے معاملات پر وفاق سے تحفظات ہیں۔ ہمارا اس معاملے میں یہ موقف تھا کہ اگر کسی سینئر سیاستدان کو گرفتا ر کیا جائے گا تو پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے بھر میں امن وامان بہتر ہے عزیر بلوچ کی گرفتاری سے قبل مجھے آگاہ کیا گیا تھا۔ ڈی جی رینجرز نے مجھے اس کی گرفتاری پر اعتماد میں لیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عزیر بلوچ سنگین مقدمات میں ملوث ہے اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اسلام آباد میں بیٹھ کر بڑھکیں نہ ماریں وہ وزیراعظم کے حکم کے مطابق کراچی آئیں اور ہم سے بیٹھ کر بات کریں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کو اولین ترجیح دی ہے اور صحافیوں نے بھی ہمیشہ جمہوریت پسند قوتوں کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے سکھر پریس کلب کیلئے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو ۔صوبائی وزیر خوراک ناصر شاہ ،قیوم سومرو ،ایم این اے نعمان اسلام شیخ ۔متحدہ کے ایم پی ایز سلیم بندھانی اور دیوان چند چاؤلہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

  • رینجرزکے اختیارات کا معاملہ پھرسراٹھانے والا ہے

    رینجرزکے اختیارات کا معاملہ پھرسراٹھانے والا ہے

    کراچی : سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ پھر زیر بحث آگیا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےیہ اعلان بھی کردیا کہ رینجرز کومکمل اختیارات دینے کیلئے سندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے ،لیکن وفاق سے ساتھ معاملات ابھی سردہی نذر آرہے ہیں .

    وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود چوہدری نثار کراچی نہ آسکے، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ پانچ فروری کو پھر سامنے آنے والا ہے لیکن اس کی باز گشت ابھی سے سنائی دے رہی ہے۔

    کورکمانڈر کراچی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کردیا کہ رینجرزکو مکمل اختیارات دیئے جائیں گے ۔ پانچ فروری کو رینجرز اختیارات میں توسیع بھی ختم ہوجائے گی اور سندھ اسمبلی پھر اس معاملے پر بحث کرے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے تو معاملہ حل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے لیکن وفاقی وزیر چوہدری نثار شاید اس حل میں شامل نہیں۔

    وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود چوہدری نثار کراچی نہیں آئے۔ دیکھنا یہ ہے کہ بیورو کریسی وڈے سائیں کی ہدایت پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔

  • میئرکومشرف دورجیسے اختیارات نہیں دے سکتے، قائم علی شاہ

    میئرکومشرف دورجیسے اختیارات نہیں دے سکتے، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے موجودہ قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیاہے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات بھی اسی قانون کے مطابق ملیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کامعاملہ طےہوگیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورکمانڈرکراچی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختارسے ملاقات میں کراچی آپریشن پرتبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹےمیں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائےجانےکاامکان ہے۔

    بلدیاتی اداروں سےمتعلق سوال پرقائم علی شاہ نے کہا کہ میئرابھی بنےنہیں پہلےسےہی اختیارات مانگ رہے ہیں، دوہزارتیرہ کے بل کے مطابق اختیارات دیئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے موجودہ بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات میں حصہ لیا ہے اس لئے 2001والے اختیارات اب نہیں مل سکتے۔

    بلدیاتی نمائندوں کو مشرف دورجیسے اختیارات نہیں دے سکتے، مشرف دور کے اختیارات دیئے گئے تو پھر سندھ حکومت کیا کرے گی؟

  • جیکب آباد: وزیراعلٰیٰ سندھ وکلاء کی تقریب میں پھرسوگئے

    جیکب آباد: وزیراعلٰیٰ سندھ وکلاء کی تقریب میں پھرسوگئے

    جیکب آباد : وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کی پھرایک تقریب میں آنکھ لگ گئی،میزبان گذارشات پیش کرتا رہا اورسائیں میٹھی نیندکےمزے لیتےرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی قائم علی شاہ کی شاید نیند پوری نہیں ہورہی۔ آئے دن تقریبات میں آنکھ لگ جاتی ہے۔

    جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ بارکی تقریب میں میزبان کی تقریرجاری تھی،لمبی اوربورنگ تقریرپرسائیں کو نیند آگئی اورمزے سے سوگئے.

