Tag: قائم علی شاہ

  • ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کو تین زون میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سندھ کو تین زون میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا جس میں سندھ سے دہشت گردی کے ستاون مقدمات آئندہ دس روز میں وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہہ ان کی نظر میں سانحہ پشاور اور سانحہ شکارپور ایک جیسے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے لئے ایک ہزار اہلکاروں کی فورس بنائی جا ئے گی جس کی تربیت فوج کی مدد سے کی جا ئے گی۔

     فورس کی ایک پلاٹون سواہلکاروں پرمشتمل ،پلا ٹون کا سربراہ ایس پی لیول کا افسرہوگایہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صو بہ کو اس حوالے سے تین زونز ہو نگے کراچی زون ون، حیدرآباد اوربے نظیر آبادزون ٹو،سکھر اور لاڑکانہ زون تھری ہر زون پر مشتمل ایک کمیٹی جس کا حصہ جی او سی ، کمشنر ، ڈی آئی جی ، اور سیکٹر کمانڈر ہو نگے۔

     اس کمیٹی کو آپریشن کا اختیار ہوگا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر زفوری طور پر وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر پر منافرت روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاریوں کے اختیارات بھی دیدیے گئے ہیں۔

  • سانحہ شکارپور: توجہ بڑے شہروں پر تھی اس لئے نقصان ہوا، قائم علی شاہ

    سانحہ شکارپور: توجہ بڑے شہروں پر تھی اس لئے نقصان ہوا، قائم علی شاہ

    شکارپور: امن وامان برقراررکھنے کیلئےوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کے گھر کوئی مہمان بھی آئے تو اطلاع متعلقہ تھانے کودیں۔

    شکار پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور میں ملوث دہشت گردوں کی صحیح اطلاع دینے والے کو 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    وسائل کی کمی کے باوجود صوبائی حکومت عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی،کراچی کی طرح اندرون سندھ بھی رینجرز اور پولیس مل کر کام کریں گے۔

     دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا تاکہ صوبے سے دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بڑے شہروں پر توجہ دو تو چھوٹے شہروں میں دھماکے ہونے لگتے ہیں، رینجرز ہر ضلع میں کارروائی کرے گی۔

     انہوں نے صاحب حیثیت لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سیکورٹی خود بنائیں، کیوں کہ سرکاری لوگوں کو سیکورٹی دینا ان کی مجبوری ہے، وزیر اعلیٰ نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پنے گھر آنے جانے والوں کی اطلاع قریبی تھانے کو دیں۔

     قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مدرسوں مسجدوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ  نے شکارپور حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرنے پردوکروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

  • قائم علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ حملہ قراردے دیا

    قائم علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ حملہ قراردے دیا

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کارکنوں کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف اور آئی جی غلام قادر تھیبو کے بیان کے خلاف ایوان میں ایم کیو ایم اراکین کے اظہار خیال اور اس پر وزیراعلی سندھ کے رد عمل کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا اور متحدہ قومی موومنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

    سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے  کراچی میں کارکنوں کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف اظہار خیال کیا اور وزیراعلی سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی قائم علی شاہ سندھ کی حکومت میں کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے، حکومت کو کارکنوں کے قتل کا نوٹس لینا چاہیئے۔

     انہوں نے کہا کہ غلام قادر تھیبو کا بیان ایم کیو ایم کے خلاف سازش ہے، لگتا ہے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خواجہ اظہار کے تیز و تند الزامات کا جواب انتہائی جارحانہ انداز سے دیا۔

     وزیراعلی سندھ نے  کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنوں کے قتل کے خلاف وزیراعلی ہاؤس کے سامنے کیا جانے والا احتجاج، احتجاج نہیں بلکہ حملہ تھا جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت کارکن رکاوٹیں پھلانگ کر گیٹ تک پہنچ گئے۔

    وزیراعلی کے اس بیان پر ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج شروع کر دیا، ایک وقت ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر نعرے بازی کرتے رہے، اسپیکر کی تمام کوششیں بھی بیکار ثابت ہوئیں۔ ایم کیو ایم اراکین کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔

  • میڈیا مخدوم امین فہیم کی باتوں کوسنجیدگی سے نہ لے، قائم علی شاہ

    میڈیا مخدوم امین فہیم کی باتوں کوسنجیدگی سے نہ لے، قائم علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ میڈیا مخدوم امین فہیم کی باتوں کوسنجیدگی سے نہ لے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے انتظامات کاجائزہ لینےکےموقع پروزیر اعلیٰ سندھ نےمیڈیاسےگفتگو میں کہاکہ بات درست نہیں کہ بلاول بھٹو اورآصف زرداری میں کوئی اختلاف ہے، ستائس دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی ہر سال کی طرح ہوگی جس میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں سے کوئی ایک شرکت اور جلسے سے خطاب کرے گا، قائم علی شاہ نےکہاکہ میڈیا مخدوم امین فہیم کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لے، وہ اس وقت بھی پیپلز پارٹی کے صدر ہیں ۔

