Tag: قائم مقام گورنر

  • قائم مقام گورنر کے  دستخط ،  پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا

    قائم مقام گورنر کے دستخط ، پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا

    لاہور : قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان  کے  ہتک عزت بل کے مسودے پر دستخط کے بعد پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے ہتک عزت بل کے مسودے پر دستخط کردیے اور بل پنجاب اسمبلی بھجوادیا۔

    قائم مقام گورنر کے دستخط کے بعد پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا۔

    یاد رہے 20 مئی کو پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت قانون 2024 کثرت رائے سے منظور کیا تھا جبکہ اپوزیشن نے   کالا قانون قرار دیا اور احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں تھیں۔

    مزید پڑھیں : ہتک عزت بل کیا ہے ؟ اس کا اطلاق کس کس پر ہوگا؟

    بل کا اطلاق پرنٹ اور الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ہو گا اور اس کے تحت جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر  ہتک عزت کا کیس ہو سکےگا، کسی شخص کی ذاتی زندگی،عوامی مقام کونقصان پہنچانے والی خبروں پر کارروائی ہوگی۔

    بل کا یوٹیوب،ٹک ٹاک،ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام کےذریعےجعلی خبروں پربھی اطلاق ہوگا۔

    مقدمات کیلئے خصوصی ٹریبونلز قائم ہوں گے، جو6ماہ میں فیصلہ کریں گے اور بل کےتحت 30لاکھ روپے کا ہرجانہ بھی ہو گا۔

    آئینی عہدوں پر شخصیات کےخلاف الزام کی صورت میں ہائیکورٹ بینچ سماعت کرے گا جبکہ خواتین اور خواجہ سراؤں کیلئے کیس کیلئے قانونی معاونت حکومتی لیگل ٹیم دےگی۔

  • ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھال لیا

    ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھال لیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا، سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر کی مدت 4 مئی کو ختم ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھال لیا، مرتضیٰ سید کو 27 جنوری 2020 کو 3 سال کے لیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سید میکروا کنامک ریسرچ اور پالیسی سازی میں 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے 16 سال تک آئی ایم ایف کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر کی مدت 4 مئی کو ختم ہوگئی تھی۔

    خیال رہے کہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے رضا باقر کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں، رضا باقر قابل آدمی ہیں۔

  • جعلی نوٹوں کیخلاف آگاہی مہم جلد شروع کی جائیگی،سعید احمد

    جعلی نوٹوں کیخلاف آگاہی مہم جلد شروع کی جائیگی،سعید احمد

    لاہور:اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر سعید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا اسٹیٹ بنک سے قرضے لینے کا رجحان کم ہوا ہے، عالمی اداروں سے کم شرح سود پر قرض لے کر مہنگے مقامی قرضے اتارے جا رہے ہیں۔

    جعلی نوٹوں کیخلاف آگاہی مہم جلد شروع کی جائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بنک سعید احمد کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے جعلی اور بوسیدہ نوٹ ختم کئے جاسکیں، اس حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا اسٹیٹ بنک سے قرضے لینے کا رحجان کم ہوا ہے، جس کی وجہ عالمی قرضوں کی شرح سود کم ہونا ہے، اب عالمی اداروں سے کم شرح سود پر قرض لے کر مہنگے مقامی قرضے اتارے جا رہے ہیں۔

    اس موقع پر پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم ڈی مصباح تونیو نے کہا کہ پلاسٹک چپ والے ای پاسپورٹ متعارف کرائے جا رہے ہیں جس سے جعل سازی میں کمی آئی گی۔

    پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ پریس سے چھپنے والے بیلٹ پیپرز پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہالوگرام کرنسی نوٹ متعارف کرائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی نوٹ برطانیہ اور امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے مقابلے میں معیار کے لحاظ سے کم نہیں ہیں۔