    ابھی چند دن پہلے ہی کراچی میں ملیربار کی تقریب میں بھی وزیراعلٰی اسٹیج پربیٹھے بیٹھے سوگئےتھے، ملیربار کے صدر سائیں کی خدمات میں گذارشات کررہے تھے۔

    سائیں نے ایک بات بھی نہیں سنی ، وزیراعلٰی قائم علی شاہ پروزارت اعلٰی کے علاوہ بھی کئی وزارتوں کا بوجھ ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ تقریبات سوتےنظرآتےہیں۔

  • وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کل اسلام آباد طلب کرلیا ہے، ملاقات میں رینجرز اختیارات پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤٴس نےتصدیق کردی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات کل ہوگی، ملاقات میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعلٰی سندھ وفاق کے نوٹیفکیشن کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سینئر وزراءکا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ ایف آئی اے،رینجرزاختیارات پرصلاح ومشور ہ کرینگے، اجلاس میں مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، ڈاکٹر سکندر میندھرو، مرتضیٰ وہاب اور مولا بخش چانڈیو بھی شریک ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ صوبائی وزراء کے اجلاس کےبعداسلام آبادروانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق سندھ وفاق سےآپریشن کی مدمیں9ارب روپےکی ڈیمانڈ کرےگا، وفاق رینجرزکوتنخواہوں،مراعات کی مد میں رقم دیتاہے، جبکہ سندھ حکومت کامؤقف ہے کہ آپریشن اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے۔

    علاوہ ازیں کیا وفاق کی جانب سے آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے حوالے سے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جاسکتا ہے؟ کیا وفاق چوہدری نثار کو سندھ حکومت کےمطالبے پر وزارت بدر کرسکتا ہے؟ کیا وفاق کرپشن کے حوالے سے رینجرز کومحدود کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلے گا؟

    یہ وہ سوالات ہیں جو شہریوں کے ذہنوں میں گردش کررہے ہیں جس کا جواب کل کی ملاقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

  • ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچنے پر قائم علی شاہ جہاز میں سوار نہ ہوسکے

    ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچنے پر قائم علی شاہ جہاز میں سوار نہ ہوسکے

    کراچی : غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے پرآف لوڈ ہونے کی وجہ سے اپنی پرواز مس کردی،اور دبئی روانہ نہ ہوسکے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کو غیر ملکی ایئرلائن ای کے601کے ذریعے دوپہر بارہ بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم تاخیر سے پہنچنے پر غیر ملکی ایئرلائن نے وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول افسر کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ پروازوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مس ہوچکی ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کو دوپہر دو بجے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے607 کا بورڈنگ پاس جاری کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلیٰ سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے۔

    واضح رہے کہ قائم علی شاہ سے بدین اور کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے آصف علی زرداری نے انہیں دبئی بلایا تھا۔لیکن وزیراعلیٰ تاخیر کا شکار ہو گئے اور غیر ملکی پرواز انہیں ساتھ لئے بنا ہی اڑان بھر گئی۔

  • حکومت کی یقین دہانی، لواحقین نے دھرنا ختم کردیا

    حکومت کی یقین دہانی، لواحقین نے دھرنا ختم کردیا

    جیکب آباد : حکومتی یقین دہانی پر جیکب آباد خودکش حملےمیں جاں بحق افراد کےلواحقین نے دھرناختم کردیا ،وزیرعلیٰ سندھ نے لواحقین کیلئےبیس بیس لاکھ امداد کا اعلان کردیا۔

    سانحہ جیکب آباد میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے حکومتی عہدیداروں سے مزاکرات اور یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا دھرنا ختم ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی اُن کاکہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ کیس فوجی عدالت میں چلے ادھربم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم دھماکے کی رپورٹ مرتب کرلی ہے جبکہ وزیرعلیٰ سندھ نے لواحقین کیلئے20،20لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا خود کش تھا، جس میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد اوربڑی تعداد میں بال بیرنگ استعمال ہوئے۔