  • سندھ میں علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں، قائم علی شاہ

    سندھ میں علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں جو مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں وہ معصوم لوگوں کی ہیں واقعے کی تحقیقات کرارہے ہیں اگر سندھ پولیس ملوث ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے۔

    وزیر اعلیٰ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ مسخ شدہ لاشیں کون پھینک رہا ہے اگر پتا ہوتا تو اس کی تحقیقات کیوں کراتے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں کی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں اور بلدیاتی قانون پر اعتراض نہ کرتے تو اب تک انتخابات ہوچکے ہوتے۔

  • وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گورنرسندھ سے ملاقات

    وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گورنرسندھ سے ملاقات

    کراچی: وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی بلدیات وزیر شرجیل انعام میمن بھی موجود تھے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن سے امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا،اور مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اور تمام سیاسی اکائیوں میں بھی امن وامان کی صورتحال پر اتفاق موجود ہے ۔

    وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا ۔

    گورنر نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا حب ہے ، جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو سہولتیں پہنچائی جائیں۔

  • سندھ کابینہ کا اجلاس: کتے کی آمد پرپولیس افسران میں کھلبلی

    سندھ کابینہ کا اجلاس: کتے کی آمد پرپولیس افسران میں کھلبلی

    مٹھی : سندھ کابینہ کے اجلاس سے پہلے ایک کتا سرکٹ ہاؤس میں گھس آیا۔ جس نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ مٹھی میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی آمد سے پہلے ایسا واقعہ ہوا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

    سائیں کی آمد سے پہلے انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے ایک کتا بھی آن پہنچا ، جسے دیکھ کرپولیس مشکل میں پڑگئی۔مگر کتا بھی کم نہ تھا کبھی یہاں کبھی وہاں بھاگتا رہا۔جھاڑیوں کے پیچھے بھی چھپنے کی کوشش کی ،لیکن آخر کار پولیس کے مستعد افسر نے تن تنہا ہی اسے مار بھگایا۔

    تب ہی سکون ملا۔اس سے قبل بھی  سندھ اسمبلی میں بھی  ایک کتے نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی تھیں۔ مگرکتوں کی اس بے جا مداخلت پر سندھ انتظامیہ سوچ میں پڑ گئی ہے۔ کہ اب ان کا کچھ انتظام۔ کرنا پڑے گا ۔کیونکہ آئین نہ قانون اورنہ سرکاری عمارتوں کے باہرکہیں لکھاہے کہ کتوں کا داخلہ منع ہے

  • قائم علی شاہ ، منظور وسان کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس

    قائم علی شاہ ، منظور وسان کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اوروزیرداخلہ منظور وسان کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے ۔

    پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق تھر کی صورتحال پرمنظور وسان کی جانب سے مرتب کردہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام آنے پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب وزیراعلیٰ سندھ اورمنظور وسان کو دیا جانےوالا شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا ہے ۔

    ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اندرونی طور پر اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری معاملے کی خود نگرانی کریں گے۔

  • میر پور خاص میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق 2زخمی

    میر پور خاص میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق 2زخمی

    میر پور خاص: میرپورخاص میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے اور دیگر 2شدید زخمی ہو گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے واقع کا نوٹس لے لیا گیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    پولیس کے مطابق میرپورخاص میں حیدرآبادروڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےمجلس عزا سے واپس آنے والی کارپرفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی جان سے گئے اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو پولیس کاروائی اور طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال میر پور خاص منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت اللہ ڈنوملا، سنیل سونہڑواورمنورمری کے ناموں سے ہوئی۔

    واقع کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پولیس کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دوسری جانب الطاف حسین سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

  • اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ تاریخی ہوگا، قائم علی شاہ

    اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ تاریخی ہوگا، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیرا علی سندھ قائم علی شاہ نےکہا ہے کہ اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ تاریخی ہوگا، اُن کاکہنا ہے کہ بلاول بھُٹو بےلاگ بات کرنے والے لیڈر ہیں۔

    وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اٹھارہ اکتوبر کو بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ تاریخی ہوگاوہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اُن کا کہنا تھا کہ بلاول نے اٹھارہ اکتوبرکے دن اور کارسازکی جگہ انتخاب خود کیا، اُن کا کہنا تھا کے بےنظیر بھٹو جب اٹھارہ اکتوبر دوہزار سات کو وطن آنے لگی تو انہیں روکنے کی بہت کوشش کی گئی ۔

    اُن کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کی طرح بصیرت کے حامل ہیں اور کراچی کا جلسہ بلاول بھٹو کی عملی سیا ست کا آغاز بھی ہے ۔