Tag: قائم مقام صدر

  • مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر کون ہوگا؟

    مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر کون ہوگا؟

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کا انتخاب آج کیا جائے گا اور جنرل کونسل کےاجلاس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہوگا ، اجلاس میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔

    مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں ن لیگ کے قائم مقام صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

    اجلاس میں نواز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر نامزد کیا جائے گا ، سینئرارکان نوازشریف کانام تجویزاورارکان اسکی تائیدکریں گے۔

    اس سے قبل قائم مقام صدر کے لئے راجہ ظفرالحق،پرویزرشید،سرداریعقوب،راناثنا،احسن اقبال،سعدرفیق کےنام زیرغور تھا۔

    سینٹرل ورکنگ کمیٹی شہبازشریف کااستعفیٰ بھی منظورکرے گی اور پارٹی کے جنرل کونسل کے اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    ن لیگ کے نئے صدر کا انتخاب28 مئی کو ہوگا ، ن لیگ کے آئین کے مطابق صدارت کاعہدہ خالی نہیں رکھاجا سکتا۔

    ن لیگی آئین کےتحت 10دن کیلئےقائم مقام صدر کا تقرر کیا جائے گا ،قائم مقام پارٹی صدرکیلئےسینٹرل ورکنگ کمیٹی منظوری دے گی۔

  • افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: قائم مقام صدر

    افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: قائم مقام صدر

    اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی پر سیز فائر کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہی ہے، تاہم افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔

    قائم مقام صدر نے کہا کہ بھارتی افواج نہتے اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہی ہیں، ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں، لائن آف کنٹرول پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، تاہم پاکستان خطے میں امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    صادق سنجرانی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، مودی سرکار خوف کا شکار ہے، وہ خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔

    تازہ ترین:  ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہل کار ہلاک کر دیے۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔ بھارت مبینہ دہشت گرد کیمپس کا جواز بنا کر آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف درخواست مسترد

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف درخواست مسترد کردی ، اسلام آبادہائی کورٹ نےدلائل سننے کے بعد 18 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامرفاروق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بطورقائم مقام صدراہلیت کا محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کردی۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدر مملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں‌ رکھتے: سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ صادق سنجرانی کو قائمقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے، آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار صادق سنجرانی کامیاب ہوئے تھے اور انہیں 57 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا ظفر الحق کو 46 ووٹ ملے تھے۔

    خیال رہے میرصادق سنجرانی 14اپریل 1978 کوبلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے، انھوں نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی میں حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا.

    ان کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے فوری بعد ان کی عمر سے متعلق یہ آئینی بحث چھڑ گئی تھی۔