  • الطاف حسین کا مطالبہ ناقابل برداشت اور غیر آئینی ہے، سید قائم علی شاہ

    الطاف حسین کا مطالبہ ناقابل برداشت اور غیر آئینی ہے، سید قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے الطاف حسین کی جانب سے ناٹو اور اقوام متحدہ کی فورسز کو کراچی میں بلانے کے مطالبے کو ناقابل برداشت ،غیر ضروری اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے ملک بھر سے بالخصوص کراچی شہر سے دہشت گردوں، اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے سول اور فوجی قیادت کی موجودگی میں متفقہ طور پر آمادگی ظاہر کی تھی اور جب شہر میں امن کا قیام ہو چکا ہے تو اب ناٹو اور اقوام متحدہ سے فورسز بھیجنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ شہر کے لوگوں،قانون نافذ کرنے اداروں اور عوام کے ساتھ کئے گئے کمٹ منٹ کے ساتھ ناانصافی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سول اور فوجی قیادت کی مشترکہ جدوجہدکے صلے میں کراچی میں امن کا قیام ممکن ہوا،قانون نافذ کرنے والے اداروں غیر معمولی اقدامات کرکے کراچی میں امن بحال کروایا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے مہاجر،اردو بولنے والے سندھی ہیں اور انکا نام لیکے کسی دوسرے ملک کو دعوت دینے کا بہانا نہیں چلے گا اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں عمل دخل کرنے کا کسی بھی دوسرے ملک کو کوئی حق نہیں ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگیٹیڈ آپریشن کسی بھی مخصوص سیاسی پارٹی ، گروپ یا لیڈر کے خلاف نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف دہشتگردوں،جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس، رینجرز، ایجنسیوں کی مشترکہ کاوشوں اور پاکستان آرمی کی حمایت سے ہم نے جرائم پر مکمل کنٹرول کرلیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئی پاگل شخص ہی کسی بیرونی ملک باالخصوص بھارت کو مداخلت کی دعوت دینے کا سوچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹیڈ آپریشن کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش کو ہم برداشت نہیں کریں گے اور اس قسم کا مطالبہ ملک کی خودمختیاری کے خلاف ہے۔

    واضع رہے کہ الطاف حسین نے لندن سے ٹیکساس کے ایک مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ناٹو اور اقوام متحدہ کی فورسز کو کراچی میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور انڈیا کو کراچی میں مہاجروں کے قتل کے خلاف ایکشن نہ لینے پر بزدل قرار دیا تھا۔

  • ایف آئی اے کے اختیارات صرف سندھ کیلئےمخصوص نہیں، چوہدری نثار

    ایف آئی اے کے اختیارات صرف سندھ کیلئےمخصوص نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایف آئی اےکودیئےگئےاختیارات سندھ کیلئےمخصوص نہیں۔

    ایف آئی اے کو تحفط پاکستان قانون کے تحت دیئےگئےحالیہ اختیارات پر وزیر اعلیٰ سندھ نے تحفظات کا اظہار کیا تو وزیر داخلہ نے قائم علی شاہ سے فون پر رابطہ کرلیا ۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایف آئی کے اختیارات محض سندھ کیلئے مخصوص نہیں ایف آئی اے کواختیارات دینےکابنیادی مقصدان جرائم کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپناہےجو بین الاقوامی یابین الصوبائی ہیں اورجو تمام صوبوں کی پولیس کے دائرہ کارسے باہر ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور کسی صوبے کو اس حوالے سے تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے پانی کے منصوبے کے فور کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے پانی کے منصوبے کے فور کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے ۔ کے فور ۔ کا افتتاح کردیا ۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  وزیراعظم سے پراجیکٹ کیلئے رقم مانگیں تو وہ کہتے ہیں کہ وزیرخزانہ سے بات کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کراچی آتے ہیں اور امن و امان سے متعلق ہر طرح سے تعاون کرتے ہیں لیکن منصوبے کیلئے رقم کے معاملے پر کہتے ہیں کہ اس بارے میں وزیرخزانہ سے کہا جائے۔

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اچھے انسان ہیں پرمعاشی معاملات میں تعاون نہیں کرتے، وفاقی منصوبوں میں بھی سندھ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    کراچی میں پانی کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ کے فور کو بھی وفاقی بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اللہ کا نام لیکر کام شروع کردیا ہے ۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس میں کے فور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ یہ منصوبہ پچیس ارب روپے کی لاگت سے 2017 میں مکمل ہوگا۔

    وفاق نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس منصوبے پر آنے والے اخراجات کی آدھی رقم وفاقی حکومت دے گی پر تاحال اس منصوبے کیلئے کچھ نہیں دیا گیا ۔

    ان کاکہنا تھا کہ کے فور منصوبہ برسوں سے سرد خانے میں پڑا تھا 2005سے اس منصوبے پر کام نہیں ہوا کراچی میں وسائل کی کمی کے باوجود لوگ پاکستان اور بیرون ملک سے یہاں آتے ہیں اور ہم نے اس شہر کی ترقی کو آئندہ بیس سال کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

    وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ وفاق نے کے فور منصوبے کے لئے دو ارب روپے بھیج دئیے لیکن ابھی تک تو موصول نہیں ہوئے پتا نہیں کہاں ہے لیکن ہم اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