Tag: قائم علی شاہ

  • بلاول بھٹو 18اکتوبر کو سیا سی سفر کا آغاز کرینگے، قائم علی شاہ

    بلاول بھٹو 18اکتوبر کو سیا سی سفر کا آغاز کرینگے، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو مزار قائد پر ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا جو سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔

    وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جلسے میں اپنا آئندہ کا پروگرام پیش کرکے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ اجلاس میں 18 اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔ شرکا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

    اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ قائم علی شا ہ کا کہنا تھاکہ سانحہ 18 اکتوبر ایک بڑی سازش تھا ۔ اُنہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ سندھ کونسل کے اجلا س میں بلاول بھٹو کی طرح عوام سے معافی مانگے کا کوئی مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • صوبےمیں بلدیاتی انتخابات کرانےکیلئےتیار ہیں، قائم علی شاہ

    صوبےمیں بلدیاتی انتخابات کرانےکیلئےتیار ہیں، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کروانے کو تیار ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے، لیکن ہم چاروں صوبوں میں ایک جیسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدم بڑھائے، سندھ حکومت مناسب نوٹس پر بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔

    قومی مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دورے پر آئے افسران کو بتایا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے قانون سازی کی عدالت میں بھی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کرانے کو بلکل تیار ہے اور اس حوالے سے حلقہ بندی بھی کرائی گئی، لیکن کسی نے اس معاملے کو عدالت میں چلینج کردیا جوکہ آج تک کورٹ میں زیرالتواہے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایک جیسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی حکومت ضروری اقدامات اٹھانے کی مجاز ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2010اور 2011میں بڑے پیمانے سیلاب اور برسات جیسی قدرتی آفات سے سامنا کرنا پڑا اور ہمیں مجبوراً ترقیاتی فنڈزکے بڑے حصے کو بحالی کے کاموں پر خرچ کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ 2010کے سیلاب کے دوراں ہم نے 70لاکھ سیلاب زدگان جبکہ 2011کی بارشوں میں 90لاکھ متاثرین کی مدد کی اور ان کی دوبارہ بحالی کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم تھرپارکر کے علاقے میں قحط سے نبردآزما ہوئے اور اب تک ہم قحط زدہ علاقوں میں مفت گندم تقسیم کر رہے ہیں اور صرف رواں سال میں بھی 1.2ارب روپے کی گندم مفت تقسیم کی ہے، انہوں نے کہاکہ ان قدرتی آفات کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر رہی ہے اور پچھلے مالی سال میں ہم نے 627 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔

  • مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، آصف زرداری

    مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدراورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایات کی ہے کہ وہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے فوری طور پر امدادی رقم جاری کرے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیرِاعلیٰ سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی امداد کے لئے فوری طور پر 10 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کرے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، پیپلزپارٹی اس مشکل کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کو کسی صورت میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی فوری بحالی اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہمارا اولین ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے، آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام عہدیداران اور ذمہ داران کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں ریلیف کے کاموں میں مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور وہ اس ملک کے کسی بھی کونے میں آنے والی آفات کا مقابلہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

  • آصف زرداری نےبحران کےحل کیلئےکچھ تجاویز پیش کیں، قائم علی شاہ

    آصف زرداری نےبحران کےحل کیلئےکچھ تجاویز پیش کیں، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کاکہناہےآصف علی زرداری نے سیاسی بحران کے حل کیلئے کچھ تجاویز دی ہیں جو لےکر قائد حزب اختلاف اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایااپوزیشن لیڈر تجاویز سے مارچ کے مندوبین اور حکومت کوآگاہ کریں گے، پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہو ،رضا ربانی کا کہنا تھامارچ کے شرکاہٹ دھرمی کے بجائے بات چیت پر زور دیں، ان کاکہناتھاپیپلزپارٹی کسی غیر جمہوری اقدام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ،رضا ربانی نے متنبہ کیا جمہوریت کونقصان پہنچا تو اس سے آئین کو نہیں پاکستان کی واحدانیت کو نقصان پہنچے گا۔

  • تبادلوں اور تعیناتی میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی ہے، قائم علی شاہ

    تبادلوں اور تعیناتی میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی ہے، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کہتےہیں نوازشریف میرے وزیراعظم ہیں،کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو اختیارات دیے گئے ہیں،تبادلوں اور تعیناتی میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی ہے۔

    کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ پاک آرمی بڑا ادارہ ہے اور ملک میں سیف گارڈ کا کام کررہا ہے، میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا آئی ڈی پیز کو سخت چیکنگ کے بعد ہی سندھ میں آنے دیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی قائم علی شاہ کا کہنا تھا وفاق نے بڑے منصوبوں میں تعاون تو کیا ہے لیکن فنڈ ز کم جاری کیے ہیں۔